Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2009

اكستان

44 - 64
تنبیہ 1  : 
یہ بات اہم ہے کہ ویڈیو یا سی ڈی بنانا بذات ِ خود مطلوب ومقصود نہیںہے بلکہ اِس سے اَصل مقصود سکرین پر صورت کو ظاہر کرنا ہے۔ لہٰذا ویڈیو اَورسی ڈی بنانے سے لے کر سکرین پر ظاہر کرنے تک مقصد کے اعتبار سے ایک عمل ہے۔ مقصد کو نظر اَنداز کر کے اِس عمل کو مختلف ٹکڑوں میں تقسیم کرنا اور ہر ٹکڑے کو مستقل اور علیحدہ مقصود سمجھ کر مسئلہ کو دیکھنا دُرست نہیں۔ مشہور فقہی ضابطہ ہے اَلاُمُوْرُ بِمَقَاصِدِھَا  لہٰذا ویڈیو ٹیپ اور   سی ڈی بنانے کے عمل کو سکرین پر ظاہر کی جانے والی صورت سے علیحدہ نہیں کیا جا ئے گا اور یہ سمجھا جائے گا کہ ذی صورت کی صورت کو اِس طرح محفوظ کیا ہے کہ ذی صورت کی عدم موجود گی میں بھی جب چاہیں اُس کی صورت کو حاصل کر سکیں۔اِس پہلو سے بھی ویڈیو اَورسی ڈی سے حاصل شدہ صورت کاغذ کی تصویر کے زیادہ قریب ہے اور اِسی کے ساتھ لاحق ہونے کے مناسب ہے۔
تنبیہ 2  :
 اِنہی مذکورہ وجوہ کی بنا پر اُوپر ہم نے جس نیگیٹیوفلم کی رِیل کا ذکر کیا تھا کہ جس میں سے روشنی گزار  کر سکرین پر تصویروں کا عکس ڈالاجاتا ہے وہ عکس بھی تصویر ہی کے حکم میں ہے۔ 
دو اہم وضاحتیں  :
پہلی وضاحت  :
مولانا زاہد الراشدی صاحب مدظلہ نے ذوالحجہ 1429ھ کے البلاغ میں چھپے ہوئے اپنے مضمون میں حضرت مفتی کفایت اللہ صاحب رحمة اللہ علیہ کے فتوے سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ اُن کے نزدیک بھی ٹی وی سکرین پر نظر آنے والی نقل و حرکت پر تصوریر کا اِطلاق نہیں ہوتا۔ اُنہوں نے حضرت مفتی صاحب کی یہ بات تو نقل کی کہ ''تصویر کھینچنا اور کھینچوانا ناجائز ہے خواہ دستی ہو یا عکسی دونوںتصویریں ہیں اور تصویر کاحکم رکھتی ہیں'' لیکن پھر اُن کے اِس فتوے کو نقل کرکے کہ  : 
 '' سنیما اگر اَخلاق سوزاور بے حیائی کے مناظر سے خالی ہو اور اُس کے ساتھ گانا بجانا اور ناجائز اَمر نہ ہو تو فی حد ذ اتہ مباح ہوگا ۔'' 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
4 درس حدیث 6 1
5 غرغرے کے وقت توبہ قبول نہیں ہوتی اَور اِس کی وجہ : 7 4
6 خاص مصیبتوں اَور بیماریوں سے پناہ : 8 4
7 گناہوں سے حبط ِ عمل ہوجاتا ہے اَور حبط ِ عمل کے درجے : 9 4
8 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
9 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 11 8
10 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 13 1
11 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 13 10
12 شعب ِابی طالب میں رہنا : 26 10
13 نماز پڑھنا : 28 10
14 حضور ِ اقدس ۖ سے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی اَولاد : 28 10
15 فضائل : 29 10
16 وفات : 31 1
17 تربیت ِ اَولاد 33 1
18 اَولاد کی اہمیت اور اُس کے فضائل : 33 17
19 حضور ۖ کی اَولاد سے محبت : 34 17
20 اَولاد کی محبت کیوں پیدا کی گئی ؟ 34 17
21 اَولاد کی تمنا : 35 17
22 اگر اَولاد ذخیرہ ٔ آخرت ہوتو بہت بڑی نعمت ہے : 36 17
23 ماہِ ربیع الاوّل اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 37 1
24 ویڈیو اَور سی ڈی سے سکرین پر حاصل شدہ صورت کا حکم 40 1
25 پہلی صورت : 41 24
26 دُوسری صورت : 41 24
27 مقدمہ نمبر 1 : تصویر کیا ہوتی ہے؟ 41 24
28 ویڈیو اَور سی ڈی سے حاصل شدہ صورت کا حکم : 43 24
29 دو اہم وضاحتیں : 44 24
30 گلدستہ ٔ اَحادیث 52 1
31 دو زخیوں کی پانچ قسمیں ہیں : 52 30
32 پانچ اہم باتیں : 53 30
33 پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو : 54 30
34 آہ ! ڈاکٹر اِفتخار صاحب بھی چل دیے 55 1
35 بزم ِ قارئین 57 1
36 دینی مسائل 59 1
37 ( تین طلاق دینے کا بیان ) 59 36
38 اگر مرد تین طلاقیں دے کرمُکر جائے : 59 36
39 اَخبار الجامعہ 61 1
40 وفیات 62 1
Flag Counter