Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2008

اكستان

41 - 64
 میں سے ایک یتیم ہو اور دُوسرایتیم نہ ہوا اور ایک چیز دونوں کے سامنے رَکھ دو کہ جو پہلے اُٹھالے یہ چیز اُسی کی ہے یقین ِکامل ہے کہ یتیم کا ہاتھ نہیں اُٹھے گا۔ وجہ یہی ہے کہ اُس کا دل مر چکا ہے۔
لڑائی جھگڑوں سے حفاظت کی عمدہ تدبیریں  : 
مردوں کو چاہیے کہ عورتوں کی باتوں پر اعتماد نہ کیا کریں اور عورتوں کو بھی لازم ہے کہ مردوں سے ایسی باتیں جن سے غصہ آئے بیان نہ کیا کریں۔جب کسی کی شکایت سنو تو یہ سوچو کہ بیان کرنے والے نے ایک بات میں دَس باتیں غلط ملائی ہوں گی۔اگر ہم نے وہ بات اپنی آنکھ سے دیکھی ہوتی تو اگر تدارک کرتے (اوربدلہ لیتے) تو ایک بدی (بُرائی) کا بدلہ ایک کرتے اور اَب دس بدی کریں گے تو کیا انجام ہوگا؟ یہ تو ایسا ہواکہ جیسے ہمارا کوئی ایک پیسہ کانقصان کرے اور ہم اُس کے بدلہ میں دس پیسہ کا نقصان کردیں۔ جب یہ مقدمہ حاکم کے پا س جائے تو گو زیادتی پہلے اُس کی تھی مگر اَب ہم ملزم ہوگئے۔
مثلاً کسی کی شکایت سُنی کہ اُس نے ہماری غیبت کی ہے اور اُس سے تم نے یہ بدلہ لیا کہ تم نے بھی غیبت کرلی تو یہ بدلہ ہو گیا اور مان لیا جائے کہ بالکل برابر سرا بر کا بدلہ ہے۔ یعنی یہ برابر ہے کہ ایک غیبت اِس نے کی ایک تم نے کرلی مگر اِس کا کیا اطمینان ہے کہ یہ تمہارابدلہ کیفیت میں بڑھا ہوانہیں ہے یا آئندہ نہ بڑھ جائے گا۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب کسی طرف سے بُرائی دل میں بیٹھ جاتی ہے تو انسان اُس سے صرف زیادتی کے بدلہ ہی پر اکتفا نہیں کرتا اور بدلہ لے کر اُس کی بُرائی دل سے نکل نہیں جاتی بلکہ کینہ رہ جاتا ہے یا حسد پیدا ہوجاتا ہے اور کینہ اور حسد غیبت سے کیفیت (درجہ) میں بہت زیادہ بُرا ہے۔ حسد کے بارے میں حدیث شریف میں ہے کہ حسد نیکیوں کو ایسا کھاتا ہے کہ جیسے آگ لکڑی کو کھاتی ہے تو یہ بُرائی جو تمہارے دل میں اِس غیبت کے مقابلہ میں پیدا ہوئی کیفیت میں زیادہ ہے کہ تمہاری اور نیکیوں کو بھی غارت کرے گی۔ یہاں قوتِ واہمہ سے کام لو اور نفس کے خلاف سوچو کہ اگرہم اِس ایک غیبت کے بدلہ میں اِن برائیوں میں پڑ گئے تو کیسے بُرے نتیجے ہوںگے یہ خیال کر کے ذرا ڈرو۔ (غوائل الغضب) 
خانگی فسادات گھریلو جھگڑے سے بچنے کی عمدہ تدبیر  :
فرمایا خانگی مفسدات (گھریلو جھگڑوں) سے بچنے کی ایک عمدہ تدبیر یہ ہے کہ چند خاندان (اور کئی عورتیں) ایک گھر میں اکٹھے نہ رہا کریں کیونکہ چند عورتوں کا ایک مکان میں رہنا ہی زیادہ فسادکاسبب ہوتا ہے (باقی صفحہ  ١٨  )

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس ِ حدیث 5 1
4 درس ِ حدیث 6 3
5 حضرت ابوذر کے مسلک کا پس منظر : 6 4
6 خود نبی علیہ السلام کا اپنا عمل : 7 4
7 بیت المال سے خلیفہ اپنی ذات پر خرچ نہیں کر سکتا : 8 4
8 اِسلامی حکومت میں بیت المال صرف مرکزی نہیں ہوتا : 8 4
9 حکومت کا اَصل فائدہ : 8 4
10 اِن کے برخلاف دیگر صحابہ کا مسلک : 9 4
11 حضرت ابوذر ذرائع آمدنی کے مخالف نہ تھے : 9 4
12 نبی علیہ السلام نے ایسا ہی کرنے کا حکم نہیں دیا : 10 4
13 شام میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے اختلاف : 11 4
14 مولانا عبید اللہ سندھی کی عادت : 11 4
15 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی 14 1
16 حکیم فیض عالم صدیقی کا خط 14 15
17 حضرتِ اقدس کا جوابی خط 17 15
18 مدارس میں مجالسِ ذکر کے قیام کی ضرورت و اہمیت 19 1
19 حرف ِمخلصانہ از حضرت مولانا محمد طلحہ صاحب کاندھلوی مدظلہم : 20 18
20 مدارس میں مجالس ِذکر کی ضرورت وا ہمیت 23 1
21 تمہید از حضرت شیخ الحدیث رحمة اللہ علیہ 23 20
22 مکتوب بنام مولانا یوسف بنوری و مفتی محمد شفیع رحمہما اللہ تعالیٰ 23 20
23 جواب اَز مفتی محمد شفیع صاحب 26 20
24 عورتوں کے رُوحانی اَمراض 40 1
25 بھابھی کا غصہ اوریتیم دیور پر ظلم و زیادتی : 40 24
26 لڑائی جھگڑوں سے حفاظت کی عمدہ تدبیریں : 41 24
27 خانگی فسادات گھریلو جھگڑے سے بچنے کی عمدہ تدبیر : 41 24
28 محرم الحرام کی فضیلت 42 1
29 تنبیہ : 43 28
30 قسم اوّل کے منکرات : 44 28
31 قسم دوم کے منکرات : 46 28
32 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 48 1
33 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 48 32
34 وفیات 51 1
35 گلدستہ ٔ احادیث 52 1
36 قبیلہ بنو تمیم کی تین خاص خوبیوں کا ذکر : 52 35
37 موافقات ِعمر رضی اللہ عنہ : 53 35
38 یہودی خباثتیں 55 1
39 اَندھا یورپ : 55 38
40 دینی مسائل 59 1
41 ( ضبط ِ ولادت ) 59 40
42 ضبط ِولادت کے مختلف طریقے اور اُن کے اَحکام یہ ہیں : 59 40
43 -1 منع حمل (Contraception) : 59 40
44 -2 اِسقاط : 59 40
45 -3 مصنوعی بانجھ پن : 60 40
46 اخبار الجامعہ 61 1
47 سفر کنگن پورضلع قصور : 61 46
48 .بقیہ : دینی مسائل 63 40
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 64 1
Flag Counter