Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2008

اكستان

53 - 64
سے کام لے کر ایک اَندازہ متعین کرے پھر اُن کی قضاء کرے اور ادائیگی کا پورا اہتمام کرے، بیک وقت نہیں کرسکتا تو جتنا ہوسکے تھوڑا تھوڑا کرکے ادا کرے۔ اور خواہ بندوں کے حقوق ہوں جیسے قرض ، میراث، کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان اور ایذاء رسانی وغیرہ اُن کو ممکنہ حد تک ادا کرنے کی کوشش کرے یا حقدار سے معافی حاصل کرے۔ ( معارف القرآن ج ٢ ، سُورہ نساء آیت ١٨) 
٭  عرفہ کے دن کی فضیلت ہر شخص کو اُس ملک کی تاریخ کے اعتبار سے حاصل ہوگی جس ملک میں وہ شخص موجود ہے پس جو شخص کسی ایسے ملک میں ہے کہ وہاں کی تاریخ سعودی عرب سے ایک دن پیچھے ہے تو اُس ملک والے کے لیے سعودی عرب کی تاریخ کا اعتبار نہ ہوگا کہ سعودیہ میں دس ذی الحجہ یعنی بقر عید کا دن ہی کیوں نہ ہو جیسا کہ عید الاضحی ہر شخص اپنے ملک کی تاریخ کے اعتبار سے کرے گا ،اسی طرح عرفہ بھی عید الاضحی سے ایک دن پہلے شمار ہوگا۔
٭  بعض لوگ عرفہ کے دن کسی ایک مقام پر اکٹھے اور جمع ہونے کو ثواب سمجھتے ہیں اور عرفات میں حاجیوں کے اجتماع کی مشابہت اختیار کرتے ہیں، اِس کی شریعت میں کوئی اصل نہیں بلکہ بے بنیاد اور من گھڑت بات ہے لہٰذا اِس سے پرہیز کرنا چاہیے ۔(ہدایہ، فتح القدیر ) 
٭  حجاجِ کرام کے حق میں عرفات میں عرفہ کے دن کا روزہ عام حالات میں مکروہ ہے تاکہ ضعف کی وجہ سے وقوف ِعرفات کے اعمال میں کمی واقع نہ ہو اور غروب ہوتے ہی مزدلفہ کی طرف چلنا آسان رہے، البتہ جس حاجی کو اپنے بارے میں یقین ہو کہ روزہ رکھنے سے وقوفِ عرفات اور دُعائیں وغیرہ مانگنے اور سورج غروب ہونے کے فورًا بعد مزدلفہ روانگی میں کوئی خلل نہ ہوگا اُس کے لیے مکروہ نہیں بلکہ یہ روزہ اُس کے حق میں بھی مستحب ہوگا ۔ (معارف السنن ج ٦ ص ١٠٨، ١٠٩۔ درس ترمذی ج ٢ ص ٥٨٨، ٥٨٩) 
تکبیر تشریق  (٩  تا  ١٣  ذی الحجہ)  :
جیسا کہ پہلے گزرچکا کہ ذی الحجہ کا پورا مہینہ ہی عبادت و فضیلت والا مہینہ ہے اور اِس مہینہ کا پہلا  عشرہ خاص طور پر فضیلت رکھتا ہے اِس میں عبادت، ذکر (تکبیر، تہلیل اور حمد یعنی اَللّٰہُ اَکْبَرُ، لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ،  اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  وغیرہ) کی کثرت کرنی چاہیے پھر اِس میں بھی ٩تاریخ سے لے کر ١٣تاریخ تک پانچ دنوں میں تکبیر تشریق کی خاص تاکید اور فضیلت ہے ،ان پانچ دنوں میں حجاج کرام کو بھی ذکر کی خاص تاکید کی گئی ہے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
4 درس حدیث 5 1
5 اِن حضرات کو مطلع کرنے کا فائدہ : 6 4
6 اُستاد کی اہمیت ،بے فیض رہنے کی ایک وجہ 6 4
7 شیعہ حافظ ِقرآن نہیں ہو پاتے ،ایک لطیف وجہ 7 4
8 جھوٹے نبی کی عمر ایک سو چالیس برس سے زائد تھی 7 4
9 سوائے ''مرزا'' کے جھوٹے نبیوں کا معاملہ زیادہ دیر نہیں چلا 7 4
10 جھوٹے نبی کے خلاف حضرت ابوبکر کا جہاد کرنا 8 4
11 چھ سو اَہم صحابہ کرام شہید ہوئے 8 4
12 فرض ِمنصبی ، حضرت 10 4
13 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
14 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 14 1
15 پہلامقدمہ : 15 14
16 صلاحِ خواتین 17 1
17 حقوق کا بیان 17 16
18 ماں باپ کے حقوق : 17 16
19 تنبیہ : 17 16
21 سوتیلی ماں کے حقوق : 18 16
22 بہن بھائی کے حقوق : 18 16
23 عورت کے ذ مّہ شوہر کے حقوق : 18 16
24 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 19 1
25 فضائل و مناقب : 19 24
26 بقیہ : حقوق کا بیان 21 16
27 اِفتتاحی بیان 22 1
28 دین پورا کب ہوتا ہے؟ 33 1
29 گلدستہ ٔ اَحادیث 42 1
31 چار اَشخاص جو حضور علیہ السلام کے زمانہ میں حافظ ِ قرآن تھے 42 29
32 چار اَفرادجن سے علم حاصل کرنے کی حضرت معاذ نے وصیت فرمائی : 42 29
33 ماہ ِذی الحجہ کے فضائل و اَحکام 46 1
34 ماہِ ذی الحجہ کی فضیلت : 46 33
35 قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا اِرشاد ہے : 46 33
36 تشریح : 47 33
37 ایک روایت میں ہے 48 33
38 ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کی فضیلت : 49 33
39 ٩ ذی الحجہ کے روزہ کے فضائل و احکام : 52 33
40 تکبیر تشریق کی حکمت : 54 33
41 حج و قربانی : ماہِ ذی الحجہ کی خاص عبادت 54 33
42 حج کے فضائل : 55 33
43 ''حج'' اِسلام کا اہم رُکن اور فریضہ : 55 33
44 حج کی استطاعت کا مطلب : 57 42
45 قربانی کے فضائل : 58 42
46 دینی مسائل 60 1
47 ( طلاق دینے کا بیان ) 60 46
48 ۔ طلاق ِ صریح : 60 46
49 وفیات 62 1
50 اخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter