Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2008

اكستان

32 - 64
ساتھ ہورہی ہے اور اِس کیفیت کے ساتھ نہیں ہے بس یہ کہ میں نماز کا اِرادہ کررہا ہوں، اِس نماز پڑھنے میں اللہ سے ثواب کی اُمید ہے نہ اُس بارے میں کوئی اِحساس ہے اور نہ یہ کہ یہ نماز مجھے پاک کرے گی اور اِس نماز کے یہ فوائد ہیں کچھ بھی احساس نہیں ،یہ ایک مشینی عمل ہے ایک مشینی عمل کیا جارہا ہے اگر ایک مشینی عمل ہے تو وہ نماز نہیں، کیونکہ نماز کے بھی اپنے اَوصاف ہیں ہر چیز کی کچھ خاصیتیں ہوتی ہیں ہر چیز کے کچھ اَجزاء ہوتے ہیں ہر چیز جو ہیئت ِ ترکیبی رکھتی ہے اپنے مختلف عناصر سے اِس ہیئت کی تکمیل کرتی ہے تو نماز کی ایک ہیئت ِ ترکیبی ہے نماز کے کچھ ظواہر ہیں نماز کے کچھ بواطن ہیں دونوں کی تکمیل سے نماز وجود میں آتی ہے، کبھی نماز ایک   دھڑ ہوتی ہے اور کبھی نماز صرف رُوح ہوتی ہے اور کبھی نماز دونوں کا مجموعہ ہوتی ہے تو فرمایا گیا  قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَo اَلَّذِیْنَ ھُمْ فِیْ صَلٰوتِھِمْ خَاشِعُوْنَo  ''صلوٰة'' یہاں پر اُس کی ہیکل ِ ظاہری کے لیے  بولا گیا اور ''خاشعون'' اُس کی ہیکل ِ باطنی کے لیے بولاگیا اور جب نماز خشوع کے ساتھ ہوتی ہے یعنی   اَلصَّلٰوةُ ظَاھِرًا بِالْقِیَامِ وَالرُّکُوْعِ وَالسُّجُوْدِ وَالْقُعُوْدِ وَالتِّلَاوَةِ وَغَیْرُذٰلِکَ  یہ اُس کے اَرکان ہیں اِن اَرکان کے ساتھ صلوٰة وجود میں آئی اور پھر خشوع یعنی کیفیت ِ باطنی بھی ایمان اور احتساب کی ہے جب یہ دونوں باتیں جمع ہوتی ہیں تو پھر وہ نتیجہ نکلتا ہے کہ  اِنَّ الصَّلٰوةَ تَنْہٰی عَنِ الْفَحْشَآئِ وَالْمُنْکَرِ  پھر  نماز بُرائی سے بے حیائی سے ہر بُری بات سے روک دیتی ہے یعنی انسان کو پھر تقوٰی حاصل ہوتا ہے اِنسان  کا باطن طاہر ہوتاہے انسان مُزکّٰی بن جاتا ہے انسان ربانی بن جاتا ہے یہ اُس کا فائدہ ہوتا ہے۔ 
اِسی طرح علم ِ نبوی کا جو فائدہ ہے وہ یہ ہے کہ اُس سے ربانیت حاصل ہوتی ہے تعلق مع اللہ نصیب ہوتا ہے تعلق مع الملأ الاعلیٰ نصیب ہوتا ہے تعلق مع الانبیاء نصیب ہوتا ہے عالم ِ بالا سے عالم ِ غیب سے اُس کے ذریعے سے تعلق ہوتا ہے یہ دُنیا آخرت سے جڑجاتی ہے عادت عبادت کے ساتھ مربوط ہوجاتی ہے دُنیا کے تمام ضابطے شریعت کے تحت آجاتے ہیں یہ سارے نتائج نکلتے ہیں جب واقعتًا علم ِ نبوی ہو ۔فرمایا گیا  وَلٰکِنْ کُوْنُوْا رَبَّانِیِّیْنَ بِمَاکُنْتُمْ تُعَلِّمُوْنَ الْکِتَابَ وَبِمَاکُنْتُمْ تَدْرُسُوْنَ۔  تُعَلِّمُوْنَ عمل ہوگیا اُستادوں   کا  مدرسین کا اور  تَدْرُسُوْنَ عمل ہوگیا طلباء کا۔ فرمایا کہ تم پڑھتے ہو اور تم پڑھاتے ہو اِس لیے تمہیں ربانی  بننا چاہیے  وَلٰکِنْ کُوْنُوْا رَبَّانِیِّیْنَ تمہیں ربانی بننا چاہیے، کیوں؟ اِس لیے  بِمَاکُنْتُمْ تُعَلِّمُوْنَ الْکِتَابَ  تم اللہ کی کتاب پڑھاتے ہو  وَبِمَاکُنْتُمْ تَدْرُسُوْنَ  اور تم اللہ کی کتاب پڑھتے ہو ۔تو جب اللہ کی کتاب
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس ِ حدیث 5 1
4 درس ِ حدیث 6 3
5 حضرت ابوذر کے مسلک کا پس منظر : 6 4
6 خود نبی علیہ السلام کا اپنا عمل : 7 4
7 بیت المال سے خلیفہ اپنی ذات پر خرچ نہیں کر سکتا : 8 4
8 اِسلامی حکومت میں بیت المال صرف مرکزی نہیں ہوتا : 8 4
9 حکومت کا اَصل فائدہ : 8 4
10 اِن کے برخلاف دیگر صحابہ کا مسلک : 9 4
11 حضرت ابوذر ذرائع آمدنی کے مخالف نہ تھے : 9 4
12 نبی علیہ السلام نے ایسا ہی کرنے کا حکم نہیں دیا : 10 4
13 شام میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے اختلاف : 11 4
14 مولانا عبید اللہ سندھی کی عادت : 11 4
15 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی 14 1
16 حکیم فیض عالم صدیقی کا خط 14 15
17 حضرتِ اقدس کا جوابی خط 17 15
18 مدارس میں مجالسِ ذکر کے قیام کی ضرورت و اہمیت 19 1
19 حرف ِمخلصانہ از حضرت مولانا محمد طلحہ صاحب کاندھلوی مدظلہم : 20 18
20 مدارس میں مجالس ِذکر کی ضرورت وا ہمیت 23 1
21 تمہید از حضرت شیخ الحدیث رحمة اللہ علیہ 23 20
22 مکتوب بنام مولانا یوسف بنوری و مفتی محمد شفیع رحمہما اللہ تعالیٰ 23 20
23 جواب اَز مفتی محمد شفیع صاحب 26 20
24 عورتوں کے رُوحانی اَمراض 40 1
25 بھابھی کا غصہ اوریتیم دیور پر ظلم و زیادتی : 40 24
26 لڑائی جھگڑوں سے حفاظت کی عمدہ تدبیریں : 41 24
27 خانگی فسادات گھریلو جھگڑے سے بچنے کی عمدہ تدبیر : 41 24
28 محرم الحرام کی فضیلت 42 1
29 تنبیہ : 43 28
30 قسم اوّل کے منکرات : 44 28
31 قسم دوم کے منکرات : 46 28
32 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 48 1
33 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 48 32
34 وفیات 51 1
35 گلدستہ ٔ احادیث 52 1
36 قبیلہ بنو تمیم کی تین خاص خوبیوں کا ذکر : 52 35
37 موافقات ِعمر رضی اللہ عنہ : 53 35
38 یہودی خباثتیں 55 1
39 اَندھا یورپ : 55 38
40 دینی مسائل 59 1
41 ( ضبط ِ ولادت ) 59 40
42 ضبط ِولادت کے مختلف طریقے اور اُن کے اَحکام یہ ہیں : 59 40
43 -1 منع حمل (Contraception) : 59 40
44 -2 اِسقاط : 59 40
45 -3 مصنوعی بانجھ پن : 60 40
46 اخبار الجامعہ 61 1
47 سفر کنگن پورضلع قصور : 61 46
48 .بقیہ : دینی مسائل 63 40
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 64 1
Flag Counter