Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2008

اكستان

9 - 64
پورا نہیں ہورہا ہے۔اِنصاف فوراً ملناچاہیے، مظلوم کی داد رَسی فورًا ہونی چاہیے نہیں ہورہی تو یہ ظلم ہے اورحکومت نہیں کررہی تو کیوں نہیں کررہی؟ تو یہ ظلم ہوا جبکہ اُس کے پاس قدرت بھی ہے وسائل بھی ہیں۔تو بیت المال ایسی چیز ہے جہاں مال رکھ سکتا ہے حکومت کے منافع کے لیے وہاں بھی خرچ کیاجائیگا کارخانے لگانے میں اورچیزیں لگانی ہیں اُن پروہ خرچ کیا جاتا ہے وہاں وہ ٹھیک ہے۔ تو روپیہ اورپیسہ یعنی سونا اور چاندی یہ دوچیزیں اللہ تعالیٰ نے گردش کے لیے بنائی ہیں تواِن کو جمع کر کے رکھنا ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو  بالکل پسند نہیں تھا۔ 
اِن کے برخلاف دیگر صحابہ  کا مسلک  :
دیگر صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین یہ سب کے سب اِس بات پر متفق تھے کہ زکوٰة دینی فرض  ہے زکوٰة کے علاوہ جو مال ہے وہ رکھا جا سکتا ہے ۔ 
حضرت ابوذر ذرائع آمدنی کے مخالف نہ تھے  :
ایک ہیں ذرائع آمدنی وہ میں عرض کر چکا ہوں کہ ذرائع آمدنی کو ابوذررضی اللہ تعالیٰ عنہ نے  اختیار کرنے سے منع نہیں کیا کہ کسی کے پاس زمین بھی نہ ہو مکان بھی نہ ہو کر ایہ آنے کے لیے ،تجارت بھی نہ ہو کچھ بھی نہ ہو یہ اُنہوں نے نہیں کہا یہ تو پھر آدمی راہب بن جائے تارک الدنیابن جائے گا یہ اُن کا اِرشاد نہیں  تھا کہ تمام چیزیں حکومت ہی کی ہوں ذاتی ملکیت بھی نہ ہوں یہ اُن کا اِرشاد نہیں تھا اُن کا منشاء جو تھا وہ صرف نقدین کے بارے میں تھا کہ یہ سونا اور چاندی یہ جمع نہ ہوں۔ (شام میں) جناب حضرتِ معاویہ رضی اللہ عنہ سے اختلاف ہو گیا تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آگئے مدینہ منورہ میں یہاں جہاں دیکھا چندآدمی  بیٹھے ہیں وہاں تشریف لے گئے اور اُنہیں تقریر کردی۔پھر لوگ جمع ہونے شروع ہو گئے اِن کو دیکھتے تھے اِن کے گرد جمع ہوجاتے تھے اِن سے بحث بھی نہیںکرتے تھے دیکھتے تھے اِنہیں تعجب ہی کی نظروں سے نئی با ت  سُنتے تھے جیسے، تومال اُس زمانے میں ایسے تھا کہ اُس کو دینے کے لیے مصرف نہیں ملتا تھا اِن کی باتیں سنتے تھے اورجمع ہوجاتے تھے اِنہوں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے کہا کہ ایک تو میرا وہاں (شام میں) اختلاف ہوا جب اختلاف ہوا تو حضرت عثماننے فرمایا کہ آپ اِدھر آجائیے پھر میں اِدھر آگیا مدینہ شریف۔اَب  میرے پاس جمع ہوجاتے ہیں لوگ  کَاَنَّھُمْ لَمْ یَرَوْنِیْ  جیسے کہ اُنہوں نے مجھے کبھی پہلے دیکھا ہی نہ ہو
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس ِ حدیث 5 1
4 درس ِ حدیث 6 3
5 حضرت ابوذر کے مسلک کا پس منظر : 6 4
6 خود نبی علیہ السلام کا اپنا عمل : 7 4
7 بیت المال سے خلیفہ اپنی ذات پر خرچ نہیں کر سکتا : 8 4
8 اِسلامی حکومت میں بیت المال صرف مرکزی نہیں ہوتا : 8 4
9 حکومت کا اَصل فائدہ : 8 4
10 اِن کے برخلاف دیگر صحابہ کا مسلک : 9 4
11 حضرت ابوذر ذرائع آمدنی کے مخالف نہ تھے : 9 4
12 نبی علیہ السلام نے ایسا ہی کرنے کا حکم نہیں دیا : 10 4
13 شام میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے اختلاف : 11 4
14 مولانا عبید اللہ سندھی کی عادت : 11 4
15 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی 14 1
16 حکیم فیض عالم صدیقی کا خط 14 15
17 حضرتِ اقدس کا جوابی خط 17 15
18 مدارس میں مجالسِ ذکر کے قیام کی ضرورت و اہمیت 19 1
19 حرف ِمخلصانہ از حضرت مولانا محمد طلحہ صاحب کاندھلوی مدظلہم : 20 18
20 مدارس میں مجالس ِذکر کی ضرورت وا ہمیت 23 1
21 تمہید از حضرت شیخ الحدیث رحمة اللہ علیہ 23 20
22 مکتوب بنام مولانا یوسف بنوری و مفتی محمد شفیع رحمہما اللہ تعالیٰ 23 20
23 جواب اَز مفتی محمد شفیع صاحب 26 20
24 عورتوں کے رُوحانی اَمراض 40 1
25 بھابھی کا غصہ اوریتیم دیور پر ظلم و زیادتی : 40 24
26 لڑائی جھگڑوں سے حفاظت کی عمدہ تدبیریں : 41 24
27 خانگی فسادات گھریلو جھگڑے سے بچنے کی عمدہ تدبیر : 41 24
28 محرم الحرام کی فضیلت 42 1
29 تنبیہ : 43 28
30 قسم اوّل کے منکرات : 44 28
31 قسم دوم کے منکرات : 46 28
32 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 48 1
33 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 48 32
34 وفیات 51 1
35 گلدستہ ٔ احادیث 52 1
36 قبیلہ بنو تمیم کی تین خاص خوبیوں کا ذکر : 52 35
37 موافقات ِعمر رضی اللہ عنہ : 53 35
38 یہودی خباثتیں 55 1
39 اَندھا یورپ : 55 38
40 دینی مسائل 59 1
41 ( ضبط ِ ولادت ) 59 40
42 ضبط ِولادت کے مختلف طریقے اور اُن کے اَحکام یہ ہیں : 59 40
43 -1 منع حمل (Contraception) : 59 40
44 -2 اِسقاط : 59 40
45 -3 مصنوعی بانجھ پن : 60 40
46 اخبار الجامعہ 61 1
47 سفر کنگن پورضلع قصور : 61 46
48 .بقیہ : دینی مسائل 63 40
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 64 1
Flag Counter