Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2008

اكستان

15 - 64
بے شمار تلمیذ ہیں علی بن مسہر بھی ہوں گے لیکن اِختصاص کی کوئی دلیل نہیں ہے کسی کے مختص لکھ دینے سے مختص نہیں ہوجاتا۔ امام طحاوی نے جن مختصین کا ذکر کیا ہے اُن میں علی بن مسہر نہیں ہیں، نہ دس میں اور نہ چالیس میں۔ فقہ حنفی عبارت ہے امام ابوحنیفہ اور اُن کے تلامیذ کے تحقیقی کام سے۔ فقہ حنفی کی توجیہ و تعبیر میں مسائل کے بیان میں آپ کا کوئی قول ہماری نظر سے نہیں گزرا، اُن کا کوئی علمی کام ہمارے سامنے نہیں ہے نہ حدیث میں نہ فقہ میں نہ اَدب میں نہ لغت میں۔ 
مشہور ائمہ حدیث میں سے اور حفاظِ حدیث میں سے براہِ راست کوئی اِن کا تلمیذ نہیں ہے۔ غیر معروف لوگوں نے براہِ راست اِن سے روایت لی ہے وہ بھی گنتی کے چند لوگ ہیں انہوں نے بھی ان کے نابینا ہونے کے بعد ان سے روایات لی ہیں جب کہ ان کی روایت کا اعتبار ہی نہیں رہا تھا۔ احناف میں سے کوئی ممتاز قابل ذکر عالم اِن کا تلمیذ نہیں ہے کسی فن کے ماہر ہونے کی حیثیت سے ان کا کہیں ذکر نہیں ہے۔ صرف صحاح میں چند روایتیں آجانے سے آدمی فن کا ماہر نہیں بن جاتا۔ جعفر بن سلیمان صحاح کے راوی ہیں لیکن اُمی تھے اور شیعہ بھی تھے صرف زَاہد انہ ہیئت سے متاثر ہوکر جعفر بن سلیمان کی روایات کو اہل ِ سنت کے علماء نے قبول کیا ہے۔ علی بن مسہر کی روایت کو حفاظ ِ حدیث نے اِس لیے قبول کیا کہ نادر مضمون پر مشتمل تھی اور کسی سند سے تھی ہی نہیں۔ امام ابوحنیفہ کے معروف تلامیذ کو اربابِ صحاحِ ستہ نے نظر انداز کردیا ہے۔ ان کا کوئی تذکرہ متداول کتب ِ رجال میں نہیں ہے۔ کوئی معتبر روایت ان سے منقول نہیں ہے ان کتب میں اخذ حدیث کی بنیاد ہی تعصب پر مبنی ہے۔ آدمی کتنا ہی دیانتدار متقی اور پرہیزگار ہو مگر جب تک  اَلْاِیْمَانُ قَوْل وَّ عَمَل  کا قائل نہ ہو اس سے حدیث لیتے ہی نہ تھے۔ اہل ِ سنت کی تعریف ہی یہ تھی کہ وہ خلق ِقرآن کے مسئلے میں بات ہی نہ کرے پھر اصحابُ الروایہ اور اصحابُ الرائے دوگروہ الگ الگ کرکے اصحابُ الروایہ کی ہی روایت قبول کرتے تھے۔ کسی راوی کا اِن صحاح میں آنا خصوصیت سے صحیحین میں آنا اِس بات کی دلیل ہے کہ حنفیت اُسے چھوکر بھی نہیں گئی۔ ان سے روایت ہی اِس لیے لی ہے کہ وہ اصحابِ ابی حنیفہ میں سے نہیں تھے۔ تہذیب التہذیب میں کسی معروف حنفی کا تذکرہ نہیں ہے۔ 
علی بن مسہر اپنے وقت میں قاضی رہے ہیں لیکن یہ محکمۂ قضاء کی ملازمت قاضی ابویوسف کی مہربانی سے تھی یہ ان کے علم و فضل کی وجہ سے نہیں تھی جیسے کہ اُن کے حقیقی بھائی عبد الرحمن قاضی ابویوسف کی وجہ سے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 کسی کے اچھے یا برے ہونے کا دعوی ہر کوئی نہیں کر سکتا : 5 3
5 ''کشف'' ظنی گمانی چیز ہے : 6 3
6 خاتمہ کے وقت کی حالت کا اعتبار ہوتا ہے : 6 3
7 برائی سے روکنا ضروری ہے : 7 3
8 حضرت خالد بن ولید ''اللہ کی تلوار '' ہمیشہ غالب رہے : 7 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 9 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 9 9
11 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 11 1
12 حضرتِ اقدس اور حکیم نیاز احمد صاحب کے درمیان خط و کتابت 11 11
13 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 11 11
14 عو ر توں کے رُوحانی امراض 18 1
15 رُسوم ورواج ختم کرنے کاشرعی طریقہ : 18 14
16 رُسوم کی مخالفت کرنے والا ولی اوراللہ کامقبول بندہ ہے : 18 14
17 رُسوم کی پابندی کرنے والے پیرلعنت کے مستحق ہیں : 19 14
18 تمام مسلمانوں کی ذمّہ داری : 19 14
19 عورتیں چاہیں توسارے رُسوم ورَو اج ختم ہوجائیں : 19 14
20 حضرت رُقیہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 20 1
21 حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے نکاح : 20 20
22 ہجرتِ حبشہ : 21 20
23 حبشہ کو دوبارہ ہجرت : 22 20
24 مدینہ منورہ کو ہجرت : 22 20
25 اَولاد : 23 20
26 وفات : 23 20
27 کمپنیوں کی محدود ذمہ داری کی شرعی حیثیت اور جواز میں 24 1
28 کیا جوائنٹ سٹاک کمپنی شرعا ًقانونی شخص ہے ؟ 29 1
29 کمپنی اور شرکت میں فرق : 32 1
30 کمپنی کی ذمہ داری کا کیا سبب ہے : 32 1
31 اہم تنبیہ : 34 29
32 اب یہاں علمائے معاصرین کے تین نقطہ نظر ہیں : 34 29
33 گلدستہ ٔ اَحادیث 38 1
34 اہل جنت تین طرح کے ہیں : 38 33
35 تین بیٹیوں یا بہنوں کی پرورش پر جنت کی بشارت : 38 33
36 کسی کے لیے بھی اپنے مسلمان بھائی سے تین دن سے زیادہ ملنا جلنا چھوڑنا جائز نہیں : 39 33
37 اِس دَور کی اہم ضرورت 40 1
38 صبر و اِستقامت اور اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد 40 37
39 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 45 1
40 بقیہ : ملفوظات شیخ الاسلام 54 9
41 دینی مسائل 55 1
42 ( طلاق کابیان ) 55 41
43 طلاق کاحکم : 55 41
44 طلا ق دینے کااہل : 55 41
45 یہودی خباثتیں 56 1
46 بنیا مین فرانکلین : 57 45
47 عالمی خبریں 62 1
48 قرآنِ کریم بیش قدر آسمانی کتاب ہے : پوپ بینڈکٹ 62 47
49 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter