Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2008

اكستان

9 - 64
س لکھے ہوئے کو جگہ جگہ نسخے لکھواکر بھجوانے کی ضرورت بالکل نہیں پڑی۔ 
حضرتِ ابوبکر رضی اللہ عنہ کا دَور گزرا حضرتِ عمر رضی اللہ عنہ کا دَور سارا گزرگیا حضرتِ عثمان رضی اللہ عنہ کے دَور میں جو فتوحات ہوئیں اُن علاقوں میں ایسے لوگ ملے کہ جن کی وجہ سے یہ ضرورت محسوس ہوئی کہ ایک قراء ت رہ جائے ،باقی جو ہیں وہ لوگ نہیں سمجھتے دُشواری ہوتی ہے تو حضرتِ عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ بس ایسے کرو کہ اِس کے نسخے تیار کرو اور بھجوادو، بھجوادِیے وہ نسخے تیار کرکے اَور جہاں اِختلاف ہو اہل ِ مدینہ کی زبان کا اَور مکہ مکرمہ والوں کی زبان کا تو وہاں فَاکْتُبُوْابِلُغَةِ الْقُرَیْشِ فَاِنَّ الْقُرْاٰنَ نَزَلَ بِلُغَةِ قُرَیْشٍ    اِس طرح اُنہوں نے ہدایت لکھ دی کہ لُغت ِ قریش کو مقدم رکھا جائے کیونکہ رسول اللہ  ۖ  کی زبانِ مبارک وہی تھی اُسی پر وہ اُترا ہے اَور باقی جو ہیں باقی کی اجازت دی گئی۔ وہ اُنہوں نے اپنے دَور میں جگہ جگہ بھجوائے اَور جو باقی پُرانے نسخے پہلے کسی کے پاس تھے وہ اُنہوں نے حکم دیا کہ شہید کردیے جائیں  یُخْرَقُ  یا  یُحْرَقُ  جلادیے جائیں ، توجلانے کو بھی اُچھالا تو گیا ہے کہ اِنہوں نے قرآنِ پاک جلوایا ہے پروپیگنڈہ  (بے جا) اُن کے خلاف جو ہوا ہے اُس میں یہ بھی آیا ہے۔
 لیکن دیکھا تو یہ جائے گا کہ جلیل القدر صحابی نے کیا کیاہے؟ جلیل القدر صحابی تو بنتے ہیں حضرتِ عثمان نہ کہ معترض لوگ، معترض جو تھے وہ تو صحابی تک بھی نہیں تھے وہ تو یونہی نوجوان طبقہ تھا ایک ،عمل دیکھنا پڑے گا صحابی نے کیا کیا ،جو صحابی نے کیا بس اللہ کے نزدیک وہ ٹھیک ہے کیونکہ ہمیں تو یہی حکم دیا گیا ہے کہ اُن کی پیروی کرو اَور جو اُن میں سے کسی کی بھی پیروی کررہا ہے وہ نجات پاجائے گا اَور جو اُن میں سے کسی کی بھی پیروی کررہا ہے وہ سب ایک طبقہ ہے وہ ''اہل ِ سُنّت والجماعت'' کا ہے تو صحابۂ کرام کو بڑا درجہ دیا گیا ہے اَور مدار اُنہیں پر بیٹھتا ہے اگر اُنہیں درمیان سے نکال دیں تو دین ہی ختم ہے۔
 تو آقائے نامدار  ۖ  کے رازدار صحابۂ کرام جو تھے وہ جانتے تھے کہ فلاں اچھا اَور فلاں خراب ہے ۔میں یہ کہہ رہا تھا کہ جو خراب ہے جس میں نفاق ہے اُس سے خود بخود بھی اچھے کام ہوئے ہی نہیں ہوں گے کہ اُسے کسی اچھی جگہ لگایا جاسکے کیونکہ دین کے معاملے میں وہ پیچھے رہا ہوگا جیسے آج کوئی شیعہ حافظ نہیں ہوسکتا ہے کیونکہ قرآنِ پاک کولکھوایا حضرتِ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ہے اَور اشاعت اُس کی ہوئی ہے تو حضرتِ عثمان رضی اللہ عنہ کے زمانے میں ہوئی ہے اَور اِن دونوں سے اُن(شیعوں) کے دل میں بغض ہوتا ہے تو
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
4 درس حدیث 5 1
5 اِن حضرات کو مطلع کرنے کا فائدہ : 6 4
6 اُستاد کی اہمیت ،بے فیض رہنے کی ایک وجہ 6 4
7 شیعہ حافظ ِقرآن نہیں ہو پاتے ،ایک لطیف وجہ 7 4
8 جھوٹے نبی کی عمر ایک سو چالیس برس سے زائد تھی 7 4
9 سوائے ''مرزا'' کے جھوٹے نبیوں کا معاملہ زیادہ دیر نہیں چلا 7 4
10 جھوٹے نبی کے خلاف حضرت ابوبکر کا جہاد کرنا 8 4
11 چھ سو اَہم صحابہ کرام شہید ہوئے 8 4
12 فرض ِمنصبی ، حضرت 10 4
13 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
14 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 14 1
15 پہلامقدمہ : 15 14
16 صلاحِ خواتین 17 1
17 حقوق کا بیان 17 16
18 ماں باپ کے حقوق : 17 16
19 تنبیہ : 17 16
21 سوتیلی ماں کے حقوق : 18 16
22 بہن بھائی کے حقوق : 18 16
23 عورت کے ذ مّہ شوہر کے حقوق : 18 16
24 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 19 1
25 فضائل و مناقب : 19 24
26 بقیہ : حقوق کا بیان 21 16
27 اِفتتاحی بیان 22 1
28 دین پورا کب ہوتا ہے؟ 33 1
29 گلدستہ ٔ اَحادیث 42 1
31 چار اَشخاص جو حضور علیہ السلام کے زمانہ میں حافظ ِ قرآن تھے 42 29
32 چار اَفرادجن سے علم حاصل کرنے کی حضرت معاذ نے وصیت فرمائی : 42 29
33 ماہ ِذی الحجہ کے فضائل و اَحکام 46 1
34 ماہِ ذی الحجہ کی فضیلت : 46 33
35 قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا اِرشاد ہے : 46 33
36 تشریح : 47 33
37 ایک روایت میں ہے 48 33
38 ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کی فضیلت : 49 33
39 ٩ ذی الحجہ کے روزہ کے فضائل و احکام : 52 33
40 تکبیر تشریق کی حکمت : 54 33
41 حج و قربانی : ماہِ ذی الحجہ کی خاص عبادت 54 33
42 حج کے فضائل : 55 33
43 ''حج'' اِسلام کا اہم رُکن اور فریضہ : 55 33
44 حج کی استطاعت کا مطلب : 57 42
45 قربانی کے فضائل : 58 42
46 دینی مسائل 60 1
47 ( طلاق دینے کا بیان ) 60 46
48 ۔ طلاق ِ صریح : 60 46
49 وفیات 62 1
50 اخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter