ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2009 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) ١٦صفر المظفر١٤٣٠ھ مطابق١٢فروری ٢٠٠٩ء کوجامعہ مدنیہ جدید کی مجلس شوریٰ کا سالانہ اجلاس ہواجس میںتعلیمی ، تعمیراتی اورمالیاتی اُمورپر گفتگو ہوئی ،تمام اُمورپر ممبران نے اطمینان کااظہار کیا اور اجلاس بخیر وخوبی مکمل ہوا ،والحمدللہ ۔ ١٧ فروری کو جناب حاجی یامین صاحب کراچی سے جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے جامعہ کے تعلیمی وتعمیری حالات دیکھ کر خوشی ومسرت کا اِظہار کیا۔ ١٩ فروری کو شبان ِختم نبوت کے مولانا عبدالرزاق صاحب جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اور طلباء سے ختم ِنبوت کے موضوع پربیان فرمایا ۔ ٢٠ فروری کو جامعہ کے درجہ خامسہ کے طالب علم محمد عابد نے آصل سلیمان میں واقع مسجد میں ختم نبوت کے موضوع پر بیان کیا جس سے متاثر ہو کر چھ عیسائی مشرف بہ اِسلام ہوئے۔ ٢١ فروری کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب دورہ حدیث شریف کے طالب علم جان محمد صاحب کی دعوت پر اُن کے بھتیجے کے قرآن پاک ختم ہونے پر اُن کے گاؤں عبد القدوس تشریف لے گئے۔ حضرت نے فضائل ِ قرآن کے موضوع پر بیان فرمایا۔ ٢٢ فروری کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب ، فاضل ِ جامعہ مدنیہ مولانا مفتی مختار صاحب کی دعوت پر جامعہ علوم اِسلامیہ رچنا ٹاؤن شاہدرہ صبح 11:30 بجے تشریف لے گئے جہاں قرآن مجید اور اِسلام کی عظمت کے موضوع پربیان فرمایا نیز بیان کے بعد طلباء میں اِنعامات تقسیم فرمائے۔ ٢٥ فروری کو جناب حافظ فرید احمد صاحب شریفی کراچی سے جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے، جامعہ کے تعلیمی وتعمیری حالات دیکھ کر خوشی ومسرت کا اِظہار کیا۔