Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2008

اكستان

28 - 64
علم کی برکات اصلاح ِنیت پر موقوف ہیں
ندوة العلماء لکھنؤ سے حضرت اَقدس مولانا سیّد ابوالحسن علی ندوی قدس سرہ العزیز کے نواسہ حضرت مولانا سیّد سلمان صاحب ندوی مدظلہم کی ماہ دسمبر میں پاکستان آمد ہوئی، اِس موقع پر ٩  دسمبر کو جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ بھی تشریف لائے اپنی اِس آمد پر جامعہ مدنیہ جدید کے اساتذہ کرام اور طلباء سے مفصل خطاب فرمایا ۔ان کے قیمتی بیان کا متن قارئین ِکرام کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔(ادارہ)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ نَحْمَدُہ وَنَسْتَعِیْنُہ وَنَسْتَغْفِرُہ وَنُؤْمِنُ بِہ وَنَتَوَکَّلُ عَلَیْہِ وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ اَنْفُسِنَا وَمِنْ سَیِّاٰتِ اَعْمَالِنَا مَنْ یَّھْدِہِ اللّٰہُ فَلا مُضِلَّ لَہ وَمَنْ یُّضْلِلْہُ فَلَاھَادِیَ لَہ وَنَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہ لَاشَرِیْکَ لَہ وَنَشْھَدُ اَنَّ سَیِّدَنَا وَ مَوْلَانَا مُحَمَّدًا عَبْدُہ وَرَسُوْلُہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَعَلٰی آلِہ وَاَصْحَابِہ وَاَزْوَاجِہ وَذُرِّیّٰتِہ وَاَھْلِ بَیْتِہ وَبَارَکَ وَسَلَّمَ تَسْلِیْمًا کَثِیْرًا کَثِیْرًا اَمَّابَعْدُ ۔
میرے دینی بھائیو!  اِس جامعہ مدنیہ جدیدکے طالب علمو اور علمی سفر کے رفیقو! میں اِس جامعہ میں تیسری مرتبہ حاضر ہورہا ہوں اِس سے پہلے ایک مرتبہ حاضر ہوا تھا جب یہاں طلباء نہیں تھے کام شروع ہوا تھا  اور پھر گزشتہ مرتبہ حاضری ہوئی حضرت شاہ نفیس صاحب دامت برکاتہم کے ساتھ اور اُس وقت طلباء سے بات بھی ہوئی اللہ تعالیٰ حضرت شاہ صاحب کو شفائے کاملہ عطاء فرمائے۔ اَب آپ کے سامنے اِس وقت یہ حاضری تیسری مرتبہ ہورہی ہے، میں اللہ تعالیٰ کا بہت شکر اَدا کرتا ہوں کہ اُس نے اِس بات کا موقع عنایت فرمایا کہ علومِ شرعیہ کے طلباء سے علومِ شرعیہ کے موضوع پر گفتگو کا موقع ملے۔ 
حضورِ اکرم  ۖ  کا اِرشادِ گرامی ہے  مَنْ یُّرِدِ اللّٰہُ بِہ خَیْرًا یُّفَقِّہْہُ فِی الدِّیْنِ وَاِنَّمَا اَنَا قَاسِم وَّاللّٰہُ یُعْطِیْ  فرمایا کہ اللہ تعالیٰ جس شخص کے ساتھ کسی بڑی بھلائی کا اِرادہ فرماتا ہے تو اُسے دین کی سوجھ بوجھ عطاء فرمادیتا ہے اُس کے اَندر دین کا فہم عطاء فرماتا ہے اُسے تفقُّہ کی دولت عطاء فرمادیتا ہے اور اُس کو گہرائی اور گیرائی نصیب فرماتا ہے وہ صحیح معنٰی میں دین کو سمجھتا ہے اور فرمایا کہ میرا کام تو تقسیم کرنا ہے اور اللہ کا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس ِ حدیث 5 1
4 درس ِ حدیث 6 3
5 حضرت ابوذر کے مسلک کا پس منظر : 6 4
6 خود نبی علیہ السلام کا اپنا عمل : 7 4
7 بیت المال سے خلیفہ اپنی ذات پر خرچ نہیں کر سکتا : 8 4
8 اِسلامی حکومت میں بیت المال صرف مرکزی نہیں ہوتا : 8 4
9 حکومت کا اَصل فائدہ : 8 4
10 اِن کے برخلاف دیگر صحابہ کا مسلک : 9 4
11 حضرت ابوذر ذرائع آمدنی کے مخالف نہ تھے : 9 4
12 نبی علیہ السلام نے ایسا ہی کرنے کا حکم نہیں دیا : 10 4
13 شام میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے اختلاف : 11 4
14 مولانا عبید اللہ سندھی کی عادت : 11 4
15 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی 14 1
16 حکیم فیض عالم صدیقی کا خط 14 15
17 حضرتِ اقدس کا جوابی خط 17 15
18 مدارس میں مجالسِ ذکر کے قیام کی ضرورت و اہمیت 19 1
19 حرف ِمخلصانہ از حضرت مولانا محمد طلحہ صاحب کاندھلوی مدظلہم : 20 18
20 مدارس میں مجالس ِذکر کی ضرورت وا ہمیت 23 1
21 تمہید از حضرت شیخ الحدیث رحمة اللہ علیہ 23 20
22 مکتوب بنام مولانا یوسف بنوری و مفتی محمد شفیع رحمہما اللہ تعالیٰ 23 20
23 جواب اَز مفتی محمد شفیع صاحب 26 20
24 عورتوں کے رُوحانی اَمراض 40 1
25 بھابھی کا غصہ اوریتیم دیور پر ظلم و زیادتی : 40 24
26 لڑائی جھگڑوں سے حفاظت کی عمدہ تدبیریں : 41 24
27 خانگی فسادات گھریلو جھگڑے سے بچنے کی عمدہ تدبیر : 41 24
28 محرم الحرام کی فضیلت 42 1
29 تنبیہ : 43 28
30 قسم اوّل کے منکرات : 44 28
31 قسم دوم کے منکرات : 46 28
32 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 48 1
33 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 48 32
34 وفیات 51 1
35 گلدستہ ٔ احادیث 52 1
36 قبیلہ بنو تمیم کی تین خاص خوبیوں کا ذکر : 52 35
37 موافقات ِعمر رضی اللہ عنہ : 53 35
38 یہودی خباثتیں 55 1
39 اَندھا یورپ : 55 38
40 دینی مسائل 59 1
41 ( ضبط ِ ولادت ) 59 40
42 ضبط ِولادت کے مختلف طریقے اور اُن کے اَحکام یہ ہیں : 59 40
43 -1 منع حمل (Contraception) : 59 40
44 -2 اِسقاط : 59 40
45 -3 مصنوعی بانجھ پن : 60 40
46 اخبار الجامعہ 61 1
47 سفر کنگن پورضلع قصور : 61 46
48 .بقیہ : دینی مسائل 63 40
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 64 1
Flag Counter