Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2008

اكستان

14 - 64
٭  عرض ہے کہ پہلے ہی جواب لکھ چکا ہوں۔ جب آپ نے خط میں یہ عبارت لکھی تھی۔ مگر معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے میرا اعتبار نہیں کیا اِس لیے وہ حوالے دیکھے ہی نہیں اور اب اِس خط میں پھروہی عبارت لکھ  ڈالی ہے جو پہلے ایک خط میں تھی جیسے درمیان میں کچھ ہوا ہی نہ ہو اور میں نے کوئی جواب ہی نہ دیا ہو۔ یہ طرز آپ نے کس مقصد سے اختیار کیا ہے یہ خدا ہی جانتا ہے۔ 
آپ نے لکھا ہے کہ  ''  ابن الجوزی کہتے ہیں  الخ  ''  
٭  ابن الجوزی کا حال علامہ عبد الرحمن صاحب مبارک پوری کی زبانی سُنیے وہ لکھتے ہیں کہ ''انہوں نے روایات کو موضوع قرار دینے میں بڑی سہولت پسندی سے کام لیا ہے حتّٰی کہ اُنہوں نے صحیح حدیثوں کو موضوع کہہ دیا۔ چہ جائیکہ حسن اور چہ جائیکہ ضعیف۔ لیکن حافظ سیوطی نے اِن کا اس طرح پیچھا لیا (تعقُّب کیا) کہ وہ بالکل کافی ہے''۔ 
اِس لیے میں آپ کی اِس عبارت کے آخر میں سیوطی رحمة اللہ علیہ کی باتوں کا اُردو ترجمہ کردُوں گا تاکہ آپ کی سمجھ میں آجائے۔ اِس کے بعد علامہ مبارک پوری نے ابن ِ جوزی کی کتاب الموضوعات الکبرٰی  کا تعارف کرایا ہے۔ اِس میں اُنہوں نے لکھا ہے کہ ''اُنہوں نے مسند احمد کی روایات میں بعض روایتوں کو  حتّٰی کہ صحیح مسلم کی ایک صحیح روایت کو بھی موضوع لکھ دیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں ''حَتّٰی قَالَ شَیْخُ الْاِسْلَامِ ھٰذِہ غَفْلَة شَدِیْدَة مِنْ اِبْنِ الْجَوْزِیْ حَیْثُ حَکَمَ عَلٰی ھٰذَا الْحَدِیْثِ بِالْوَضْعِ  یعنی یہ تو نہایت ہی شدید غفلت کی بات ہے کہ اُنہوں نے اِس حدیث پر موضوع ہونے کا حکم لگادیا( مقدمۂ تحفة الاحوذی ص ١٤٢)۔''
 دراصل وہ اپنے اُستاذ ابن ِ تیمیہ   کی بہت سی اُن باتوں کی جو اُنہوں نے شدت میں فرمائی تھیں تائید کیا کرتے ہیں اِس لیے اُن کی ایسی کسی بات کا اُس وقت تک اعتبار نہیں ہوگا جب تک دُوسرے ایسے محدثین جو معتدل مزاج تھے اِن کی تائید نہ کریں۔ آپ اگر اصولِ حدیث کی کتابوں کا مطالعہ کریں تو یہ بات روزِ روشن کی طرح واضح ہوجائے گی۔ 
اِس خط میں آپ نے پھر یہ الفاظ بدل کر وہی بات لکھی ہے کہ'' علم کا دروازہ صرف ایک علی ہوا ۔ ''
٭  حالانکہ ہم پہلے واضح کر آئے ہیں کہ علم کے کتنے دروازے تھے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ اُن میں سے ایک دروازہ یقینًا تھے۔ اگر آپ نے میرا خط بلاکسی کمی کے شائع کیا ہوگا تو ناظرین ِاَوراق کی سمجھ میں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 اَنصار کون ہیں ؟ 5 3
5 بیعت ِ عقبہ چار ہیں : 6 3
6 مدینہ منورہ تشریف لانے کی دعوت : 6 3
7 ابوبکر رضی اللہ عنہ کو ابن ِ دغنہ کی طرف سے اَمان : 7 3
8 حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی تلاوت و عبادت اور کفار کی بوکھلاہٹ : 7 3
9 اَمان کا اِختتام : 7 3
10 پیشن گوئی کہ اَنصار کم ہوجائیں گے : 8 3
11 '' غلطی'' سے مراد : 8 3
12 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
13 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 12
14 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی 13 1
15 حضرتِ اقدس کا خط 13 14
16 آپ نے پھر دریافت کیا ہے کہ ''اِن الفاظ کا روایات کے سلسلہ میں کیا مقام ہے ؟'' 13 14
17 وفیات 22 1
18 مدارس میں مجالسِ ذکر کے قیام کی ضرورت و اہمیت 23 1
19 جواب اَز حضرت شیخ الحدیث 24 18
20 .جواب اَز مولانامحمدیوسف بنوری 26 18
21 اہم اِشکال : 27 18
22 جواب اَز حضرت شیخ الحدیث 28 18
23 اِشکال کاجواب : 29 18
24 اِس پرمولانابنوری کا جواب آیا : 31 18
25 جوابُ الجواب اَز حضرت شیخ الحدیث 33 18
26 عو ر توں کے رُوحانی امراض 35 1
27 عورتیں اوررُسوم کی پابندی : 35 26
28 رسوم ورواج کی جڑوبنیاد عورتیں ہیں : 36 26
29 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّةُ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّة 37 1
30 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 37 29
31 وضومیں چہرہ کے دائرے میں موجودداڑھی 39 1
32 یہاں دوطرح سے دلیل بنتی ہے : 47 31
33 حاصل کلام : 47 31
34 حاصل کلام یہ اُمور ہیں : 47 31
35 بقیہ : حضرت فاطمہ کے مناقب 48 29
36 گلدستہ ٔ احادیث 49 1
37 تین صحابی جن کی جنت مشتاق ہے : 49 36
38 تین چیزوں سے بری شخص جتنی ہے : 49 36
39 حضور ۖ سوتے وقت تین مرتبہ یہ دُعاء پڑھتے تھے : 50 36
40 دینی مسائل 52 1
41 ( تولیدکے جدیدطریقے ) 52 40
42 ۔ مصنوعی تخم ریزی : (Artificial Insemination) 52 40
43 2 ۔ ٹیسٹ ٹیوب بے بی : (Test Tube Fertilisation) 52 40
44 3 ۔ اِنسانی کلوننگ :(Human Cloning) 53 40
45 یہودی خباثتیں 55 1
46 برطانیہ میں یہودی صحافت : 55 45
47 - 2 فرانس : 55 45
48 - 3 رُوس : 58 45
Flag Counter