Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2008

اكستان

41 - 64
بعدایک رائے نکالی ہے اور رائے توہوتی ہے ایک لائن میں، فیصلہ ہوتاہے ایک لائن میں اور بحث ہوتی ہے دوتین روز اُس کے اُوپر توآپ نے دیکھناہے کہ فیصلہ کیاہے؟ 
 تویہ وہ چیزیں ہوتی ہیں کہ جس پر ہم نے تمام چیزوں کو علمی اَندازسے بھی دیکھناہوتاہے تعصب سے بالکل بالاتر ہوکر اورہمارے ماحول میں بہت ساری تنظیمیں کام کرتی ہیں تویہ ہمارے ساتھی ہوتے ہیںکسی کے جوش و جذبے میں اِضافہ ہوتاہے کسی میں اِعتدال ہوتاہے کسی میںکمزوری ہوتی ہے وہ ایک دُوسرے کوشریک کرتے ہیں مربوط رکھتے ہیں ایک دُوسرے کواپنے ساتھ، اوریہ نہیں کہ اِجتہادی معاملات میں ہم کسی کوکہیں کہ تم بالکل باطل ہو اورہم بالکل حق پرہیں '' نہیں '' یہ ہماری ایک نیک نیتی کی بنیادپرسوچ ہے دلیل کی بنیادپر دیکھ لواِنشاء اللہ آپ کوقبول ہوجائے گا،تعصب کی نظرسے مت دیکھو۔ 
اوراگرکسی دُوسری جماعت میں ایک اچھی چیزنظرآجائے توہم بھی اپنے دَروازے اِتنے ہی بندنہ کریں کہ دُوسرے کی رائے کی قبولیت کی گنجائش ہی باقی نہ رہے ممکن ہے کوئی اچھی بات کہی ہو۔ اِس لیے اِعتدال کے ساتھ ہمیں تمام چیزوں کودیکھناہوگااورتب جاکرہماری جماعت باقی رہ سکے گی اور ہم آگے مستقبل میں کچھ راہیں تلاش کرسکیں گے۔ 
آج ہمارے اُوپرحالات درپیش ہیں پاکستان میں الحمدللہ مدارس ہیں تبلیغ بھی ہے دعوت بھی ہے جماعت بھی ہے سیاست بھی ہے تحریکات بھی ہیں پارلیمان بھی ہے سارے کام چل رہے ہیں کچھ فضاہے ماحول ہے جس میں ہر کام چل رہاہے۔ لیکن افغانستان میں ہمارے بھائی مشکل میں ہیں، عراق میں بھی ہمارے بھائی مشکل میں ہیں تواُن کی فکر بھی ہمیں کرنی چاہیے جسد ِواحدکاتقاضا یہ ہے کہ ہم اُن کی بے قراری پر بے قرار رہیں اورسوچیں کہ اِن بھائیوں کو ہم نے اِس مشکل سے کیسے نکالناہے؟ کیامددہم اُن کی کرسکتے ہیں اپنی بساط کے مطابق اپنی اِستعدادکے مطابق اپنی طاقت اور اِستطاعت کی بنیاد پر؟ یہ ساری وہ چیزیں ہیں جو ہمارے مدّنظرہونی چاہئیں اوراِسی حوالے سے ہم نے یہ سوچناہوگاکہ ہم اِن مدارس کاکیاحق اداکرسکتے ہیں؟
 توبنیادی چیزتو بہرحال یہی ہے کہ پہلے علم صحیح طورپر حاصل کریں۔ علم کی روشنی ہوگی توکچھ آگے بڑھیں گے صرف عقل جوہے وہ تو عقل عجیب شے ہے جب اُس کے سامنے روشنی نہ ہو تو وہ اندھیرے کاگھوڑا ہے پتہ نہیں کہاں بدک جائے۔ہمارے پاس دیکھو آنکھیں ہیں اور اُس میں قوت ِبینائی مکمل موجودہے ہم ایک
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 کسی کے اچھے یا برے ہونے کا دعوی ہر کوئی نہیں کر سکتا : 5 3
5 ''کشف'' ظنی گمانی چیز ہے : 6 3
6 خاتمہ کے وقت کی حالت کا اعتبار ہوتا ہے : 6 3
7 برائی سے روکنا ضروری ہے : 7 3
8 حضرت خالد بن ولید ''اللہ کی تلوار '' ہمیشہ غالب رہے : 7 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 9 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 9 9
11 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 11 1
12 حضرتِ اقدس اور حکیم نیاز احمد صاحب کے درمیان خط و کتابت 11 11
13 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 11 11
14 عو ر توں کے رُوحانی امراض 18 1
15 رُسوم ورواج ختم کرنے کاشرعی طریقہ : 18 14
16 رُسوم کی مخالفت کرنے والا ولی اوراللہ کامقبول بندہ ہے : 18 14
17 رُسوم کی پابندی کرنے والے پیرلعنت کے مستحق ہیں : 19 14
18 تمام مسلمانوں کی ذمّہ داری : 19 14
19 عورتیں چاہیں توسارے رُسوم ورَو اج ختم ہوجائیں : 19 14
20 حضرت رُقیہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 20 1
21 حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے نکاح : 20 20
22 ہجرتِ حبشہ : 21 20
23 حبشہ کو دوبارہ ہجرت : 22 20
24 مدینہ منورہ کو ہجرت : 22 20
25 اَولاد : 23 20
26 وفات : 23 20
27 کمپنیوں کی محدود ذمہ داری کی شرعی حیثیت اور جواز میں 24 1
28 کیا جوائنٹ سٹاک کمپنی شرعا ًقانونی شخص ہے ؟ 29 1
29 کمپنی اور شرکت میں فرق : 32 1
30 کمپنی کی ذمہ داری کا کیا سبب ہے : 32 1
31 اہم تنبیہ : 34 29
32 اب یہاں علمائے معاصرین کے تین نقطہ نظر ہیں : 34 29
33 گلدستہ ٔ اَحادیث 38 1
34 اہل جنت تین طرح کے ہیں : 38 33
35 تین بیٹیوں یا بہنوں کی پرورش پر جنت کی بشارت : 38 33
36 کسی کے لیے بھی اپنے مسلمان بھائی سے تین دن سے زیادہ ملنا جلنا چھوڑنا جائز نہیں : 39 33
37 اِس دَور کی اہم ضرورت 40 1
38 صبر و اِستقامت اور اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد 40 37
39 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 45 1
40 بقیہ : ملفوظات شیخ الاسلام 54 9
41 دینی مسائل 55 1
42 ( طلاق کابیان ) 55 41
43 طلاق کاحکم : 55 41
44 طلا ق دینے کااہل : 55 41
45 یہودی خباثتیں 56 1
46 بنیا مین فرانکلین : 57 45
47 عالمی خبریں 62 1
48 قرآنِ کریم بیش قدر آسمانی کتاب ہے : پوپ بینڈکٹ 62 47
49 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter