Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2008

اكستان

50 - 64
مقابلے میں بڑی ماٹھی ہے اور انسان میں مادہ خوبصورت ہے اور نَر اُس کے مقابلے میں اِتنا خوبصورت نہیں ہے۔ عورت کا حسن مرد سے اللہ نے زیادہ رکھا ہے، اُس میں جاذبیت زیادہ ہے۔ 
 تو میں یہ کہہ رہا تھا مور بنانے کی کیا ضرورت تھی؟ کوئل کی آواز کی کیا ضرورت تھی؟ بُلبل کے نغمے کی کیا ضرورت تھی؟ چلو بارش کی تو ضرورت تھی قوسِ قزح کی کیا ضرورت تھی؟ یہ رنگ اُس نے تمہیں دیے  سبحان اللہ کیا حسن ہے کیسے دریا بل کھاتے ہیں کیسے آبشاریں گرتی ہیں کیسے پھول کھلتے ہیں کیسے پرندوں کے نغمے ہیں کیسی برف پوش اور سبز پوش چوٹیاں اور اُڑتے ہوئے بادل اور برستی ہوئی بارشیں اور پھیلی ہوئی وادیاں سر بفلک چوٹیاں یہ کیا حسن کے نظارے اللہ تعالیٰ نے بنائے اور کہا یہ  دَارُ الْغُرُوْرِ، مَتَاع قَلِیْل، کَسَرَابٍ بِقِیْعَةٍ  کیسے الفاظ استعمال ہورہے ہیں  لَاتُسَاوِیْ جَنَاحَ بَعُوْضٍ، لَعِب وَّلَھْو  اور جس جنت کو اللہ تعالیٰ نے مستقل ٹھکانا بنایا تو وہاں مٹی نہیں ہے گارا نہیں ہے سیمنٹ نہیں ہے پتھر نہیں ہے روڑا نہیں ہے لوہا نہیں ہے تانبا نہیں ہے پیتل نہیں ہے ایک تو اپنے ہاتھوں سے بنایا ہے  خَلَقَ جَنَّةَ الْفِرْدَوْسِ بِیَدِہ ۔
 پھر اُس میں سونا چاندی زُمرد اور یاقوت یہ سارا وہاں کا ادنیٰ مٹیریل ہے اعلیٰ پتہ نہیں کیا ہے ؟    فَلَا تَعْلَمُ نَفْس مَّآاُخْفِیَ لَھُمْ مِّنْ قُرَّةِ اَعْیُنٍ جَزَآئً بِمَاکَانُوْا یَعْمَلُوْنَ اُس کو اللہ نے جس دن بنایا اپنے ہاتھ سے بنایا جس دن بنایا سونے چاندی زُمرد یاقوت ہیرے اور جواہرات سے بنایا جس دن بنایا اُس دِن سے لے کر آج تک روزانہ پانچ دفعہ اُسے سجاتا ہے اور قیامت تک اللہ اُسے سجاتا جائے گا سجاتا جائے گا سجاتا جائے گا وہ کیا چیز بن رہی ہے؟ دُلہن بناؤ اُس میں ایک گھنٹہ دو گھنٹہ تین چار پانچ چھ، چھ گھنٹے بعد وہ کہے گی بس کرو بس کرو میری جان چھوڑ میں تھک گئی اور تم اُسے ایک حد تک حسین بناؤگے پھر کہوگے بس اِس سے آگے نہیں ،تھوڑا سا پاؤڈر لگاؤگے اگر سارا ڈبہ اُس کے منہ پر ڈال دوگے تو کیا بنے گا ؟پھر تو ''چٹی ڈین'' بن جائے گی اُس کے چہرے پر اِتنی وسعت نہیں کہ وہ ایک ڈبہ پاؤڈر جذب کرسکے ،اُس کے ہونٹوں میں اِتنی سکت نہیں کہ سُرخی کی ایک پوری سٹک برداشت کرسکے، سُرخی تھوڑی سی اُس پر لگانی ہے اور آنکھوں میں کاجل تھوڑا سا لگانا ہے اِس سے زیادہ پورا ڈالوگے تو ویسے ہی اُس کی ہائے ہائے ہوجائے گی۔ 
جس دن اللہ نے جنت الفردوس کی لڑکی کو پیدا کیا اَمر  کُنْ  کے ساتھ اور فردوس کی لڑکی کو اپنے ہاتھوں کے ساتھ کس چیز سے بنایا؟ پاؤں سے گھٹنے تک زعفران ،گھٹنے سے چھاتی تک مشک،چھاتی سے گردن
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 کسی کے اچھے یا برے ہونے کا دعوی ہر کوئی نہیں کر سکتا : 5 3
5 ''کشف'' ظنی گمانی چیز ہے : 6 3
6 خاتمہ کے وقت کی حالت کا اعتبار ہوتا ہے : 6 3
7 برائی سے روکنا ضروری ہے : 7 3
8 حضرت خالد بن ولید ''اللہ کی تلوار '' ہمیشہ غالب رہے : 7 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 9 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 9 9
11 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 11 1
12 حضرتِ اقدس اور حکیم نیاز احمد صاحب کے درمیان خط و کتابت 11 11
13 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 11 11
14 عو ر توں کے رُوحانی امراض 18 1
15 رُسوم ورواج ختم کرنے کاشرعی طریقہ : 18 14
16 رُسوم کی مخالفت کرنے والا ولی اوراللہ کامقبول بندہ ہے : 18 14
17 رُسوم کی پابندی کرنے والے پیرلعنت کے مستحق ہیں : 19 14
18 تمام مسلمانوں کی ذمّہ داری : 19 14
19 عورتیں چاہیں توسارے رُسوم ورَو اج ختم ہوجائیں : 19 14
20 حضرت رُقیہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 20 1
21 حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے نکاح : 20 20
22 ہجرتِ حبشہ : 21 20
23 حبشہ کو دوبارہ ہجرت : 22 20
24 مدینہ منورہ کو ہجرت : 22 20
25 اَولاد : 23 20
26 وفات : 23 20
27 کمپنیوں کی محدود ذمہ داری کی شرعی حیثیت اور جواز میں 24 1
28 کیا جوائنٹ سٹاک کمپنی شرعا ًقانونی شخص ہے ؟ 29 1
29 کمپنی اور شرکت میں فرق : 32 1
30 کمپنی کی ذمہ داری کا کیا سبب ہے : 32 1
31 اہم تنبیہ : 34 29
32 اب یہاں علمائے معاصرین کے تین نقطہ نظر ہیں : 34 29
33 گلدستہ ٔ اَحادیث 38 1
34 اہل جنت تین طرح کے ہیں : 38 33
35 تین بیٹیوں یا بہنوں کی پرورش پر جنت کی بشارت : 38 33
36 کسی کے لیے بھی اپنے مسلمان بھائی سے تین دن سے زیادہ ملنا جلنا چھوڑنا جائز نہیں : 39 33
37 اِس دَور کی اہم ضرورت 40 1
38 صبر و اِستقامت اور اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد 40 37
39 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 45 1
40 بقیہ : ملفوظات شیخ الاسلام 54 9
41 دینی مسائل 55 1
42 ( طلاق کابیان ) 55 41
43 طلاق کاحکم : 55 41
44 طلا ق دینے کااہل : 55 41
45 یہودی خباثتیں 56 1
46 بنیا مین فرانکلین : 57 45
47 عالمی خبریں 62 1
48 قرآنِ کریم بیش قدر آسمانی کتاب ہے : پوپ بینڈکٹ 62 47
49 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter