Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2008

اكستان

22 - 64
کے ساتھ اپنے کاموں میں لگے رہنے کی تلقین فرماتے رہے، الحمدللہ اِس کے اچھے ثمرات مرتب ہوئے اور  آج ایسے کتنے مدارس ہیں جہاں تعلیم و تعلُّم کے ساتھ مجالس ِذکر بھی قائم ہیںجن کی برکت سے وہاں تعلیم ِ دین کے فوائد کُھلے طور پر نظر آرہے ہیں۔
حضرت شیخ رحمہ اللہ کی اِس سلسلہ میں جگر سوزی و فکر مندی کی ایک اہم کڑی آپ کی وہ مکاتبت ہے جو آپ کے اور حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب اورحضرت مولانا محمد یوسف صاحب بنوری رحمہم اللہ کے  مابین ہوئی حضرت شیخ رحمہ اللہ نے اِن حضرات کی توجہ مدارس میں مجالس ِ ذکر کے قیام کی جانب مبذول کرائی اور اِن حضرات نہ صرف اِس تجویز کی موافقت کی بلکہ اِس کو عملی جامہ بھی پہنایا اوراپنے اپنے مدارس میں باقاعدہ اِن مجالس کاانتظام فرمایا۔
اِس وقت مدارس کی عمومی صورت ِ حال پھر اِس کی متقاضی ہے کہ حضرت شیخ رحمہ اللہ کی مذکورہ بالا تجویز پر پورے اہتمام سے عمل کیا جائے، اِسی مقصد سے یہ سلسلہ مکاتبت شائع کیا جارہا ہے اور حضرات ِ  علمائے کرام اور ذمّہ دارانِ مدارسِ اسلامیہ کی خدمت میں مخلصانہ گزارش کی جارہی ہے کہ خدارا وہ اِس تحریک  کا مطالعہ بغور فرمائیں پھر اِس کے مطابق عملی قدم اُٹھانے پر سنجیدگی سے غور فرمائیں۔ 
اِس سلسلۂ مکاتبت میں اِس اشکال کا تشفی بخش حل بھی موجود ہے جو عام طورسے علماء کرام کوپیش آتا رہتا ہے کہ مدارس میں تو قرآنِ کریم کی مختلف اَنداز سے تعلیم ہوتی ہے، اَحادیث طیبہ پڑھی پڑھائی جاتی ہیں، اُن کی فضائیں شب وروز اللہ تعالیٰ کے پاک نام سے گونجتی  رہتی ہیں تو پھر الگ سے باقاعدہ خانقاہی نظام کے تحت مجالس ِذکر کے انعقاد کی کیا ضرورت ؟ بلکہ بعض حضرات کو یہ کام مقصد ِقیامِ مدارس کے منافی معلوم  ہوتا ہے۔ہمارے دل کی یہ ایک آواز ہے جواِس اُمید پرلگائی جارہی ہے کہ    
شاید کہ اُتر جائے ترے دل میں مری بات
خدا کرے ہماری یہ آواز صدا بصحراء ثابت نہ ہو اور ہم سب کو اللہ تعالیٰ ملت ِاسلامیہ کے بچے کُھچے سرمایہ کی حفاظت کے لیے کسی نہ کسی درجہ میںاستعمال فرمالیں تواُن کاہم پر بڑا فضل اورکرم ہوگا۔
بندہ محمد طلحہ کاندھلوی٧ شوال المکرم سنہ ١٤٢٨ھ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس ِ حدیث 5 1
4 درس ِ حدیث 6 3
5 حضرت ابوذر کے مسلک کا پس منظر : 6 4
6 خود نبی علیہ السلام کا اپنا عمل : 7 4
7 بیت المال سے خلیفہ اپنی ذات پر خرچ نہیں کر سکتا : 8 4
8 اِسلامی حکومت میں بیت المال صرف مرکزی نہیں ہوتا : 8 4
9 حکومت کا اَصل فائدہ : 8 4
10 اِن کے برخلاف دیگر صحابہ کا مسلک : 9 4
11 حضرت ابوذر ذرائع آمدنی کے مخالف نہ تھے : 9 4
12 نبی علیہ السلام نے ایسا ہی کرنے کا حکم نہیں دیا : 10 4
13 شام میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے اختلاف : 11 4
14 مولانا عبید اللہ سندھی کی عادت : 11 4
15 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی 14 1
16 حکیم فیض عالم صدیقی کا خط 14 15
17 حضرتِ اقدس کا جوابی خط 17 15
18 مدارس میں مجالسِ ذکر کے قیام کی ضرورت و اہمیت 19 1
19 حرف ِمخلصانہ از حضرت مولانا محمد طلحہ صاحب کاندھلوی مدظلہم : 20 18
20 مدارس میں مجالس ِذکر کی ضرورت وا ہمیت 23 1
21 تمہید از حضرت شیخ الحدیث رحمة اللہ علیہ 23 20
22 مکتوب بنام مولانا یوسف بنوری و مفتی محمد شفیع رحمہما اللہ تعالیٰ 23 20
23 جواب اَز مفتی محمد شفیع صاحب 26 20
24 عورتوں کے رُوحانی اَمراض 40 1
25 بھابھی کا غصہ اوریتیم دیور پر ظلم و زیادتی : 40 24
26 لڑائی جھگڑوں سے حفاظت کی عمدہ تدبیریں : 41 24
27 خانگی فسادات گھریلو جھگڑے سے بچنے کی عمدہ تدبیر : 41 24
28 محرم الحرام کی فضیلت 42 1
29 تنبیہ : 43 28
30 قسم اوّل کے منکرات : 44 28
31 قسم دوم کے منکرات : 46 28
32 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 48 1
33 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 48 32
34 وفیات 51 1
35 گلدستہ ٔ احادیث 52 1
36 قبیلہ بنو تمیم کی تین خاص خوبیوں کا ذکر : 52 35
37 موافقات ِعمر رضی اللہ عنہ : 53 35
38 یہودی خباثتیں 55 1
39 اَندھا یورپ : 55 38
40 دینی مسائل 59 1
41 ( ضبط ِ ولادت ) 59 40
42 ضبط ِولادت کے مختلف طریقے اور اُن کے اَحکام یہ ہیں : 59 40
43 -1 منع حمل (Contraception) : 59 40
44 -2 اِسقاط : 59 40
45 -3 مصنوعی بانجھ پن : 60 40
46 اخبار الجامعہ 61 1
47 سفر کنگن پورضلع قصور : 61 46
48 .بقیہ : دینی مسائل 63 40
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 64 1
Flag Counter