Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2009

اكستان

16 - 64
ہشام بن عروہ کی ہے آپ اِسے مشہور فرمائیں۔ یا قریب من المتواتر کہاجائے۔ اِس سے میرے استدلال پر کوئی اَثر نہیں پڑتا۔ میں تسلیم کرتا ہوں کہ یہ روایت ٩ کوفی حفاظ ِ حدیث نے کوفے میں ہشام سے سنی۔ 
بہرحال اِس نتیجہ تک پہنچنے کے لیے جن چند مقدمات کی ضرورت ہے اُن میں یہ پہلا مقدمہ ہے کہ روایت ِ ہشام اَصل روایت ہے۔ اور جب تک یہ مقدمات میں آپ کے سامنے پیش نہیں کروں گا اُس وقت تک آپ کیسے اِس نتیجہ پر پہنچیں گے جس تک میں پہنچا ہوں۔ میں چاہتاہوں کہ متابع کی بحث بعد میں کی جائے۔ اَصل روایت پر گفتگو کے دوران متابعات کی بحث میں میں اُلجھنا نہیں چاہتا۔ مجھے اِس پر اِس لیے اِصرار ہے کہ نتیجہ تک پہنچنے کے لیے یہ ترتیب ضروری ہے۔ 
اِس خط کے جواب کے بعد اِنشاء اللہ دُوسرا مقدمہ پیش کروں گا۔ رہا تقوی کا معاملہ تو اِس سلسلہ میں صرف اِتنا عرض ہے کہ یہاں توزندگی ساری کی ساری لغزشوں اور خطاؤں سے عبارت ہے۔اللہ تعالیٰ متقیوں کا دامن پکڑلینے کی توفیق عطافرمائے تو یہی بڑی کامیابی ہے۔ دُعا کی ضرورت ہے۔ وہی رحیم وکریم اور   غفار الذنوب ہے ۔ 
اُحِبُّ الصَّالِحِیْنَ وَ لَسْتُ مِنْہُمْ		لَعَلَّ اللّٰہَ یَرْزُقْنِیْ صَلَاحًا
راقم	 نیاز احمد	 ٢٤ فروری   ٨١   ء 		
محترمی ومکرمی دام مجدکم  ! 
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ 
گرامی نامہ موصول ہوا۔ ہم سب ہی گناہگار ہیں۔ سوائے رحمت ِ رب کوئی سرمایہ نہیں۔ جناب نے معلوم ہوتا ہے واقعی برسوں محنت کی ہے۔ اور مجھے بھی یہی محسوس ہوتا تھا کہ کوئی بات نوعمری میں ذہن میں بیٹھ گئی اور وہ پکتی رہی ہے جیسے مودودی صاحب کے ذہن میں اَب سے ستاون سال پہلے سے حضرت عثمان ِ غنی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
4 درس حدیث 6 1
5 غرغرے کے وقت توبہ قبول نہیں ہوتی اَور اِس کی وجہ : 7 4
6 خاص مصیبتوں اَور بیماریوں سے پناہ : 8 4
7 گناہوں سے حبط ِ عمل ہوجاتا ہے اَور حبط ِ عمل کے درجے : 9 4
8 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
9 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 11 8
10 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 13 1
11 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 13 10
12 شعب ِابی طالب میں رہنا : 26 10
13 نماز پڑھنا : 28 10
14 حضور ِ اقدس ۖ سے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی اَولاد : 28 10
15 فضائل : 29 10
16 وفات : 31 1
17 تربیت ِ اَولاد 33 1
18 اَولاد کی اہمیت اور اُس کے فضائل : 33 17
19 حضور ۖ کی اَولاد سے محبت : 34 17
20 اَولاد کی محبت کیوں پیدا کی گئی ؟ 34 17
21 اَولاد کی تمنا : 35 17
22 اگر اَولاد ذخیرہ ٔ آخرت ہوتو بہت بڑی نعمت ہے : 36 17
23 ماہِ ربیع الاوّل اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 37 1
24 ویڈیو اَور سی ڈی سے سکرین پر حاصل شدہ صورت کا حکم 40 1
25 پہلی صورت : 41 24
26 دُوسری صورت : 41 24
27 مقدمہ نمبر 1 : تصویر کیا ہوتی ہے؟ 41 24
28 ویڈیو اَور سی ڈی سے حاصل شدہ صورت کا حکم : 43 24
29 دو اہم وضاحتیں : 44 24
30 گلدستہ ٔ اَحادیث 52 1
31 دو زخیوں کی پانچ قسمیں ہیں : 52 30
32 پانچ اہم باتیں : 53 30
33 پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو : 54 30
34 آہ ! ڈاکٹر اِفتخار صاحب بھی چل دیے 55 1
35 بزم ِ قارئین 57 1
36 دینی مسائل 59 1
37 ( تین طلاق دینے کا بیان ) 59 36
38 اگر مرد تین طلاقیں دے کرمُکر جائے : 59 36
39 اَخبار الجامعہ 61 1
40 وفیات 62 1
Flag Counter