Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2009

¾اكستان Ù

27 - 64
اِس معاہدہ کی وجہ سے آنحضرت  ۖ اور سارے بنوہاشم  ١  اور بنو عبد المطلب تین سال تک دوپہاڑوں کے درمیان ایک گھاٹی میں رہے۔اِس تین برس میں اُن کو فاقوں پرفاقے گزرے ۔ مرد و عورت سب ہی بھوک سے بیتاب ہوکر روتے اور چیختے چلاتے تھے جس کی وجہ سے اُن کے والدین کو اور بھی زیادہ دُکھ ہوتا تھا۔ حضور ِاقدس  ۖ کی بیوی حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا اور آپ  ۖ کی اَولاد سب ہی اِس گھاٹی میں رہے اور دعوت ِدین کے لیے فاقے جھیلے اور مصیبت کے دِن کاٹے۔ آخر تین سال کے بعد معاہدہ والی تحریر کو دِیمک کھاگئی تب اُن حضرات کو اُس گھاٹی سے نکلنا نصیب ہوا۔ (البدایہ ) 
اِسلام کے فروغ میں حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کا مال بھی لگا  :
حضرت خدیجہرضی اللہ عنہا نے آنحضرت  ۖ کی خدمت گزاری اوردِلداری میں بھی کوئی دقیقہ اُٹھا نہیں رکھا تھا اور اپنے مال کو بھی اِسلام اور دَاعی اِسلام کی ضروریات کے لیے اِس طرح پیش کردیا تھا جیسے اُس مال میں خود کو مالکیت کا حق ہی نہیں رہا۔ قرآن مجید میں اللہ جل شانہ نے آنحضرت  ۖ  کو خطاب فرمایاہے  :  وَوَجَدَکَ عَآئِلًا فَاَغْنٰی  اور تم کو اللہ نے بے مال والاپایا پس غنی کردیا۔اِس کی تفسیر میں مفسرین لکھتے ہیں: ای بمال خدیجة  یعنی اللہ تعالیٰ نے آپ کو خدیجہ رضی اللہ عنہا کے مال کے ذریعہ غنی کردیا۔ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے پاس جو مال تھا وہ آپ  ۖ  ہی کا سمجھتی تھیں اُن کے مال خرچ کرنے کے احسان کا آپ  ۖکے دِل پر بہت اثرتھا۔ ایک مرتبہ اُن کے اِس اِحسان کا ذکرکرتے ہوئے فرمایا  وَاَعْطَتْنِیْ مَالَھَا فَاَنْفَقْتُہ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ  یعنی اُنہوں نے اپنا مال مجھے دیا جسے میں نے اللہ کے راہ میں خرچ کیا۔ 
حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ مکّہ میں فروخت کیے جارہے تھے۔ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے اِن کو اپنے مال سے خرید کر آنحضرت  ۖ  کی خدمت میں پیش کردیا۔ آپ  ۖ نے اِن کو آزاد کرکے اپنا بیٹا بنالیاتھا۔ حضرت زید رضی اللہ عنہ بھی سابقین ِاوّلین میں سے ہیں۔ آنحضرت  ۖ کے ساتھ تمام غزوات میں شریک رہے ہیں۔ اُن کو غلامی سے چھڑا کر اِسلام کے کاموں میں لگادینے کا ذریعہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا ہی بنیں۔ 
  ١   بنو ہاشم اور بنو عبدالمطلب میں جو لوگ کافر تھے وہ بھی حمیت ِ قومی کی وجہ سے اس مصیبت میں شریک ہوئے اور آنحضرت  ۖ  کو قتل کرنے کے لیے حوالے کر دینے پر امادہ نہ ہوئے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
4 درس حدیث 6 1
5 غرغرے کے وقت توبہ قبول نہیں ہوتی اَور اِس کی وجہ : 7 4
6 خاص مصیبتوں اَور بیماریوں سے پناہ : 8 4
7 گناہوں سے حبط ِ عمل ہوجاتا ہے اَور حبط ِ عمل کے درجے : 9 4
8 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
9 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 11 8
10 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 13 1
11 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 13 10
12 شعب ِابی طالب میں رہنا : 26 10
13 نماز پڑھنا : 28 10
14 حضور ِ اقدس ۖ سے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی اَولاد : 28 10
15 فضائل : 29 10
16 وفات : 31 1
17 تربیت ِ اَولاد 33 1
18 اَولاد کی اہمیت اور اُس کے فضائل : 33 17
19 حضور ۖ کی اَولاد سے محبت : 34 17
20 اَولاد کی محبت کیوں پیدا کی گئی ؟ 34 17
21 اَولاد کی تمنا : 35 17
22 اگر اَولاد ذخیرہ ٔ آخرت ہوتو بہت بڑی نعمت ہے : 36 17
23 ماہِ ربیع الاوّل اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 37 1
24 ویڈیو اَور سی ڈی سے سکرین پر حاصل شدہ صورت کا حکم 40 1
25 پہلی صورت : 41 24
26 دُوسری صورت : 41 24
27 مقدمہ نمبر 1 : تصویر کیا ہوتی ہے؟ 41 24
28 ویڈیو اَور سی ڈی سے حاصل شدہ صورت کا حکم : 43 24
29 دو اہم وضاحتیں : 44 24
30 گلدستہ ٔ اَحادیث 52 1
31 دو زخیوں کی پانچ قسمیں ہیں : 52 30
32 پانچ اہم باتیں : 53 30
33 پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو : 54 30
34 آہ ! ڈاکٹر اِفتخار صاحب بھی چل دیے 55 1
35 بزم ِ قارئین 57 1
36 دینی مسائل 59 1
37 ( تین طلاق دینے کا بیان ) 59 36
38 اگر مرد تین طلاقیں دے کرمُکر جائے : 59 36
39 اَخبار الجامعہ 61 1
40 وفیات 62 1
Flag Counter