ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2008 |
�اكستان � |
|
آپ کے لیے گرامی نامے کاجواب اِرسال کررہاہوں اُمیدکرتاہوں غورسے مطالعہ فرماکراپنے خیالاتِ عالیہ سے مستفیدفرمائیں گے۔ مولانامعراج الحق صاحب کی خدمت میں سلامِ مسنون دُعاگونیازاحمدحقانی مطب بلاک نمبر 9 سرگودھا23نومبر ٨٠ محترمی حضرت مولاناصاحب ! السلام علیکم مندرجہ ذیل اُمورپرغورفرمائیے : 1۔ تمام محدثین نے ہشام بن عروہ کی روایت ِ تزوج کواصل روایت قراردیاہے۔ یہ روایت تین جملوں پرمشتمل ہے '' نَکَحَہَا النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَہِیَ بِنْتُ سِتِّ سِنِیْنَ وَبَنٰی بِہَا وَہِیَ بِنْتُ تِسْعِ سِنِیْنَ ۔ وَکَانَتْ عِنْدَھَا تِسْعًا اَوْ مَاتَ عَنْہَا وَہِیَ بِنْتُ ثَمَانِیْ عَشَرَةَ سَنَةً '' تمام اَرباب ِصحاح نے اِسے بیان کیاہے کسی نے ترک نہیں کیا۔ امام بخاری نے توصرف اِسے ہی بیان کیا۔ 2۔ اِس روایت ِہشام بن عروہ کواُن کے بارہ تلامیذ نے براہ ِراست اُن سے نقل کیاہے۔ صحاحِ ستہ میں اُن کے دس تلامیذ سے یہ روایت آئی ہے اوردوسے دُوسری کتب ِحدیث میں آئی ہے۔ 3 ۔ اِس روایت ِتزوج کے بیان میں پہلے جزمیں یہ اختلاف پایاجاتاہے کہ بعض سِتَّ سِنِیْنَ بیان کرتے ہیں اوربعض سَبْعَ سِنِیْنَ بیان کرتے ہیں۔ باقی دوجزو پرسب کااتفاق ہے۔ 4 ۔ اِس روایت کے بیان میں یہ بھی ہے کہ بعض پہلے دوجزوبیان کرتے ہیں اور آخر کا جزو ترک