Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2008

اكستان

63 - 64
 ٢٣ جولائی کو شیخ الحدیث حضرتِ اقدس حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب دامت برکاتہم جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام ضلع جہلم کے مہتمم مولانا خبیب احمد صاحب مدظلہم کی دعوت پر ختم ِبخاری شریف کی تقریب کے لیے تشریف لے گئے۔ بعد اَز نمازِ عصر جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام جہلم پہنچے جہاں مولانا قاری خبیب احمد عمر صاحب، اُن کے بیٹے مولانا محمد ابوبکر صدیق اور دیگر حضرات استقبال کے لیے موجود تھے۔ بعد اَز نمازِ مغرب حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب نے جامعہ حنفیہ کے دَورۂ حدیث شریف کے طلباء کرام کو بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھائی اور بیان فرمایا۔ رات نو بجے قاری خبیب احمد صاحب کے گھر تشریف لے گئے اور کھانا تناول فرمایا، کھانے کے بعد لاہور کے لیے روانہ ہوئے اور رات دو بجے بخیریت گھر واپسی ہوئی، والحمد للہ۔ اسی سفر میں جاتے ہوئے حضرت ِ اقدس مولانا سرفراز خان صاحب صفدر مدظلہم کی تیمارداری کے لیے اُن کی قیام گاہ گکھڑ منڈی تشریف لے گئے اور اُن کی خدمت میں دُعا کی درخواست کے ساتھ واپسی کی اجازت حاصل کی ۔ حضرت کی طبیعت ناساز ہے اللہ تعالیٰ اُن کی عمر میں برکت فرمائے اور اُن کا سایۂ شفقت ہمارے سروں پر تادیر قائم رکھے،آمین۔
٢٥ جولائی کو حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب ردّ قادیانیت کورس کی اِختتامی تقریب کے موقع پر سرگودھا کے شبان ِ ختم نبوت کے امیر شیخ الحدیث حضرت مولانا نور محمد صاحب کی دعوت پر مدرسہ سراج العلوم کی جامع مسجد سراج المساجد میں نمازِ جمعہ کے لیے سرگودھا تشریف لے گئے۔اِس سفر میں مولانا عبد الرحمن صاحب شاہ عالم مظفر گڑھی بھی ہمراہ تھے۔ نمازِ جمعہ کے بعد جناب محمد اسلم صاحب ک کچھیلاکے گھر دوپہر کے کھانے کے لیے تشریف لے گئے، اِس موقع پر حضرت مولانا نور محمد صاحب، مولانا محمد اشرف صاحب اور جنرل سیکرٹری عالمی مجلس تحفظ ختم ِ نبوت مولانا اکرم صاحب طوفانی اور دیگر حضرات سے بھی ملاقات ہوئی، بعد اَزاں لاہور کے لیے روانہ ہوئے اور بعد اَز نمازِ مغرب گھر واپسی ہوئی، والحمد للہ۔ 
٢٦ جولائی کو شیخ الحدیث حضرتِ اقدس حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب دامت برکاتہم جامعہ  فرقانیہ للبنات مزنگ کے مہتمم مولانا عبدالوحید صاحب کی دعوت پر ختم ِبخاری شریف کی تقریب کے لیے تشریف لے گئے۔  حضرت مولانا سید محمود میاںصاحب مدظلہم نے بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھاکر مختصر بیان فرمایا اور دُعاء فرمائی۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 متقی عالم اور مفتی بہت بڑا ولی ہوتا ہے : 6 3
5 قاضی کے اَوصاف : 6 3
6 آیت ِمبارکہ کے اوّلین مصداق حضرت امام اعظم ہیں : 7 3
7 حضرت امام اعظم کی باریک بینی، 7 3
8 امام ابو یوسف سامراجی نہ تھے ، 7 3
9 حضرت امام اعظم اور دیگر ائمہ کا قاضی بننے سے اِنکار : 7 3
10 قاضیوں کو علماء سے سیکھتے رہنا چاہیے : 8 3
11 ابن ِ ابی لیلٰی کا غلط فیصلہ : 8 3
12 اِسلام کی نظر میں سزا کا مقصد : 9 3
13 انگریز کی نظر میں سزا کا مقصد 9 3
14 نگریز کے جلّاد : 10 3
15 حضرت امام اعظم کی بادشاہ سے شکایت : 10 3
16 مام اعظم کا سیاسی کردار : 11 3
17 امام اعظم نے عہدہ قبول نہ کیا ،امام ابویوسف نے کر لیا،اِس کی وجہ؟ 11 3
18 امام ابویوسف پر اعتراضات مستشرقین کا جھوٹا پروپیگنڈا ہے 12 3
19 امام ابویوسف کا عدل تقوی اور معمولی بات پر پچھتاوا 12 3
20 تنبیہ اور تربیت کا اَنداز : 13 3
21 ملفوظات شیخ الاسلام 15 1
22 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 18 1
23 تقریب ختم ِ بخاری شریف 24 1
24 ہے آج جدائی کی محفل ہم بزم ِرفیقاں چھوڑ چلے 33 1
25 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 34 1
26 ہجرت : 35 25
27 شادی : 36 25
28 عورتوں کے رُوحانی امراض 39 1
29 عورتوں کے ذریعہ فتنہ و فساد ہونے کے چند اَسباب : 39 28
30 عورتوں کو اہم نصیحتیں : 40 28
31 کیا تکافل کا نظام اِسلامی ہے؟ 42 1
32 وقف کے چار قواعد یہ ہیں : 42 31
33 پہلی باطل بنیاد : 47 31
34 گلدستہ ٔ اَحادیث 54 1
35 سب سے بہترکلمات چارہیں : 54 34
36 چار اِنتہائی وزنی کلمات : 54 34
37 حضور علیہ السلام چار چیزوں سے پناہ مانگا کرتے تھے : 55 34
38 نکاح کرتے وقت عام طور پر چار چیزوں کو ملحوظ رکھا جاتا ہے : 56 34
39 دینی مسائل 58 1
40 ( طلاق کابیان ) 58 39
41 - 5 غصہ کی حالت میں دی گئی طلاق : 58 39
42 غصہ کی تین حالتیں ہوسکتی ہیں 58 39
43 - 6 زبردستی کرکے اور دھمکی دے کر طلاق کہلوانا : 58 39
44 -7 معتوہ : 59 39
45 وفیات 59 1
46 تقریظ وتنقید 60 1
47 اخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter