Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2008

اكستان

46 - 64
ٹوٹ جائے گی کبھی نہیں کھڑی ہوسکتی۔ تم زُبْدَہْ ہو یعنی مکھن ،تم سے مرادسارے دینی طلبا ء جتنے بھی مدارس میں پڑھانے والے ہیں یاپڑھنے والے ہیں یہ سارے کے سارے  زُبْدَہْ  ہیں مکھن ہیں کریم ہیں،اگریہ خالص نہیں ہوگی تواِس میں بدبوپیداہوجائے گی پھپھوندی لگ جائے گی تو پھراِس سے آگے کوئی چیزتیارنہیں ہوسکتی۔ تم اپنی ساری توانائیوںکو اِس میں لگاؤ کہ تم اللہ کے قرآن اوراللہ کے محبوب کے فرمان سے خوداِستفادہ کرسکو۔ معارف القرآن اُردووالوں کے لیے لکھی گئی ہے علماء کے لیے نہیں لکھی گئی تم اَصل مأخذ تک پہنچواوریہ تب ہوگاکہ تم عربی ذوق بھی پیداکرویقینًاتقویٰ پہلی شرط ہے قبولیت کی لیکن اسباب کی دُنیامیں جس علم کوپڑھواُس کی زبان سیکھوورنہ تمہیں کچھ بھی نہیں آئے گا۔ 
عبداللہ بن مبارک رحمة اللہ علیہ نے اِرشادفرمایا میں نے عربی زبان کو سیکھنے پرچالیس ہز ا ر د ینا ر خرچ کیے،چالیس ہزاردینار آج کاتیس کڑوڑروپیہ بنتاہے میں نے حساب لگایاتھا ساڑے چارماشے کاایک دینارہوتاہے جب بارہ ہزارسونے کاریٹ تھاتو ایک دن میں نے بیٹھ کر حساب کیاتوپندرہ کڑوڑ بنا اَب سونا چوبیس ہزار روپے تولہ ہے توپندرہ کودوسے ضرب دے دو تیس کڑوڑ روپیہ پاکستانی اُس ہستی نے صر ف عربی سیکھنے پر لگایا توکسی نے کہا اِتنے پیسے کیوں خرچ کیے؟ اِنہوں نے کہا ذرا سا تاویل میں فرق ہوجائے توآدمی اِلحاد وزندقہ تک پہنچ جاتاہے میں نے اِس لیے خرچ کیے تاکہ صحیح مأخذکوسمجھاجائے صحیح بنیادوں تک پہنچاجائے۔ تو شیطان کا علم تو کامل ہے لہٰذا اُس کے داعی بھی کامل ہیں اَب ہمارا علم تو کامل ہے لیکن ہم ناقص ہیں تو ہماری دعوت ناقص چل رہی ہے۔ ناقص دعوت کے باوجود اللہ تعالیٰ خیر کی شکلیں وجود میں لارہا ہے تو'' فکر مَن سلطان بود'' سے تو کام نہیں چلے گا تمہیں اپنی جان کو جوانی کو گھلانا کھپانا پڑے گا۔ 
حضرت شیخ رحمة اللہ علیہ نے آب بیتی میں لکھا ہے کہ میرا جوتا گُم ہوگیا چھ ماہ مجھے جوتا خریدنے کی ضرورت نہیں پڑی کیونکہ چھ مہینے میں مسجد سے باہر ہی نہیں نکلا، مسجد کے ساتھ ہی ملحقہ کمرہ تھا جس میں لکھتے تھے  اور اُسی سے ملحق درسگاہ تھی جس میں چلے جاتے تھے ۔مسجد، مسجد سے درسگاہ، درسگاہ سے ملحقہ کمرہ تصنیف کا اور  اُس کے ساتھ ہی گھر تھا ، تو چھ مہینے کے بعد جوتا خریدنے کی نوبت آئی تو اُنہوں نے اَوجز المسالک جیسی  حسین کتاب لکھی علماء سے اپنا لوہا منوایا ، ایک عرب عالم ہیں جب اُن کا فون آتا ہے میں کہتا ہوں میں پاکستان سے عمرے کے لیے آرہا ہوں تو وہ کہتے ہیں کہ بھائی میرے لیے اَوجز لیتے آنا اور عین موقع پر میں ہمیشہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 کسی کے اچھے یا برے ہونے کا دعوی ہر کوئی نہیں کر سکتا : 5 3
5 ''کشف'' ظنی گمانی چیز ہے : 6 3
6 خاتمہ کے وقت کی حالت کا اعتبار ہوتا ہے : 6 3
7 برائی سے روکنا ضروری ہے : 7 3
8 حضرت خالد بن ولید ''اللہ کی تلوار '' ہمیشہ غالب رہے : 7 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 9 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 9 9
11 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 11 1
12 حضرتِ اقدس اور حکیم نیاز احمد صاحب کے درمیان خط و کتابت 11 11
13 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 11 11
14 عو ر توں کے رُوحانی امراض 18 1
15 رُسوم ورواج ختم کرنے کاشرعی طریقہ : 18 14
16 رُسوم کی مخالفت کرنے والا ولی اوراللہ کامقبول بندہ ہے : 18 14
17 رُسوم کی پابندی کرنے والے پیرلعنت کے مستحق ہیں : 19 14
18 تمام مسلمانوں کی ذمّہ داری : 19 14
19 عورتیں چاہیں توسارے رُسوم ورَو اج ختم ہوجائیں : 19 14
20 حضرت رُقیہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 20 1
21 حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے نکاح : 20 20
22 ہجرتِ حبشہ : 21 20
23 حبشہ کو دوبارہ ہجرت : 22 20
24 مدینہ منورہ کو ہجرت : 22 20
25 اَولاد : 23 20
26 وفات : 23 20
27 کمپنیوں کی محدود ذمہ داری کی شرعی حیثیت اور جواز میں 24 1
28 کیا جوائنٹ سٹاک کمپنی شرعا ًقانونی شخص ہے ؟ 29 1
29 کمپنی اور شرکت میں فرق : 32 1
30 کمپنی کی ذمہ داری کا کیا سبب ہے : 32 1
31 اہم تنبیہ : 34 29
32 اب یہاں علمائے معاصرین کے تین نقطہ نظر ہیں : 34 29
33 گلدستہ ٔ اَحادیث 38 1
34 اہل جنت تین طرح کے ہیں : 38 33
35 تین بیٹیوں یا بہنوں کی پرورش پر جنت کی بشارت : 38 33
36 کسی کے لیے بھی اپنے مسلمان بھائی سے تین دن سے زیادہ ملنا جلنا چھوڑنا جائز نہیں : 39 33
37 اِس دَور کی اہم ضرورت 40 1
38 صبر و اِستقامت اور اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد 40 37
39 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 45 1
40 بقیہ : ملفوظات شیخ الاسلام 54 9
41 دینی مسائل 55 1
42 ( طلاق کابیان ) 55 41
43 طلاق کاحکم : 55 41
44 طلا ق دینے کااہل : 55 41
45 یہودی خباثتیں 56 1
46 بنیا مین فرانکلین : 57 45
47 عالمی خبریں 62 1
48 قرآنِ کریم بیش قدر آسمانی کتاب ہے : پوپ بینڈکٹ 62 47
49 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter