Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2008

اكستان

47 - 64
بھول جاتا  ہوں کوئی دَسویں دفعہ اُس بے چارے نے کہا کہ بھائی میرے لیے اَوجز لیتے آنا اور ہر دفعہ میں اُن کے آگے شرمندہ ہوتا ہوں شیخ معاف کردو یاد ہی نہیں رہتا ،میں ایسا بھاگم بھاگ سفر میں ہوتا ہوں کہ بالکل بھول جاتا ہوں۔ 
تو تمہارے کندھوں پر بہت بڑا  بوجھ ہے تم اِس کو محسوس کرو جس چیز کے لیے تم نکلے ہو اگر تم اُس میں ہی متقِن اور راسخ نہیں ہوگے تو تم ہر چیز جو بھی کروگے اَدھوری کروگے اِس کمی کو تم محسوس کرو۔اگرمیں کسی بچے سے کہوں کہ بیٹا اُٹھو اور اپنا مافی الضمیردس منٹ عربی میں بیان کرو تو وہ  ھٰذَا ھٰذِہ  سے آگے نہیں چل پائے گا۔ تو یہ سبق کا جہان ہے یہ معجزات کا جہان نہیں ہے اَسباب کا جہان ہے تو ہم عجم ہیں ہمیں محتاجگی ہے کہ ہم اللہ کے کلام کو سیکھیں اُس کی لغت کو سیکھیں ۔قرآن کا سب سے خوبصورت تعارف قرآن کی زبان میں ہے سورۂ شعراء میں  وَاِنَّہ لَتَنْزِیْلُ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ ، پہلا سوال آتا ہے کس نے بھیجا ہے؟ کہا  تَنْزِیْل ، کس کی؟  رَبِّ الْعَالَمِیْنَ ، کون لایا ہے؟  نَزَلَ بِہِ الرُّوْحُ الْاَمِیْنُ،کس کے پاس آیا ہے؟  عَلٰی قَلْبِکَ، کیوں آیا ہے؟  لِتَکُوْنَ مِنَ الْمُنْذَرِیْنَ ، کس لُغت میں ہے؟  بِلِسَانٍ عَرَبِیٍّ مُّبِیْنٍ  اِس سے خوبصورت تعارف قرآن میں قرآن کا شاید ہی کہیںاَورآپ کو ملے تو  بِلِسَانٍ عَرَبِیٍّ مُّبِیْنٍ  یہ اِس کے اِضافے کی کیا ضرورت ہے؟ ہے ہی عربی میں اور مخاطب بھی عرب ہیں تو پھر اِس کا اضافہ کس لیے ہے؟ اس لیے کہ یہ سارے عالم کے لیے کلام اُترا ہے تو سارا عالم عربی نہیں ہے عجم بھی ہے تو اُن کے ذمّہ ہے کہ اِس لُغت کا اِتنا اِدراک حاصل کریں کہ اِس کی زبان کو اِس کے اشارات کو اِس کے اِستعارات کواِس کی تشبیہات کو اوراِس کے خوبصورت معانی کو سمجھ سکیں ۔اگر اللہ چاہتا تو  ضَرَبَ زَیْد عَمْرًا  والی ...... اُتاردیتا لیکن اللہ نے ایسا خوبصورت اُتارا ایسا خوبصورت اُتارا کہ کمال کردیا اور عرب کو پاگل کردیا ہے۔ 
قرآن میں ہے   اِنَّہ فَکَّرَ وَقَدَّرَo  فَقُتِلَ کَیْفَ قَدَّرَo  ثُمَّ قُتِلَ کَیْفَ قَدَّرَ o  ثُمَّ نَظَرَo  ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ o ثُمَّ اَدْبَرَ وَاسْتَکْبَرَo  یہ اتنی خوبصورت تعبیر ہے اللہ کی قسم تھوڑی سی تمہیں عربی زبان سے مناسبت ہو تو تمہیں ایسا نظر آئے گا جیسے ولید تمہارے عاجز اور بے بس ہوکر تڑپ رہا ہے اور جُھن جُھلا رہا ہے کبھی اُٹھتا ہے کبھی بیٹھتا ہے کبھی چلتا ہے کبھی مُڑتا ہے۔جس چیز کو بھی قرآن پیش کرتا ہے یوں پیش کرتا ہے کہ جیسے وہ چیز سامنے آگئی ہو اور یہ اُس وقت ہوسکتا ہے جب تمہیں تھوڑی سی مناسبت ہوجائے ،میں کب کہتا ہوں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 کسی کے اچھے یا برے ہونے کا دعوی ہر کوئی نہیں کر سکتا : 5 3
5 ''کشف'' ظنی گمانی چیز ہے : 6 3
6 خاتمہ کے وقت کی حالت کا اعتبار ہوتا ہے : 6 3
7 برائی سے روکنا ضروری ہے : 7 3
8 حضرت خالد بن ولید ''اللہ کی تلوار '' ہمیشہ غالب رہے : 7 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 9 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 9 9
11 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 11 1
12 حضرتِ اقدس اور حکیم نیاز احمد صاحب کے درمیان خط و کتابت 11 11
13 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 11 11
14 عو ر توں کے رُوحانی امراض 18 1
15 رُسوم ورواج ختم کرنے کاشرعی طریقہ : 18 14
16 رُسوم کی مخالفت کرنے والا ولی اوراللہ کامقبول بندہ ہے : 18 14
17 رُسوم کی پابندی کرنے والے پیرلعنت کے مستحق ہیں : 19 14
18 تمام مسلمانوں کی ذمّہ داری : 19 14
19 عورتیں چاہیں توسارے رُسوم ورَو اج ختم ہوجائیں : 19 14
20 حضرت رُقیہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 20 1
21 حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے نکاح : 20 20
22 ہجرتِ حبشہ : 21 20
23 حبشہ کو دوبارہ ہجرت : 22 20
24 مدینہ منورہ کو ہجرت : 22 20
25 اَولاد : 23 20
26 وفات : 23 20
27 کمپنیوں کی محدود ذمہ داری کی شرعی حیثیت اور جواز میں 24 1
28 کیا جوائنٹ سٹاک کمپنی شرعا ًقانونی شخص ہے ؟ 29 1
29 کمپنی اور شرکت میں فرق : 32 1
30 کمپنی کی ذمہ داری کا کیا سبب ہے : 32 1
31 اہم تنبیہ : 34 29
32 اب یہاں علمائے معاصرین کے تین نقطہ نظر ہیں : 34 29
33 گلدستہ ٔ اَحادیث 38 1
34 اہل جنت تین طرح کے ہیں : 38 33
35 تین بیٹیوں یا بہنوں کی پرورش پر جنت کی بشارت : 38 33
36 کسی کے لیے بھی اپنے مسلمان بھائی سے تین دن سے زیادہ ملنا جلنا چھوڑنا جائز نہیں : 39 33
37 اِس دَور کی اہم ضرورت 40 1
38 صبر و اِستقامت اور اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد 40 37
39 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 45 1
40 بقیہ : ملفوظات شیخ الاسلام 54 9
41 دینی مسائل 55 1
42 ( طلاق کابیان ) 55 41
43 طلاق کاحکم : 55 41
44 طلا ق دینے کااہل : 55 41
45 یہودی خباثتیں 56 1
46 بنیا مین فرانکلین : 57 45
47 عالمی خبریں 62 1
48 قرآنِ کریم بیش قدر آسمانی کتاب ہے : پوپ بینڈکٹ 62 47
49 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter