Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2008

اكستان

29 - 64
کام دینا ہے تو اللہ تعالیٰ نے اُسے یہ دین عطاء فرمایا اور یہ حکم فرمایا کہ اِس دین کو تقسیم کیا جائے لوگوں تک پہنچایا جائے اِس کو منتقل کیا جائے  یٰاَیُّھَا الرَّسُوْلُ بَلِّغْ مَآ اُنْزِلَ اِلَیْکَ مِنْ رَّبِّکَ وَاِنْ لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسٰلَتَہ وَاللّٰہُ یَعْصِمُکَ مِنَ النَّاسِ  اے پیغمبر! لوگوں تک وہ بات پہنچادیجیے جو آپ کی طرف اُتاری جارہی ہے اور اگر آپ اِس کو نہیں پہنچائیں گے تو پھر اللہ کا پیغام اَدا نہیں کریں گے اور لوگوں سے اللہ آپ کی حفاظت کرے گا۔ اللہ تعالیٰ نے دین کی تبلیغ اور دین کی نصرت کے ساتھ اپنی نصرت کو مربوط فرمادیا، جو بات اِس آیت ِ کریمہ میں فرمائی گئی کہ بات آپ پہنچائیں گے دین لوگوں تک منتقل کریں گے تو وَاللّٰہُ یَعْصِمُکَ مِنَ النَّاسِ  یہاں عصمت وہ نہیں ہے کہ جو  عِصْمَتْ مِنَ الذُّنُوْبِ  ہے ۔ نبی  ۖ  معصوم ہیں یعنی  مَعْصُوْم عَنِ الذُّنُوْبِ وَ مَعْصُوْم عَنِ الْمَعَاصِیْ وَ مَعْصُوْم عَنْ کُلِّ سَیِّئَةٍ  ایک عصمت وہ ہے لیکن یہاں اُس عصمت کا تذکرہ نہیں فرمایا جارہا ہے یہاں لوگوں سے حفاظت کا ذکر فرمایا جارہا ہے  وَاللّٰہُ یَعْصِمُکَ مِنَ النَّاسِ  فرمایا جارہا ہے  مِنَ الذُّنُوْبِ وَالْخَطَایَا  نہیں فرمایا جارہا۔ لہٰذا اِس آیت ِ کریمہ میں جو بات اِرشاد فرمائی گئی وہ ایسے ہی ہے جیسے فرمایا اِنْ تَنْصُرُوْا اللّٰہَ یَنْصُرْکُمْ وَیُثَبِّتْ اَقْدَامَکُمْ  تم اللہ کے دین کی نصرت کروگے خدا تمہاری نصرت کرے گا اور تمہارے قدم جمادے گا۔ تو معلوم یہ ہوا کہ یہ دونوں لازم و ملزوم ہیں خدا تعالیٰ کی نصرت کا لازمہ یہ ہے کہ اللہ کی طرف سے نصرت نصیب ہو اور جہاں بھی اللہ کے دین کی نصرت سے محرومی ہوگی وہاں اللہ کی نصرت سے محرومی ہوجائے گی۔
حضور  ۖ نے اَنصار کی محبت کو ایمان کی علامت قراردیا ہے فرمایا کہ  آیَةُ الْاِیْمَانِ حُبُّ الْاَنْصَارِ وَآیَةُ النِّفَاقِ بُغْضُ الْاَنْصَارِ  اَنصار کی محبت ایمان کی علامت ہے تو اَنصار کی محبت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ قبیلۂ اَوس سے یا قبیلۂ خزرج سے یا قبیلۂ بنو عوف سے یا قبیلۂ بنو سالم سے محبت ہو۔ یہ محبت قبائلی نہیں ہے یہ خاندانی نہیںہے یہ خونی نہیںہے یہ جسمانی رِشتوں کی محبت نہیں ہے بلکہ اِس محبت کی علّت نصرت ہے۔یہاں حکم کا جو ترتب کیا گیا ہے وہ نصرت پر کیا گیا ہے اور قاعدہ ہے کہ  اِنَّ تَرَتُّبَ الْحُکْمِ عَلٰی وَصْفٍ یُّشْعِرُ بِعِلِّیَّتِہ لَہ  معلوم یہ ہوا کہ اِیمان کی علامت قرار دیا گیا اُن کی محبت کو جو اُس کی علت ہے نصرتِ دین ،اور نصرتِ دین نے اُن کو یہ منصب و مقام عطاء فرمایا کہ جو شخص بھی اِس علت کا حامل ہوگا اُس کا حکم بھی یہی ہوگا یعنی جو بھی  نَاصِرُ الدِّیْنِ لِلّٰہِ  ہوگا اُس کی محبت ایمان کی علامت بن جائے گی اور اَنصار کا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس ِ حدیث 5 1
4 درس ِ حدیث 6 3
5 حضرت ابوذر کے مسلک کا پس منظر : 6 4
6 خود نبی علیہ السلام کا اپنا عمل : 7 4
7 بیت المال سے خلیفہ اپنی ذات پر خرچ نہیں کر سکتا : 8 4
8 اِسلامی حکومت میں بیت المال صرف مرکزی نہیں ہوتا : 8 4
9 حکومت کا اَصل فائدہ : 8 4
10 اِن کے برخلاف دیگر صحابہ کا مسلک : 9 4
11 حضرت ابوذر ذرائع آمدنی کے مخالف نہ تھے : 9 4
12 نبی علیہ السلام نے ایسا ہی کرنے کا حکم نہیں دیا : 10 4
13 شام میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے اختلاف : 11 4
14 مولانا عبید اللہ سندھی کی عادت : 11 4
15 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی 14 1
16 حکیم فیض عالم صدیقی کا خط 14 15
17 حضرتِ اقدس کا جوابی خط 17 15
18 مدارس میں مجالسِ ذکر کے قیام کی ضرورت و اہمیت 19 1
19 حرف ِمخلصانہ از حضرت مولانا محمد طلحہ صاحب کاندھلوی مدظلہم : 20 18
20 مدارس میں مجالس ِذکر کی ضرورت وا ہمیت 23 1
21 تمہید از حضرت شیخ الحدیث رحمة اللہ علیہ 23 20
22 مکتوب بنام مولانا یوسف بنوری و مفتی محمد شفیع رحمہما اللہ تعالیٰ 23 20
23 جواب اَز مفتی محمد شفیع صاحب 26 20
24 عورتوں کے رُوحانی اَمراض 40 1
25 بھابھی کا غصہ اوریتیم دیور پر ظلم و زیادتی : 40 24
26 لڑائی جھگڑوں سے حفاظت کی عمدہ تدبیریں : 41 24
27 خانگی فسادات گھریلو جھگڑے سے بچنے کی عمدہ تدبیر : 41 24
28 محرم الحرام کی فضیلت 42 1
29 تنبیہ : 43 28
30 قسم اوّل کے منکرات : 44 28
31 قسم دوم کے منکرات : 46 28
32 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 48 1
33 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 48 32
34 وفیات 51 1
35 گلدستہ ٔ احادیث 52 1
36 قبیلہ بنو تمیم کی تین خاص خوبیوں کا ذکر : 52 35
37 موافقات ِعمر رضی اللہ عنہ : 53 35
38 یہودی خباثتیں 55 1
39 اَندھا یورپ : 55 38
40 دینی مسائل 59 1
41 ( ضبط ِ ولادت ) 59 40
42 ضبط ِولادت کے مختلف طریقے اور اُن کے اَحکام یہ ہیں : 59 40
43 -1 منع حمل (Contraception) : 59 40
44 -2 اِسقاط : 59 40
45 -3 مصنوعی بانجھ پن : 60 40
46 اخبار الجامعہ 61 1
47 سفر کنگن پورضلع قصور : 61 46
48 .بقیہ : دینی مسائل 63 40
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 64 1
Flag Counter