Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2007

¾اكستان Ù

49 - 64
اجتہاد کو ''قیاسِ شرعی'' کہتے ہیں۔ مجتہد اپنے قیاس سے کوئی نئی چیز ثابت نہیں کرتا بلکہ قرآن و سنت کے پوشیدہ مسئلے کو عوام کے سامنے ظاہر کردیتا ہے اِسی لیے کہا جاتا ہے کہ قیاس  مُثْبِتْ نہیں ہوتا بلکہ مُظْہِرْ  ہوتا ہے۔ 
مندرجہ بالا حقائق سے معلوم ہوا کہ اہل سنت والجماعت کے مذاہب ِاَربعہ میں دین میں چار چیزیں حجت ہیں یعنی قرآن، سنت، اجماع اور قیاسِ شرعی۔ اہل سنت والجماعت میں سے کوئی بھی اِن میں سے کسی ایک کا بھی منکر نہیں۔ اُصول ِفقہ کی کوئی چھوٹی سی کتاب بھی اُٹھالیں اُس میں اِن دلائل اربعہ سے ہی بحث ہوگی۔ برصغیر پاک و ہند میں جب سے اسلام آیا یہاں پر دین ِاسلام کے تمام احکام اور عبادات فقہ حنفی کے مطابق ہی ادا کی جاتی تھیں۔ تمام مسلمان فقہ حنفی کے پیروکار تھے اور دین کی چاروں حجتوں سے رہنمائی حاصل کرتے تھے۔ کیونکہ یہاں پر ہر شعبہ میں مذہب حنفی رائج تھا۔ علمائ، قضاة، حکام، بادشاہ اور سب عوام اِسی مذہب کے پیروکار تھے اِس لیے تمام دینی و دُنیوی معاملات باحسن ِوجوہ سر انجام پاتے تھے اور کوئی بھی   مذہب حنفی سے سرتابی کرنے کی جسارت نہ کرتا تھا۔ 
لیکن جب برصغیر میں انگریز کی منحوس حکومت قائم ہوئی تو اُس نے آزادی ٔمذہب کا نعرہ لگاکر کچھ مفاد پرست اور کچھ سادہ لوح مسلمانوں کو مذہب ِحنفی سے بغاوت پر آمادہ کرلیا۔ انگریز کا مقصد یہ تھا کہ مساجد کا سکون تباہ و برباد ہو اور مسلمان باہم دست و گریبان ہوجائیں تاکہ وہ اپنی پالیسی ''لڑائو اور حکومت کرو'' پر کاربند ہوسکے۔ چنانچہ اُن لوگوں نے انگریز کو راضی کرنے کے لیے مساجد کو دَنگا و فساد کا مرکز بنادیا۔ جن احادیث پر احناف اِس لیے عمل نہیں کرتے تھے کہ وہ اُن کے امام کے ہاں سنت نہیں ہیں اُن شاذ احادیث کو مساجد میں پڑھا جاتا اور کہا جاتا کہ حنفی اِس حدیث کے خلاف نماز پڑھتے ہیں یا اِس حدیث کو نہیں مانتے۔   فقہ حنفی کے اِجماعی اور قیاسی مسائل کے لیے بھی حدیث کا مطالبہ کیا جاتا جوکہ سراسر باطل تھا۔ کیونکہ ہمارے نزدیک قرآن و سنت کے بعد اجماعِ اُمت اور قیاسِ شرعی بھی دین کے لیے حجت ہیں۔ الغرض عوام کو   پریشان کرنا اُن لوگوں کا وطیرہ بن گیا۔ دوسرے لفظوں میں اُنہوں نے دلائل شرعیہ میں سے آخری دو دلائل   کا مکمل انکار کردیا اور سنت کی بجائے حدیث کے لفظ پر زور دینا شروع کردیا حالانکہ ہر حدیث سنت نہیں ہوتی جبکہ دلائل شرعیہ میں سنت رسول  ۖ  شامل ہے نہ کہ حدیث ِ رسول  ۖ  ۔ 
اُن لوگوں نے پہلے اپنا نام ''محمدی'' رکھا لیکن لوگ انہیں عبد الوہاب نجدی کی طرف منسوب کرکے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف ٓغاز 3 1
3 علمی ترقی کے بعد مقام : 7 50
4 حاکم کو کافر رَعیت کے بارے میں بھی ہدایت : 7 50
7 خواب میں اِشارہ اور خوفِ خدا : 8 6
9 ہدیہ کی رقم، تقوٰی و احتیاط : 8 50
10 خواب میں اِشارہ اور خوفِ خدا : 8 50
11 حضرت عمر کا بہترین مشورہ : 8 50
12 انتہائی اہم بات : 9 50
13 اتباع ِسنت اور تقوی اصل چیزیں ہیں : 10 50
14 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
15 سیاسیات : 11 14
19 حضرت شیخ الاسلام کا ایک مکتوب صدرِ جمہوریہ ہند کے نام 17 14
20 آغاز دَورِ فتن 18 1
21 ماہ ربیع الاول اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 30 1
23 صلاح ِخواتین شوہر سے متعلق عورتوں کی کوتاہیاں 34 1
24 شوہر کی تعظیم و خدمت میں کوتاہی : 34 23
25 مردو ں سے خوشامد کرانے اور نخرے کرنے کا مرض : 35 23
26 شوہر کو ناراض کرنا : 36 23
27 قارئین انوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل 36 1
28 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 37 1
29 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 37 28
30 فضیلت حضرت فاطمہ بوجہ فقر بر حضرت عائشہ و فضل ِفقر : 37 28
31 ذکر حضرت مریم وخدیجہ و فاطمہ وآسیہ : 39 28
32 گلدستہ ٔ احادیث 41 1
33 قیامت کے دن ہر نعمت کے متعلق سوال ہوگا سوائے تین نعمتوں کے : 41 32
34 تین باتیں حق ہیں : 44 32
35 وفیات 46 1
36 اِجماع اُمت اور قیاس شرعی کے منکر 47 1
37 غیر مقلدین (اہل حدیثوں) سے چند سوالات 47 36
38 یہودی خباثتیں 51 1
39 انسانی خون لینے کی اہم وَارداتیں : 51 38
40 دینی مسائل ( نکاح کا بیان ) 57 1
41 جن لوگوں سے نکاح کرنا حرام ہے : 57 40
42 عالمی خبریں 60 1
43 شرم کا مقام 60 42
44 خدا کی پناہ 60 42
45 گندا جنگلی چینی شخص کی 26سال میں بالوں کی پہلی دُھلائی 61 42
46 اپنی زبان اپنی شناخت 62 42
47 عورت کی شانِ حجاب 62 42
48 اخبار الجامعہ 63 1
49 درس ِ حدیث 63 48
50 درس حدیث 5 1
Flag Counter