ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2008 |
اكستان |
|
راقم الحروف متعلم محمد عامر اخلاق کے گھر تشریف لے گئے۔ مغرب کی نماز جامع مسجد نہر والی میں ادا کی، وہاںمیرے اُستاد ماسٹر امین فہیم صاحب (پرنسپل پاک پنچاب پبلک سکول) سے ملاقات ہوئی اورپھر گھر میں کچھ دیر بیٹھنے کے بعد دُعاء فرمائی اور میرے والد صاحب اخلاق احمد اورمحمد یونس صاحب سے ملاقات کے بعد شام چھ بجے واپسی فرمائی۔ واپسی پر مولانا نور محمد صاحب فاضل جامعہ مدنیہ قدیم کے شدید اصرار پر اُن کے گھر ٹھینگ موڑ تشریف لے گئے۔ کچھ دیر بیٹھنے کے بعد حضرت نے دعا فرمائی اور سفردوبارہ شروع ہوا۔یہاں سے راستہ میں کھڈیاں خاص مدرسہ تعلیم القرآن میں عشاء کی نماز ادا کی،نماز کے بعد مدرسہ کے مہتمم مولانا محمد طاہر صاحب اُن کے بیٹے محمد بابر ،طلبہ کرام اور جامعہ کے اساتذہ سے ملاقات فرمائی ،بعد ازاں مدرسہ سے روانہ ہوئے۔ رات آٹھ بجے چوھدری محمد رفیق صاحب جن کی گاری میں یہ تمام سفر ہو رہاتھا اُن کی خواہش پر چند منٹ کے لیے حضرت اقدس اُن کی دُکان دی نرالا سویٹس اینڈ بیکرز قصورشہرتشریف لے گئے۔ وہاں چوہدری محمد رفیق صاحب کے بڑے بھائی محمد شفیق صاحب اور چھوٹے بھائی محمدندیم صاحب سے ملاقات کی اورخیروبرکت کے لیے دعا فرمائی۔ رات سواآٹھ بجے قصور سے راونگی ہوئی اور قصور سے جامعہ مدینہ جدید رات کے نوبجے پہنچے۔ جامعہ مدنیہ جدید سے روانہ ہوئے اوررات گیارہ بجے بخیریت گھر واپسی ہوئی،والحمد للہ ۔ بقیہ : دینی مسائل تاوان آئے گا جو ایک سال میں واجب الاداء ہوگا۔ -ii بچہ زندہ پیدا ہوا پھر مرگیا تو ضارب کی عاقلہ پر مکمل دیت آئے گی۔ -iii بچہ مُردہ پیدا ہوا پھر ماں مرگئی تو ماں میں دیت اور بچہ میں تاوان آئے گا۔ مسئلہ : شوہر نے بیوی کے پیٹ پر ضرب لگائی جس کی وجہ سے مُردہ بچہ پیدا ہوا تو شوہر کی عاقلہ کے ذمّہ تاوان آئے گا اور خود شوہر اِس میں سے کچھ حاصل نہ کرسکے گا۔