Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2008

اكستان

23 - 64
مدارس میں مجالس ِذکر کی ضرورت وا ہمیت
تمہید  از  حضرت شیخ الحدیث رحمة اللہ علیہ 
کراچی میں اوّلاً مفتی محمد شفیع صاحب کے مدرسہ میں اُن کی عیادت کے لیے جانا ہوا ،مفتی صاحب ضعف کی حالت میں چار پائی پر لیٹے ہوئے تھے ،زکر یا کو دیکھتے ہی بہت اظہارِ مسرت کیا ، ایک گھنٹہ زکریا اُن کے پاس برابر کی چار پائی پر لیٹا رہا ، اَحباب ناشتہ وغیرہ کرتے رہے ،دوچار پائیاں برابر تھیں میں اور مفتی صاحب اِس طرح لیٹے تھے کہ ایک چار پائی پر یہ ناکارہ اور دُوسری پر مفتی صاحب ،سردونوں کے آمنے سامنے اور پاؤں الگ الگ ۔
مفتی صاحب نے اپنے مدرسہ کی بہت ہی شکایات کیں، طلبہ کی طرف سے ،حکومت کی طرف سے اور یہ کہ بعض طلبہ پڑھنا تو اِن کا مقصود نہیں ہوتا،غیروں کے تنخواہ دار محض فساد ڈالنے کے لیے ہمارے مدرسہ میں طالب علم بن کر داخل ہوتے ہیں مفتی صاحب نے اِس کی بہت سی جزئیات بتائیں ۔ زکریا نے بڑے اہتمام سے ساری گفتگو سُنی اور کہا کہ یہ اشکالات آپ ہی کے یہاں نہیں ہم سب مدارس والوں کو پیش آتے ہیں صورت میں کچھ تھوڑا بہت فرق ہو جاتا ہے، ہمارے یہاں کے اسٹرائک سنہ ١٣٨٢ھ میں اِس کے بڑے تجربات ہوئے کہ مدارس بلکہ اسلام کے مخالف لوگوں نے بعض لوگوں کو تنخواہیں دے دے کر ہمارے اسٹرائک میں شریک کیا۔میرے نزدیک تو اِن سب کاواحد علاج ذکر اللہ کی کثرت ہے کہ جب کوئی بھی اللہ تعالیٰ کا نام لینے والا نہ ہوگا تو قیامت قائم ہوجائے گی، جب اللہ تعالیٰ شانہ' کا پاک نام ساری دُنیا کو تھامے ہوئے ہے تومدارس کی کیا حقیقت ؟اور پھر مکہ مکرمہ پہونچنے کے بعد میں نے اِس مضمون کو یاد دہانی کے طور پر مفتی صاحب   کو اور مولانا بنوری   کو الگ الگ لکھے۔ خصوصی مضامین کے علاوہ مشترک مضمون دونوں میں یہ تھا  :
مکتوب بنام مولانا یوسف بنوری و مفتی محمد شفیع رحمہما اللہ تعالیٰ
مدارس کے روزاَفزوں فتن، طلبہ کی دین سے بے رغبتی، بے توجہی اورلغویات میں اشتغال کے متعلق کئی سال سے میرے ذہن میںیہ ہے کہ مدارس میں ذکر اللہ کی بہت کمی ہوتی جارہی ہے بلکہ معدوم،بلکہ اِس لائن سے تو بعض میں تنفر کی صورت دیکھتاہوں جو میرے نزدیک بہت خطرناک ہے، ہندو ستان کے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس ِ حدیث 5 1
4 درس ِ حدیث 6 3
5 حضرت ابوذر کے مسلک کا پس منظر : 6 4
6 خود نبی علیہ السلام کا اپنا عمل : 7 4
7 بیت المال سے خلیفہ اپنی ذات پر خرچ نہیں کر سکتا : 8 4
8 اِسلامی حکومت میں بیت المال صرف مرکزی نہیں ہوتا : 8 4
9 حکومت کا اَصل فائدہ : 8 4
10 اِن کے برخلاف دیگر صحابہ کا مسلک : 9 4
11 حضرت ابوذر ذرائع آمدنی کے مخالف نہ تھے : 9 4
12 نبی علیہ السلام نے ایسا ہی کرنے کا حکم نہیں دیا : 10 4
13 شام میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے اختلاف : 11 4
14 مولانا عبید اللہ سندھی کی عادت : 11 4
15 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی 14 1
16 حکیم فیض عالم صدیقی کا خط 14 15
17 حضرتِ اقدس کا جوابی خط 17 15
18 مدارس میں مجالسِ ذکر کے قیام کی ضرورت و اہمیت 19 1
19 حرف ِمخلصانہ از حضرت مولانا محمد طلحہ صاحب کاندھلوی مدظلہم : 20 18
20 مدارس میں مجالس ِذکر کی ضرورت وا ہمیت 23 1
21 تمہید از حضرت شیخ الحدیث رحمة اللہ علیہ 23 20
22 مکتوب بنام مولانا یوسف بنوری و مفتی محمد شفیع رحمہما اللہ تعالیٰ 23 20
23 جواب اَز مفتی محمد شفیع صاحب 26 20
24 عورتوں کے رُوحانی اَمراض 40 1
25 بھابھی کا غصہ اوریتیم دیور پر ظلم و زیادتی : 40 24
26 لڑائی جھگڑوں سے حفاظت کی عمدہ تدبیریں : 41 24
27 خانگی فسادات گھریلو جھگڑے سے بچنے کی عمدہ تدبیر : 41 24
28 محرم الحرام کی فضیلت 42 1
29 تنبیہ : 43 28
30 قسم اوّل کے منکرات : 44 28
31 قسم دوم کے منکرات : 46 28
32 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 48 1
33 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 48 32
34 وفیات 51 1
35 گلدستہ ٔ احادیث 52 1
36 قبیلہ بنو تمیم کی تین خاص خوبیوں کا ذکر : 52 35
37 موافقات ِعمر رضی اللہ عنہ : 53 35
38 یہودی خباثتیں 55 1
39 اَندھا یورپ : 55 38
40 دینی مسائل 59 1
41 ( ضبط ِ ولادت ) 59 40
42 ضبط ِولادت کے مختلف طریقے اور اُن کے اَحکام یہ ہیں : 59 40
43 -1 منع حمل (Contraception) : 59 40
44 -2 اِسقاط : 59 40
45 -3 مصنوعی بانجھ پن : 60 40
46 اخبار الجامعہ 61 1
47 سفر کنگن پورضلع قصور : 61 46
48 .بقیہ : دینی مسائل 63 40
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 64 1
Flag Counter