Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2008

اكستان

39 - 64
کرتا ہو) اور جو شخص تین بیٹیوں یا اُنہی کی طرح تین بہنوں کی پرورش کرتا ہے ،اُن کی تربیت کرتا ہے اور اُنکے سا تھ شفقت وپیا ر کا برتاؤ کرتا ہے یہا ں تک کہ اللہ تعالیٰ اُنھیں اِس سے بے نیاز کردیتاہے (یعنی وہ بڑی ہو جاتی ہیں اور اُن کی شادی ہو جاتی ہے)تو ایسے شخص کیلئے بھی اللہ تعالیٰ جنت واجب فرمادیتے ہیں (یہ سن کر )ایک صاحب نے عرض کیا یا رسول اللہ  ۖ  کیا دو بیٹیوں یا دو بہنوں کی پرورش پر بھی یہ اَجر ملتا ہے؟آپ نے فرمایا ہاں دو پر بھی یہ اَجر ملتا ہے،حضرت عبداللہ بن عباس جو اِس حدیث کے راوی ہیں وہ فرماتے ہیں کہ اگر صحابہ ایک بیٹی یا ایک بہن کے بارے میں بھی سوال کرتے تو آپ یہی جواب عنایت فرماتے کہ ہاں ایک پر بھی یہی اَجر ملتا ہے، پھر حضورِ اکرم ۖنے فرمایا : اللہ تعالیٰ جس شخص کی دو پیاری چیزیں لے لیتے ہیں اُس کے لیے بھی جنت واجب ہو جاتی ہے، عرض کیا گیا دو پیار ی چیزوں سے کیا مراد ہے؟ فرمایا اُس کی دو نوں آنکھیں۔
کسی کے لیے بھی اپنے مسلمان بھائی سے تین دن سے زیادہ ملنا جلنا چھوڑنا جائز نہیں :
عَنْ اَبِیْ اَیُّوْبَ الْاَنْصَارِیِّ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ۖ لَایَحِلُّ لِلرَّجُلِ اَنْ یَّھْجُرَ اَخَاہُ فَوْقَ ثَلٰثِ لَیَالٍ یَلْتَقِیَانِ فَیُعْرِضُ ھٰذَا وَیُعْرِضُ ھٰذَا وَخَیْرُھُمَا الَّذِیْ یَبْدَأُ بِالسَّلَامِ ۔ (بخاری ومسلم بحوالہ مشکٰوة ص ٤٢٧)
حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم  ۖنے فرمایا :کسی شخص کے لیے حلال وجائزنہیںہے کہ و ہ تین دن سے زیادہ اپنے مسلمان بھائی سے ملنا جُلنا چھوڑے رکھے(اور صورت حال یہ ہو جائے کہ )جب کہیں وہ ایک دُوسرے کے سامنے آئیں تو یہ اپنا منہ اِدھر پھیرلے اور وہ اپنا منہ اُدھر پھیرلے اور اِن دونوں میں بہتر شخص وہ ہے جو سلام میں پہل کرے۔
ف  :  اِس حدیث شریف سے معلوم ہو رہا ہے کہ کسی شخص کے لیے بھی اپنے مسلمان بھائی سے تین دن سے زیادہ قطع تعلقی کرنا اور ملنا جُلنا چھوڑ ناجائز نہیں ہے لیکن اِس قطع تعلقی کا ناجائز ہو نا اِس صورت میں ہے جبکہ یہ بغیر کسی شرعی وجہ کے ہو جیسا کہ آج کل ہو رہا ہے کہ معمولی معمولی باتوں پر ہمیشہ کے لیے ملنا جلنا ختم کردیتے ہیں ۔ اور اگر یہ قطعی تعلقی کسی شرعی عذر کی بناء پر ہو مثلًالوگوں کی ایذاء رسانی یا عقائد واعمال کی خرابی تو اس صورت میں قطع تعلقی ناجائز نہیں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 کسی کے اچھے یا برے ہونے کا دعوی ہر کوئی نہیں کر سکتا : 5 3
5 ''کشف'' ظنی گمانی چیز ہے : 6 3
6 خاتمہ کے وقت کی حالت کا اعتبار ہوتا ہے : 6 3
7 برائی سے روکنا ضروری ہے : 7 3
8 حضرت خالد بن ولید ''اللہ کی تلوار '' ہمیشہ غالب رہے : 7 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 9 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 9 9
11 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 11 1
12 حضرتِ اقدس اور حکیم نیاز احمد صاحب کے درمیان خط و کتابت 11 11
13 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 11 11
14 عو ر توں کے رُوحانی امراض 18 1
15 رُسوم ورواج ختم کرنے کاشرعی طریقہ : 18 14
16 رُسوم کی مخالفت کرنے والا ولی اوراللہ کامقبول بندہ ہے : 18 14
17 رُسوم کی پابندی کرنے والے پیرلعنت کے مستحق ہیں : 19 14
18 تمام مسلمانوں کی ذمّہ داری : 19 14
19 عورتیں چاہیں توسارے رُسوم ورَو اج ختم ہوجائیں : 19 14
20 حضرت رُقیہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 20 1
21 حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے نکاح : 20 20
22 ہجرتِ حبشہ : 21 20
23 حبشہ کو دوبارہ ہجرت : 22 20
24 مدینہ منورہ کو ہجرت : 22 20
25 اَولاد : 23 20
26 وفات : 23 20
27 کمپنیوں کی محدود ذمہ داری کی شرعی حیثیت اور جواز میں 24 1
28 کیا جوائنٹ سٹاک کمپنی شرعا ًقانونی شخص ہے ؟ 29 1
29 کمپنی اور شرکت میں فرق : 32 1
30 کمپنی کی ذمہ داری کا کیا سبب ہے : 32 1
31 اہم تنبیہ : 34 29
32 اب یہاں علمائے معاصرین کے تین نقطہ نظر ہیں : 34 29
33 گلدستہ ٔ اَحادیث 38 1
34 اہل جنت تین طرح کے ہیں : 38 33
35 تین بیٹیوں یا بہنوں کی پرورش پر جنت کی بشارت : 38 33
36 کسی کے لیے بھی اپنے مسلمان بھائی سے تین دن سے زیادہ ملنا جلنا چھوڑنا جائز نہیں : 39 33
37 اِس دَور کی اہم ضرورت 40 1
38 صبر و اِستقامت اور اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد 40 37
39 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 45 1
40 بقیہ : ملفوظات شیخ الاسلام 54 9
41 دینی مسائل 55 1
42 ( طلاق کابیان ) 55 41
43 طلاق کاحکم : 55 41
44 طلا ق دینے کااہل : 55 41
45 یہودی خباثتیں 56 1
46 بنیا مین فرانکلین : 57 45
47 عالمی خبریں 62 1
48 قرآنِ کریم بیش قدر آسمانی کتاب ہے : پوپ بینڈکٹ 62 47
49 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter