Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2009

اكستان

15 - 64
نہیں لکھا کہ امام شافعی نے یہ روایت اُن سے کہاں سنی۔ میں تو یہ عرض کررہا ہوں کہ سفیان بن عیینہ نے یہ روایت ہشام بن عروہ سے کوفہ میں سنی اور وہیں دُوسرے کوفی حفاظ نے بھی یہ روایت اُن سے سنی۔ اور عرض کیا تھا کہ روایت ِ ہشام ہی اَصل میں کوفی روایت ہے کیونکہ اُن کو فی حفاظ نے اُن سے براہ ِ راست کوفے میں سناہے۔ اِس پر میں نے اپنے مضمون میں مفصّل بحث کی ہے۔ 
میں نے عرض کیا تھا کہ '' ابومعاویہ کے سوااعمش سے روایت ِاَسود کا پورے ذخیرۂ حدیث  ١  میں کوئی راوی نظر نہیں آتا''۔ اِس جملہ کو آپ نے میری طرف سے اِدّعاء خیال فرمایا اور اِس طرز ِ تحریر کو خلاف ِ تقوی فرمایا اور یہ دلیل بیان فرمائی کہ ''پورا ذخیرۂ حدیث نہ میرے پاس ہے نہ آپ کے پاس بلکہ عشر بھی نہیں ہے '' میری مراد ہر گز یہ نہیں ہے کہ جو ذخیرۂ حدیث میری نظر سے نہیں گزرا اُس کے متعلق بھی یہ دعوی کررہا ہوں اور نہ میں یہ کہہ رہا ہوں کہ دُنیا میں کوئی حدیث کی کتا ب ایسی نہیں جو میں نے نہ دیکھی ہو۔ 
میری مراد متداول ذخیرۂ حدیث سے ہے۔ اُس کی میں نے ورق گردانی کی ہے اور تلاش کیاہے  مگر مجھے ایسا نہیں ملا۔اور یہ خالی امکان والی دلیل سمجھ میں نہیں آئی کہ چونکہ ہمارے پاس عشر عشیر بھی نہیں ہے اِس لیے اِس سے جو علاوہ ہے اُس میں اعمش سے ابو معاویہ کا اور بھی کوئی راوی ہوگا۔ صحیح طریقہ یہ تھا کہ آپ اعمش سے ابومعاویہ کے علاوہ کوئی دُوسرا راوی بیان فرمادیتے اور آپ کو لکھنے کا مقصد تھا بھی یہی۔ 
حضرت ! میرا مقصد پورے ذخیرۂ حدیث سے وہی ہے جو دستیاب ہے۔ جو دستیاب ہی نہیں وہ زیر ِ بحث آہی نہیں سکتا۔ آپ نے اِس روایت کو مشہور فرمایا۔ مگر علامہ ابن ہمام  نے '' ہَذَا النَّصُّ قَرِیْب مِّنَ الْمُتَوَاتِرِ'' فرمایا۔ اور حضرت مولانا شبیر احمد صاحب عثمانی نوراللہ مرقدہ نے بھی فتح الملہم میں یہی فرمایاہے۔ آپ تو ابھی ایک قدم پیچھے ہیں۔
حضرت  ! میرے پاس اور بھی ثبوت ہے کہ یہ روایت  عَنْ اَعْمَشَ عَنْ اِبْرَاھِیْمَ عَنْ اَسْوَدَ ہے ہی نہیں۔ لیکن اَصل اور متابع کی بحث طے ہوتو آگے چلیں۔اِتنی واضح اور سادہ بات میں میں اور آپ اَب تک متفق نہ ہوسکے کہ اَصل روایت کونسی ہے اور متابع کونسی۔ میرے استدلال کی بنیاد ہی یہ ہے کہ اَصل روایت
   ١   میرے اصل مسودے میں ''پورے معلوم ذخیرہ ٔ حدیث میں ''تھا  نقل کرنے میں '' معلوم '' رہ گیا۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
4 درس حدیث 6 1
5 غرغرے کے وقت توبہ قبول نہیں ہوتی اَور اِس کی وجہ : 7 4
6 خاص مصیبتوں اَور بیماریوں سے پناہ : 8 4
7 گناہوں سے حبط ِ عمل ہوجاتا ہے اَور حبط ِ عمل کے درجے : 9 4
8 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
9 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 11 8
10 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 13 1
11 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 13 10
12 شعب ِابی طالب میں رہنا : 26 10
13 نماز پڑھنا : 28 10
14 حضور ِ اقدس ۖ سے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی اَولاد : 28 10
15 فضائل : 29 10
16 وفات : 31 1
17 تربیت ِ اَولاد 33 1
18 اَولاد کی اہمیت اور اُس کے فضائل : 33 17
19 حضور ۖ کی اَولاد سے محبت : 34 17
20 اَولاد کی محبت کیوں پیدا کی گئی ؟ 34 17
21 اَولاد کی تمنا : 35 17
22 اگر اَولاد ذخیرہ ٔ آخرت ہوتو بہت بڑی نعمت ہے : 36 17
23 ماہِ ربیع الاوّل اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 37 1
24 ویڈیو اَور سی ڈی سے سکرین پر حاصل شدہ صورت کا حکم 40 1
25 پہلی صورت : 41 24
26 دُوسری صورت : 41 24
27 مقدمہ نمبر 1 : تصویر کیا ہوتی ہے؟ 41 24
28 ویڈیو اَور سی ڈی سے حاصل شدہ صورت کا حکم : 43 24
29 دو اہم وضاحتیں : 44 24
30 گلدستہ ٔ اَحادیث 52 1
31 دو زخیوں کی پانچ قسمیں ہیں : 52 30
32 پانچ اہم باتیں : 53 30
33 پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو : 54 30
34 آہ ! ڈاکٹر اِفتخار صاحب بھی چل دیے 55 1
35 بزم ِ قارئین 57 1
36 دینی مسائل 59 1
37 ( تین طلاق دینے کا بیان ) 59 36
38 اگر مرد تین طلاقیں دے کرمُکر جائے : 59 36
39 اَخبار الجامعہ 61 1
40 وفیات 62 1
Flag Counter