Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2009

اكستان

45 - 64
 مولانا زاہد الراشدی صاحب نے یہ مطلب نکالا کہ  :
 ''تصویر اور سکرین دونوں کے بارے میں حضرت مفتی صاحب کے اِرشادات کا مطالعہ کیا جائے تو اِس کے سوا کچھ نتیجہ نہیں نکلتا کہ وہ تصویر اور سکرین دونوں کو الگ الگ سمجھتے تھے۔ اُن کے نزدیک سکرین پر تصویر کا اِطلاق نہیں ہوا اَور اگر دیگر ممنوعہ اُمور سے خالی ہو تو سکرین فی حد ذاتہ مباح کا درجہ رکھتی ہے۔''
ہم کہتے ہیں  :
حضرت مفتی کفایت اللہ صاحب رحمة اللہ علیہ کے فتوے سے مذکورہ مطلب نکالنا بہر حال دُرست نہیں کیونکہ اُن کے زمانے میں سنیما کی فلم کی رِیل نیگیٹو کی صورت میں ہوتی تھی جس پر واضح طور سے تصویر کے نقش ہوتے تھے اور جاندار کی تصویر چھوٹی ہو یابڑی اُس کو بنانا بالاتفاق ناجائز ہے۔ تو جب سنیما کی سکرین پر آنے والی جاندار کی صورت اُس کی تصویر بنانے پر موقوف تھی تو مفتی صاحب رحمة اللہ علیہ کی بات سے یہ مطلب کیسے نکل سکتاہے کہ وہ اپنے زمانے کی سکرین پر دکھائی جانے والی نیگیٹوفلم بنانے کو جائز سمجھتے ہوں گے۔ 
اگر کوئی یہ کہے کہ یہ احتمال ہے کہ مفتی صاحب   نیگیٹیو فلم کو جائز نہ سمجھتے ہوں گے لیکن اُس کے بننے کے بعد سکرین پر حاصل شدہ صورت کو تصویر بھی نہ سمجھتے ہوں گے تو ہم جواب میں کہتے ہیں  : 
1 ۔  مفتی صاحب   کے کلام میں اِس اِحتمال پر کوئی صراحت یا دَلالت نہیںہے۔ 
 2 ۔  اِس کے بارے میں ہم اُوپر وضاحت کر چکے ہیں کہ وہ بھی تصویر کے حکم میں ہے۔
رہاسنیما کے فی حدذاتہ مباح ہونے کا معاملہ تو یہ ہمیں بھی تسلیم ہے۔ سنیما وفلم جو جاندار کی تصویر سے  اور گانے بجانے سے خالی ہو اور جس میں کوئی ناجائز امر بھی نہ ہو،وہ بلا شبہ مباح ہے۔ فلم کے ذریعہ سے جغرافیہ ،تاریخ اور سائنس کے مضامین سیکھے جا سکتے ہیں۔جاندار کو بھی بغیر سر اور چہرے کے دکھایا جاسکتا ہے۔ ٹی وی،وی سی آر اَور سی ڈی کا بھی یہی حکم ہے کہ وہ فی حد ذاتہ مباح ہیں جبکہ اُن کے پروگرام جاندار کی تصویر سے خالی ہوں، اِسی پر مولانا زاہد الراشدی صاحب کی ذکر کردہ مفتی جمیل احمد صاحب تھانوی رحمہ اللہ کی یہ عبارت بھی محمول ہے  :
''اِن کا(یعنی ٹی وی ، وی سی آرکا) حکم آلات لہو ولعب اور گانے کے آلات کا نہیں ہوسکتا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
4 درس حدیث 6 1
5 غرغرے کے وقت توبہ قبول نہیں ہوتی اَور اِس کی وجہ : 7 4
6 خاص مصیبتوں اَور بیماریوں سے پناہ : 8 4
7 گناہوں سے حبط ِ عمل ہوجاتا ہے اَور حبط ِ عمل کے درجے : 9 4
8 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
9 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 11 8
10 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 13 1
11 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 13 10
12 شعب ِابی طالب میں رہنا : 26 10
13 نماز پڑھنا : 28 10
14 حضور ِ اقدس ۖ سے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی اَولاد : 28 10
15 فضائل : 29 10
16 وفات : 31 1
17 تربیت ِ اَولاد 33 1
18 اَولاد کی اہمیت اور اُس کے فضائل : 33 17
19 حضور ۖ کی اَولاد سے محبت : 34 17
20 اَولاد کی محبت کیوں پیدا کی گئی ؟ 34 17
21 اَولاد کی تمنا : 35 17
22 اگر اَولاد ذخیرہ ٔ آخرت ہوتو بہت بڑی نعمت ہے : 36 17
23 ماہِ ربیع الاوّل اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 37 1
24 ویڈیو اَور سی ڈی سے سکرین پر حاصل شدہ صورت کا حکم 40 1
25 پہلی صورت : 41 24
26 دُوسری صورت : 41 24
27 مقدمہ نمبر 1 : تصویر کیا ہوتی ہے؟ 41 24
28 ویڈیو اَور سی ڈی سے حاصل شدہ صورت کا حکم : 43 24
29 دو اہم وضاحتیں : 44 24
30 گلدستہ ٔ اَحادیث 52 1
31 دو زخیوں کی پانچ قسمیں ہیں : 52 30
32 پانچ اہم باتیں : 53 30
33 پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو : 54 30
34 آہ ! ڈاکٹر اِفتخار صاحب بھی چل دیے 55 1
35 بزم ِ قارئین 57 1
36 دینی مسائل 59 1
37 ( تین طلاق دینے کا بیان ) 59 36
38 اگر مرد تین طلاقیں دے کرمُکر جائے : 59 36
39 اَخبار الجامعہ 61 1
40 وفیات 62 1
Flag Counter