ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2008 |
اكستان |
|
وفیات ٣٠ دسمبر کو لاہور میں الحاج القاری الحافظ محمد رفیع صاحب کئی برس کی طویل علالت کے بعد ٨٠ برس کی عمر پاکر رِحلت فرماگئے۔ قاری صاحب مدرسہ تجوید القرآن کے سابق مہتمم تھے، بہت باصلاحیت اور خلیق انسان تھے۔ اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور اُن کے پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ گزشتہ ماہ کے آخر میں جناب تہور بٹ صاحب کی والدہ صاحبہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ جناب حافظ معین الدین صاحب ٢٧ دسمبر کو اچانک حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے۔ جامعہ مدنیہ جدید کے فاضل مولانا محمد طاہر صاحب کی والدہ صاحبہ ٹرین کی زدمیں آکر جاں بحق ہوگئیں۔ الٰہی گجر صاحب بھی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے اورسب کے پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔ جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے ایصال ِ ثواب کرایا گیا اللہ تعالیٰ قبول فرمائے، آمین۔