Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2009

اكستان

41 - 64
پہلی صورت  : 
 فلم کی نیگیٹیو(Negative) رِیل پر بنائی ہوئی تصویروں میں سے روشنی گزار کر سامنے سکرین پر اُس کا عکس ڈالا جائے۔ نیگیٹیو فلم پر تصویر کا ہونا تو واضح ہے لیکن اُس میں سے روشنی گزار کر سکرین پر تصویر کا  عکس ڈالنا کیا حکم رکھتا ہے؟ اِس کو ہم آگے بیان کریں گے۔ 
دُوسری صورت  :
 ڈیجیٹل (Digital) کیمرے کے ذریعہ سے پہلے ویڈیو ٹیپ یا سی ڈی (Computer Disc) تیار کی جاتی ہے جس میں کوئی تصویر نہیں ہوتی بلکہ برقی ذرّات یا شعاعی اعداد و شمار ایک ترتیب سے محفوظ ہوجاتے ہیں پھر وی سی آر VCRکے ذریعہ ویڈیو ٹیپ کو چلاکر اَور کمپیوٹر سے سی ڈی کو چلاکر مطلوبہ منظر کو سکرین پر لایا جاتا ہے ۔سکرین پر دیکھے جانے والے منظر کا نقش پائیدار نہیں ہوتا بلکہ جونہی ویڈیو اَور سی ڈی کا سکرین سے رابطہ ختم کیا جاتا ہے تو سکرین خالی ہوجاتی ہے۔ 
غرض پہلی صورت کے برخلاف اِس صورت میں اوّل تو ٹیپ یا ڈسک پر سرے سے تصویر نہیں ہوتی دُوسرے اِس کو چلانے پر سکرین پر صورت تو نظر آتی ہے لیکن اُس کا نقش پائیدار نہیں ہوتا۔ 
اُوپر ہم بتاچکے ہیں کہ بنیادی طور پر دو ہی صورتیں ہیں یا توعکس یا تصویر۔ اَب ہمیں دیکھنا ہے کہ ویڈیو ٹیپ یا سی ڈی سے سکرین پر حاصل شدہ صورت یا منظر عکس کے ساتھ لاحق ہے یعنی عکس کے حکم میں ہے یا تصویر کے ساتھ لاحق اَور اُس کے حکم میں ہے۔ اِس کو جاننا دو مقدموں پرموقوف ہے۔ 
مقدمہ نمبر 1  :  تصویر کیا ہوتی ہے؟ 
عکس وہ ہوتا ہے جو خودبخود بنے آئینہ میں یا پانی پر یا ٹی وی سکرین پر جبکہ لائیو پروگرام ہو یا متعدد  آئینوں کو ایک خاص ترتیب میں رکھ کر دُور تک عکس کو لے جانا ہو اِن میں عکس بننا کسی کے عمل کا  محتاج نہیں ہوتا۔ یہ تو ہے کہ آپ کسی کے سامنے آئینہ رکھ دیں یا ٹی وی کے لائیو پروگرام کا سیٹ اَپ تیار کردیں یا متعدد آئینوں کو   ایک ترتیب سے رکھ دیں یہ عمل آپ کا ہوگا لیکن عکس آنے میں آپ کاکوئی عمل نہیں ہوتا جب ذُو عکس آئینہ اَور   سیٹ اپ کے سامنے ہوں گے تو عکس خودبخود بنے گا اَور ذُو عکس کے سامنے سے ہٹ جانے سے عکس ختم ہوجائے گا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
4 درس حدیث 6 1
5 غرغرے کے وقت توبہ قبول نہیں ہوتی اَور اِس کی وجہ : 7 4
6 خاص مصیبتوں اَور بیماریوں سے پناہ : 8 4
7 گناہوں سے حبط ِ عمل ہوجاتا ہے اَور حبط ِ عمل کے درجے : 9 4
8 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
9 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 11 8
10 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 13 1
11 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 13 10
12 شعب ِابی طالب میں رہنا : 26 10
13 نماز پڑھنا : 28 10
14 حضور ِ اقدس ۖ سے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی اَولاد : 28 10
15 فضائل : 29 10
16 وفات : 31 1
17 تربیت ِ اَولاد 33 1
18 اَولاد کی اہمیت اور اُس کے فضائل : 33 17
19 حضور ۖ کی اَولاد سے محبت : 34 17
20 اَولاد کی محبت کیوں پیدا کی گئی ؟ 34 17
21 اَولاد کی تمنا : 35 17
22 اگر اَولاد ذخیرہ ٔ آخرت ہوتو بہت بڑی نعمت ہے : 36 17
23 ماہِ ربیع الاوّل اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 37 1
24 ویڈیو اَور سی ڈی سے سکرین پر حاصل شدہ صورت کا حکم 40 1
25 پہلی صورت : 41 24
26 دُوسری صورت : 41 24
27 مقدمہ نمبر 1 : تصویر کیا ہوتی ہے؟ 41 24
28 ویڈیو اَور سی ڈی سے حاصل شدہ صورت کا حکم : 43 24
29 دو اہم وضاحتیں : 44 24
30 گلدستہ ٔ اَحادیث 52 1
31 دو زخیوں کی پانچ قسمیں ہیں : 52 30
32 پانچ اہم باتیں : 53 30
33 پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو : 54 30
34 آہ ! ڈاکٹر اِفتخار صاحب بھی چل دیے 55 1
35 بزم ِ قارئین 57 1
36 دینی مسائل 59 1
37 ( تین طلاق دینے کا بیان ) 59 36
38 اگر مرد تین طلاقیں دے کرمُکر جائے : 59 36
39 اَخبار الجامعہ 61 1
40 وفیات 62 1
Flag Counter