Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2009

اكستان

8 - 64
خاص مصیبتوں اَور بیماریوں سے پناہ  : 
کچھ مصیبتیں بھی ایسی ہیں جن میں بتایا گیا کہ اِن سے پناہ چاہنی چاہیے اللہ سے  کَادَ الْفَقْرُ اَنْ یَّکُوْنَ کُفْرًا اَوْکَمَاقَالَ عَلَیْہِ السَّلَامُ  یہ فقر بھی قریب ہے کہ کفر ہوجائے ،خود پناہ مانگی ہے آپ نے قرض سے دَین سے وغیرہ۔ ایک صحابی نے پوچھا کہ آپ بہت زیادہ اِس سے پناہ مانگتے ہیں تو فرمایا کہ اِنسان جب مقروض ہوجاتا ہے زیر بار ہوجاتا ہے تو وعدہ بھی کرتا ہے تو جھوٹا وعدہ ہوتا ہے  وَعَدَ فَاَخْلَفَ  نہیں      پورا کرسکتا۔
 اَور بیماریوں سے بھی اللہ کی پناہ کا بتایا گیا ہے مثلاً   سَیِّئِ الْاَسْقَامِ  بُرے اَمراض سے، بڑھاپا تو کوئی بات نہیں بڑھاپے میں حواس نہ رہنا بہت بُری بات ہے۔قرآنِ پاک میں ہے  ثُمَّ یُرَدُّ اِلَی اَرْذَلِ الْعُمُرِ  پھر لوٹاکے بہت ہی بدترین عمر کے حصّے میں اُس کوپہنچادیا جاتا ہے  لِکَیْلَا یَعْلَمَ بَعْدَ عِلْمٍ شَیْئًا  ایسا دَور آتا ہے کہ جاننے کے بعد پھر ایسا ہوجاتا ہے جیسے کچھ نہیں جانتااَور  وَمَنْ نُّعَمِّرْہُ نُنَکِّسْہُ فِی الْخَلْقِ  جس کی عمر بہت لمبی کردیتے ہیں اُس کو پھر اُلٹا لوٹادیتے ہیںاُس کی پیدائش کی طرف (بچہ کی طرح) بس پھر وہ کم عقلی کی طرف آجاتا ہے تو رسول اللہ  ۖ  نے پناہ مانگی ہے اِس سے اَور بتایا ہے کہ پناہ مانگو  وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ اَنْ اُرَدَّ اِلٰی اَرْذَلِ الْعُمُرِ  میں تجھ سے پناہ چاہتا ہوں کہ مجھے عمر کے بدترین حصّے کی  طرف لوٹایا جائے۔ 
بہت بہت بیمار ہوجاتے ہیں بہت بہت بوڑھے ہوجاتے ہیں کئی کئی سو سال کی عمریں ہوتی ہیں لیکن حواس صحیح رہتے ہیں تو یہ خدا کا اِنعام ہے اَور حواس صحیح نہ رہیں تو اُس سے پناہ چاہی ہے وہ ہے  اَرْذَلِ الْعُمُرِ  عمر طویل نہیں بلکہ  اَرْذَلِ الْعُمُرِ   سے مراد وہ ہے کہ جس میں حواس صحیح نہ رہیں  لِکَیْلَا یَعْلَمَ بَعْدَ عِلْمٍ شَیْئًا  جاننے کے بعد ایسے ہوجائے جیسے کچھ جانتا ہی نہیں یہ نہ ہونے پائے اِس سے پناہ مانگی ہے اِسی طرح بہت چیزیں بتائی گئی ہیں جو اِتنی ہیں کہ وہ اِسلام کے علاوہ کہیں اَور نہیں ہے کیونکہ یہ تعلیمات تو رسول اللہ  ۖ  سے اَب تک محفوظ چلی آرہی ہیں اَور سب وہ ہیں جو قرآنِ پاک سے مطابقت رکھتی ہیں جو صحت کی دلیل   ہے ۔تو آقائے نامدار  ۖ  نے توبہ بتلائی ہے اَور وہ اُس وقت سے پہلے پہلے بتلایا ہے اللہ تعالیٰ نے کہ جب تک غرغرے کی کیفیت نہ ہو وہ عالَم نظر نہ آئے اُس وقت تک ایمان بھی معتبر ہے توبہ بھی معتبر ہے۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
4 درس حدیث 6 1
5 غرغرے کے وقت توبہ قبول نہیں ہوتی اَور اِس کی وجہ : 7 4
6 خاص مصیبتوں اَور بیماریوں سے پناہ : 8 4
7 گناہوں سے حبط ِ عمل ہوجاتا ہے اَور حبط ِ عمل کے درجے : 9 4
8 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
9 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 11 8
10 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 13 1
11 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 13 10
12 شعب ِابی طالب میں رہنا : 26 10
13 نماز پڑھنا : 28 10
14 حضور ِ اقدس ۖ سے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی اَولاد : 28 10
15 فضائل : 29 10
16 وفات : 31 1
17 تربیت ِ اَولاد 33 1
18 اَولاد کی اہمیت اور اُس کے فضائل : 33 17
19 حضور ۖ کی اَولاد سے محبت : 34 17
20 اَولاد کی محبت کیوں پیدا کی گئی ؟ 34 17
21 اَولاد کی تمنا : 35 17
22 اگر اَولاد ذخیرہ ٔ آخرت ہوتو بہت بڑی نعمت ہے : 36 17
23 ماہِ ربیع الاوّل اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 37 1
24 ویڈیو اَور سی ڈی سے سکرین پر حاصل شدہ صورت کا حکم 40 1
25 پہلی صورت : 41 24
26 دُوسری صورت : 41 24
27 مقدمہ نمبر 1 : تصویر کیا ہوتی ہے؟ 41 24
28 ویڈیو اَور سی ڈی سے حاصل شدہ صورت کا حکم : 43 24
29 دو اہم وضاحتیں : 44 24
30 گلدستہ ٔ اَحادیث 52 1
31 دو زخیوں کی پانچ قسمیں ہیں : 52 30
32 پانچ اہم باتیں : 53 30
33 پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو : 54 30
34 آہ ! ڈاکٹر اِفتخار صاحب بھی چل دیے 55 1
35 بزم ِ قارئین 57 1
36 دینی مسائل 59 1
37 ( تین طلاق دینے کا بیان ) 59 36
38 اگر مرد تین طلاقیں دے کرمُکر جائے : 59 36
39 اَخبار الجامعہ 61 1
40 وفیات 62 1
Flag Counter