Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2009

اكستان

29 - 64
ہے کہ آنحضرت  ۖ کی چار لڑکیاں ہوئیں اور اکثر کی تحقیق یہ ہے کہ اُن میں سب سے بڑی حضرت زینب پھر حضرت رُقیہ حضرت اُم کلثوم پھر حضرت فاطمہ زہرا ء رضی اللہ تعالیٰ عنہن تھیں۔ 
آپ  ۖ کے لڑکے کتنے تھے؟ اِس میں اِختلاف ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ سب بچپن ہی میں وفات پاگئے اور عرب میں اُس زمانہ میں تاریخ کا خاص اہتمام نہ تھا۔ اِس لیے یہ اَمر پوری طرح ایسا محفوظ نہ رہ سکا جس میں اِختلاف نہ ہوتا۔اکثر علماء کی تحقیق ہے کہ آنحضرت  ۖ کے تین صاحبزادے پیداہوئے۔ دو صاحبزادے حضرت خدیجہ  رضی اللہ عنہاسے اور ایک صاحبزادے حضرت ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا سے۔ اِس اعتبار سے آنحضرت  ۖ  کی چھ اَولاد حضرت خدیجہ  رضی اللہ عنہا سے پیدا ہوئیں، دولڑکے اور چار لڑکیاں۔
 حضرت خدیجہ  رضی اللہ عنہا  سے جو دولڑکے پیداہوئے اُن میں سب سے پہلے حضرت قاسم  رضی اللہ عنہ  تھے۔ اِن ہی کے نام سے آنحضرت  ۖ  کی کنیت ''ابوالقاسم'' مشہور ہوئی۔ یہ نبوت سے پہلے مکہ ہی میں پیدا ہوئے اَور وہیں انتقال ہوا۔ اُس وقت پاؤں چلنے لگے تھے، ڈیڑھ دوسال زندہ رہے۔ حضورِر اقدس  ۖ  کے دُوسرے صاحبزادے جو حضرت خدیجہ  رضی اللہ عنہا سے پیدا ہوئے اُن کا نام عبد اللہ تھا۔ اُنہوں نے بھی بہت کم  عمر پائی اور بچپن ہی میں وفات پاگئے، اِن کی پیدائش نبوت کے بعد ہوئی تھی اِس لیے اُن کالقب ''طیب'' بھی پڑا اور'' طاہر'' بھی(دونوں کے معنی پاکیزہ کے ہیں )۔ 
فضائل  : 
حضرت خدیجہ  رضی اللہ عنہا پاکیزگی ٔاخلاق کی وجہ سے اِسلام سے پہلے ہی ''طاہرہ'' کے لقب سے مشہور تھیں پھر حضور ِاقدس  ۖ کی نکاح میں آکر اُنہوں نے جو اپنی دانشمندی وعقلمندی اور خدمت گزاری سے جو فضائل حاصل کیے ہیں اُن کا تو کہنا ہی کیاہے۔ 
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضورِ اقدس  ۖ  کی بیویوں میں سے کسی بیوی پر بھی مجھے اِتنارَ شک نہیں جتنا حضرت خدیجہ  رضی اللہ عنہا پر آتا تھاحالانکہ میں نے اُن کو دیکھا بھی نہیں تھا۔ اِس رَشک کی وجہ یہ تھی کہ آنحضرت  ۖ  اُن کو اکثر یاد فرمایا کرتے تھے۔ اور اکثر یہ بھی ہوتا کہ آپ بکری ذبح فرماتے تو اُس میں سے حضرت خدیجہ  رضی اللہ عنہا کی سہیلیوں کو تلاش کرکے گوشت بھجواتے تھے ،ایسے موقع پر بعض مرتبہ میں نے کہا کہ آپ کو اُن کا ایسا خیال ہے جیسے دُنیا وآخرت میں اُن کے علاوہ آپ کی اور کوئی بیوی ہی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
4 درس حدیث 6 1
5 غرغرے کے وقت توبہ قبول نہیں ہوتی اَور اِس کی وجہ : 7 4
6 خاص مصیبتوں اَور بیماریوں سے پناہ : 8 4
7 گناہوں سے حبط ِ عمل ہوجاتا ہے اَور حبط ِ عمل کے درجے : 9 4
8 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
9 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 11 8
10 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 13 1
11 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 13 10
12 شعب ِابی طالب میں رہنا : 26 10
13 نماز پڑھنا : 28 10
14 حضور ِ اقدس ۖ سے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی اَولاد : 28 10
15 فضائل : 29 10
16 وفات : 31 1
17 تربیت ِ اَولاد 33 1
18 اَولاد کی اہمیت اور اُس کے فضائل : 33 17
19 حضور ۖ کی اَولاد سے محبت : 34 17
20 اَولاد کی محبت کیوں پیدا کی گئی ؟ 34 17
21 اَولاد کی تمنا : 35 17
22 اگر اَولاد ذخیرہ ٔ آخرت ہوتو بہت بڑی نعمت ہے : 36 17
23 ماہِ ربیع الاوّل اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 37 1
24 ویڈیو اَور سی ڈی سے سکرین پر حاصل شدہ صورت کا حکم 40 1
25 پہلی صورت : 41 24
26 دُوسری صورت : 41 24
27 مقدمہ نمبر 1 : تصویر کیا ہوتی ہے؟ 41 24
28 ویڈیو اَور سی ڈی سے حاصل شدہ صورت کا حکم : 43 24
29 دو اہم وضاحتیں : 44 24
30 گلدستہ ٔ اَحادیث 52 1
31 دو زخیوں کی پانچ قسمیں ہیں : 52 30
32 پانچ اہم باتیں : 53 30
33 پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو : 54 30
34 آہ ! ڈاکٹر اِفتخار صاحب بھی چل دیے 55 1
35 بزم ِ قارئین 57 1
36 دینی مسائل 59 1
37 ( تین طلاق دینے کا بیان ) 59 36
38 اگر مرد تین طلاقیں دے کرمُکر جائے : 59 36
39 اَخبار الجامعہ 61 1
40 وفیات 62 1
Flag Counter