Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2008

اكستان

42 - 64
دُوسرے کودیکھ رہے ہیں،دُنیاکودیکھ رہے ہیں۔ لیکن اگرآپ بندکمرے میں تمام کھڑ کیاںاور روشندان بندکردیں مکمل تاریکی چھاجائے یا رات کی تاریکی ہے یا بجلی بندہوجائے اَب بینائی کی قوت وہی کی وہی ہے جواِس وقت ہے لیکن نظر نہیں آئے گااُس وقت، تمام تربینائی کی قوت موجودلیکن تاریکی ہے نظرنہیں آتاتواِس کامعنٰی یہ ہے کہ قوتِ بینائی کے لیے باہر روشنی کی بھی ضرورت ہے۔ سماعت ہے ہم سن رہے ہیں خوب سن رہے ہیں لیکن آپ اپنے آپ کو ائیرلاک کرلیں جیسے ہم جہاز میں بیٹھ جاتے ہیں جہاز جب مکمل بندہوجاتاہے تو باہرکی آوازیں نہیں آتیںوہی کان ہیں قوت ِسماعت پوری کی پوری اُس میں موجودہے دروازہ کھولیں تو فورًاہواآئے بندکردیں تو سب کچھ بندہوجاتاہے، اِس کامعنٰی یہ ہے کہ جب تک باہرکی قوت اِس کے ساتھ نہ ہوسماعت خود کام نہیں کرسکتی۔ 
اِس لیے ہمیں اللہ نے جو عقل عطاکی ہے اِس عقل کواُس وقت تک راستہ نہیں ملے گا جب تک اِ س عقل کو شریعت کی رہنمائی حاصل نہیں ہو گی تو ہمیں شریعت کی رہنمائی چاہیے ، اگر شریعت کی رہنمائی نہیں تویہ عقل تاریکی میں ہے دھکّے کھارہی ہے اِدھراُدھر آوارہ گردی کررہی ہے لہٰذا ہمیں شریعت کی روشنی چاہیے اوراِس پرہمیں اِکتفاء کرناچاہیے اوراِس کاجونظام ہے اجتماعیت کاجماعتی زندگی کا، شورائیت کا، اُس پرہمیں سوچنا چاہیے کہ ا گر پیغمبر علیہ الصلٰوة والسلام شورٰی کے محتاج ہیں توہم کیسے محتاج نہیںہیں؟ اور خلفائے راشدین شورٰی کے محتاج ہیں تو ہم کیسے محتاج نہیں؟ اوراگر آپ حضرت مولانامحمدمیاں صاحب کی کتاب عہد ِ زریں کو پڑھیں تو آپ کواُس سے بہت روشنی ملے گی اورپتہ چلے گاکہ جماعتی زندگی کس چیزکانام ہے اور شورائیت کس چیزکانام ہے اورشوریٰ کے فیصلوں کی اہمیت کیاہے؟رب العالمین ہمیں یہ رہنمائی عطافرمائے، یہ روشنی عطاء فرمائے اوراِن اِداروں کواللہ تعالیٰ قائم و دائم رکھے یہ ہمارے مراکز ہیں اِن کی ہمارے نزدیک بہت بڑی قیمت ہے۔
ایک آدمی کاکُتّااُس کے اُوپرسے گزراتو کسی نے کہاکہ یہ کتاآپ کا کان لے کر چل پڑا ہے تووہ دوڑ پڑا اُس کے پیچھے، کسی نے کہاکیوں دوڑ رہے ہو؟ اُس نے کہا یہ کتا میراکان لے کرجارہاہے اُس نے کہا ذرا ہاتھ تو لگاؤ کان تو تمہارے پاس ہے ،اُس نے کہاکہ فلاں نے کہا کہ تمہاراکان لے کرجارہاہے توبعض چیزیں ایسی آجاتی ہیں اور اَخبارات واقعتًا عجیب عجیب باتیں پھیلاتے رہتے ہیں۔ 
تواعتمادایک ایسی چیزہے کہ جواِس قسم کی چیزوں کا خوددفاع کرتی ہے، ہمیں پتہ ہے کہ ہمارے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 کسی کے اچھے یا برے ہونے کا دعوی ہر کوئی نہیں کر سکتا : 5 3
5 ''کشف'' ظنی گمانی چیز ہے : 6 3
6 خاتمہ کے وقت کی حالت کا اعتبار ہوتا ہے : 6 3
7 برائی سے روکنا ضروری ہے : 7 3
8 حضرت خالد بن ولید ''اللہ کی تلوار '' ہمیشہ غالب رہے : 7 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 9 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 9 9
11 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 11 1
12 حضرتِ اقدس اور حکیم نیاز احمد صاحب کے درمیان خط و کتابت 11 11
13 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 11 11
14 عو ر توں کے رُوحانی امراض 18 1
15 رُسوم ورواج ختم کرنے کاشرعی طریقہ : 18 14
16 رُسوم کی مخالفت کرنے والا ولی اوراللہ کامقبول بندہ ہے : 18 14
17 رُسوم کی پابندی کرنے والے پیرلعنت کے مستحق ہیں : 19 14
18 تمام مسلمانوں کی ذمّہ داری : 19 14
19 عورتیں چاہیں توسارے رُسوم ورَو اج ختم ہوجائیں : 19 14
20 حضرت رُقیہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 20 1
21 حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے نکاح : 20 20
22 ہجرتِ حبشہ : 21 20
23 حبشہ کو دوبارہ ہجرت : 22 20
24 مدینہ منورہ کو ہجرت : 22 20
25 اَولاد : 23 20
26 وفات : 23 20
27 کمپنیوں کی محدود ذمہ داری کی شرعی حیثیت اور جواز میں 24 1
28 کیا جوائنٹ سٹاک کمپنی شرعا ًقانونی شخص ہے ؟ 29 1
29 کمپنی اور شرکت میں فرق : 32 1
30 کمپنی کی ذمہ داری کا کیا سبب ہے : 32 1
31 اہم تنبیہ : 34 29
32 اب یہاں علمائے معاصرین کے تین نقطہ نظر ہیں : 34 29
33 گلدستہ ٔ اَحادیث 38 1
34 اہل جنت تین طرح کے ہیں : 38 33
35 تین بیٹیوں یا بہنوں کی پرورش پر جنت کی بشارت : 38 33
36 کسی کے لیے بھی اپنے مسلمان بھائی سے تین دن سے زیادہ ملنا جلنا چھوڑنا جائز نہیں : 39 33
37 اِس دَور کی اہم ضرورت 40 1
38 صبر و اِستقامت اور اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد 40 37
39 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 45 1
40 بقیہ : ملفوظات شیخ الاسلام 54 9
41 دینی مسائل 55 1
42 ( طلاق کابیان ) 55 41
43 طلاق کاحکم : 55 41
44 طلا ق دینے کااہل : 55 41
45 یہودی خباثتیں 56 1
46 بنیا مین فرانکلین : 57 45
47 عالمی خبریں 62 1
48 قرآنِ کریم بیش قدر آسمانی کتاب ہے : پوپ بینڈکٹ 62 47
49 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter