Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2008

اكستان

43 - 64
آپ کے اِمتیازی اَوصاف تھے جوآپ کے چہرہ اورلباس وپوشاک سے صاف جھلکتے تھے، اَکابرعلمائے دیوبندسے تعلق اور اُن کی عقیدت و محبت آپ کے رَگ و پے میں بسی ہوئی تھی اُن کے عقائدونظریات کوحق جانتے تھے اوراُن سے انحراف کوکبھی برداشت نہیں فرماتے تھے۔ 
راقم الحروف کوحضرت صوفی صاحب سے نیازحاصل تھا، اَکثرمدرسہ نصرة العلوم کے سالانہ امتحان میں حاضری ہوتی توحضرت صوفی صاحب سے ملاقات کاشرف حاصل ہوتا ، حضرت صوفی صاحب دفترکے باہربرآمدہ میں بچھی ہوئی چارپائی پرتشریف فرماہوتے اوردیرتک گفت و شنیدمیں مشغول رہتے۔ چندسال پہلے حضرت سے ملاقات ہوئی توآپ نے جامعہ مدنیہ کے حالات کے بارے میں استفسارفرمایا،ناچیزنے تفصیل سے حالات بیان کیے تواطمینان کااظہارفرمایا، اِس موقع پرآپ نے احقرسے خاص طورپریہ بھی دریافت فرمایاکہ آ پ کاگھراپناذاتی ہے؟ میں نے عرض کیاکہ حضرت فی الحال توکوئی ذاتی جگہ نہیں ہے، فرمایااِس زمانہ میں اپناذاتی گھرہونابہت ضروری ہے اِس کے بغیرآدمی اِطمینان سے کسی جگہ بیٹھ کرکام نہیں کرسکتا، پھر فرمایا ایک زمانہ تھاکہ علماء محنت ومزدوری کرکے کماتے تھے اوربغیرکسی معاوضہ کے تدریس کیاکرتے تھے وہ بہت اچھے تھے، ایساہی ہوناچاہیے۔ راقم الحروف نے دبے لفظوں میں عرض کیاحضرت آپ کی دُعاسے یہ ناچیزبھی اپناکام کرتاہے اورمدرسہ سے تنخواہ نہیں لیتا۔اِس پرحضرت بہت خوش ہوئے اور فرمایابہت اچھاکرتے ہو، کوشش کروکہ گھربھی اپناذاتی ہوجائے۔ 
حضرت صوفی صاحب پیرانہ سالی اورضعف ونقاہت کے ساتھ ساتھ طویل عرصہ سے صاحب ِفراش تھے اسی وجہ سے آپ نے مدرسے کااہتمام اپنے بڑے صاحبزادے حاجی محمدفیاض صاحب کے سپرد کر دیا تھا تدریس کاسلسلہ بھی عرصہ سے منقطع تھا، آخری دنوں میں طبیعت زیادہ خراب ہوگئی علاج ہوتارہالیکن تدبیر پر تقدیر غالب آئی اورحضرت صوفی صاحب زندگی کی نوے بانوے بہاریں گزارکراپنے خالقِ حقیقی سے جاملے، اللہ تعالیٰ آپ کی بال بال مغفرت فرماکراپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا ء فرمائے اورآپ کے اَخلاف کوآپ کے نقشِ قدم پرچلنے کی توفیق مرحمت فرمائے، آمین بجا ہ سیدالمرسلین خاتم النبین سیدناومولانامحمدوآلہ واَصحابہ اجمعین۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 کفارِ قریش نے مہاجرین کی جائدادیں ضبط کرلی تھیں : 5 3
5 حضرت حاطب کا اہل ِ مکہ کو خط اور اُس کی وجہ : 6 3
6 آپ نے مکہ پر حملہ کا اِرادہ ترک کردیا تھا : 6 3
7 خط کی اطلاع بذریعۂ وحی : 7 3
8 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 3
9 حضرت حاطب کے بارے میں غلام کی رائے اور نبی علیہ السلام کی تردید : 8 8
10 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 8
11 دس سورتیں دس چیزوں سے بچاتی ہیں 9 8
12 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
13 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 12
14 حمدباری تعالیٰ 11 1
15 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 12 1
16 حضرتِ اقدس کا خط 12 15
17 عو ر توں کے رُوحانی امراض 18 1
18 رسوم کی پابندی میں بوڑھی عورتوں کی کوتاہی : 18 17
19 رسوم ورواج کے ختم کرنے کے طریقے : 19 17
20 حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے مناقب 20 1
21 حضرت ابوالعاص کامسلمان ہونا : 20 20
22 اَولاد : 21 20
23 وفات : 22 20
24 گلدستہ ٔ احادیث 23 1
25 اِس دَور کی اہم ضرورت 25 1
26 صبر و اِستقامت اور اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد 25 25
27 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 34 1
28 آہ ! صوفی صاحب بھی اللہ کو پیارے ہو گئے 41 1
29 مگر تنقید آقا پر گوارہ کر نہیں کر سکتا 44 1
30 ناموسِ رِسالت ۖ کاتحفظِ ایمان کاجزوِلایَنْفکْ! 45 1
31 دینی مسائل 53 1
32 ( نومولودکودُودھ پلانے کابیان ) 53 31
33 حرمت ِرضا عت کے چندمسائل : 53 31
34 رضاعت کاثبوت : 54 31
35 نکاح کے بعد : 54 31
36 متفرق مسائل : 55 31
37 عورتوں کے دُودھ کابینک : 55 31
38 یہودی خباثتیں 56 1
39 -2 ٹر ومین کا دور : 56 38
40 عالمی خبریں 60 1
41 جنسی اِستحصال کے سکینڈل پرشرمندہ ہوں: پوپ بینیڈ کٹ 61 40
42 وفیات 62 1
43 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter