Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2009

اكستان

6 - 64
درس حدیث
حضرت ِاقدس پیر و مرشد مولانا سید حامد میاں صاحب  کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا  سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس  کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے۔  اللہ تعالیٰ حضرت اقدس  کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین )
(  تخریج و تزئین  :  مولانا سیّد محمود میاں صاحب  )
(کیسٹ نمبر 58  سا ئیڈ    A 02 - 05 - 1986 )
غرغرے کے وقت توبہ قبول نہیں ہوتی 
 گناہوں سے حبط ِ عمل اَور اُس کے درجے
الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علٰی خیر خلقہ سیدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد !
حضرتِ آقائے نامدار  ۖ  نے اِرشاد فرمایا  اِنَّ الْمُؤْمِنَ اِذَا اَذْنَبَ کَانَتْ نُکْتَةً سَوْدَائَ فِیْ قَلْبِہ  اُس کے دل میںسیاہ نقطہ سا بن جاتا ہے  فَاِنْ تَابَ وَاسْتَغْفَرَ  اگر وہ توبہ کرلے'' توبہ'' کا مطلب ہے گناہوں سے رُجوع کرلینا  وَاسْتَغْفَرَ  خدا سے مغفرت چاہنا معافی چاہنا  صُقِلَ قَلْبُہ  تو اُس کا دل صاف ہوجاتا ہے صیقل ہوجاتا ہے  وَاِنِ زَادَ  اگر وہ گناہ مزید کرتا ہی رہے  زَادَتْ  تو یہ سیاہی بھی بڑھتی رہتی ہے  حَتّٰی تَعْلُوَ قَلْبَہ   حتی کہ وہ اُس کے دل کو ڈھانپ لیتی ہے، اُس وقت جب یہ حالت ہوجائے کہ دل کو ڈھانپ لے سیاہی اُس کو بتاتے ہیں رسول اللہ  ۖ  کہ اُس کو قرآنِ پاک میں ''رَیْن'' کہا گیا ہے۔ 
اَور اِرشاد ہے سُورۂ  وَیْل لِّلْمُطَفِّفِیْنَ  میں  کَلَّا بَلْ  رَانَ عَلٰی قُلُوْبِھِمْ مَّاکَانُوْا یَکْسِبُوْنَ  اُن کے دلوں پر ''رَیْن'' کی کیفیت پیدا کردی ہے جو کام کرتے تھے اُن کاموں نے یعنی برائیوں نے جن سے اُنہوں نے توبہ نہیں کی اِستغفار نہیں کیا تھا اِس کی وجہ سے اِس حالت پر پہنچ گئے ۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
4 درس حدیث 6 1
5 غرغرے کے وقت توبہ قبول نہیں ہوتی اَور اِس کی وجہ : 7 4
6 خاص مصیبتوں اَور بیماریوں سے پناہ : 8 4
7 گناہوں سے حبط ِ عمل ہوجاتا ہے اَور حبط ِ عمل کے درجے : 9 4
8 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
9 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 11 8
10 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 13 1
11 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 13 10
12 شعب ِابی طالب میں رہنا : 26 10
13 نماز پڑھنا : 28 10
14 حضور ِ اقدس ۖ سے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی اَولاد : 28 10
15 فضائل : 29 10
16 وفات : 31 1
17 تربیت ِ اَولاد 33 1
18 اَولاد کی اہمیت اور اُس کے فضائل : 33 17
19 حضور ۖ کی اَولاد سے محبت : 34 17
20 اَولاد کی محبت کیوں پیدا کی گئی ؟ 34 17
21 اَولاد کی تمنا : 35 17
22 اگر اَولاد ذخیرہ ٔ آخرت ہوتو بہت بڑی نعمت ہے : 36 17
23 ماہِ ربیع الاوّل اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 37 1
24 ویڈیو اَور سی ڈی سے سکرین پر حاصل شدہ صورت کا حکم 40 1
25 پہلی صورت : 41 24
26 دُوسری صورت : 41 24
27 مقدمہ نمبر 1 : تصویر کیا ہوتی ہے؟ 41 24
28 ویڈیو اَور سی ڈی سے حاصل شدہ صورت کا حکم : 43 24
29 دو اہم وضاحتیں : 44 24
30 گلدستہ ٔ اَحادیث 52 1
31 دو زخیوں کی پانچ قسمیں ہیں : 52 30
32 پانچ اہم باتیں : 53 30
33 پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو : 54 30
34 آہ ! ڈاکٹر اِفتخار صاحب بھی چل دیے 55 1
35 بزم ِ قارئین 57 1
36 دینی مسائل 59 1
37 ( تین طلاق دینے کا بیان ) 59 36
38 اگر مرد تین طلاقیں دے کرمُکر جائے : 59 36
39 اَخبار الجامعہ 61 1
40 وفیات 62 1
Flag Counter