ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2007 |
اكستان |
|
قسط : ١٤ اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب ( حضرت علامہ سےّد احمد حسن سنبھلی چشتی رحمة اللہ علیہ ) فضیلت حضرت فاطمہ بوجہ فقر بر حضرت عائشہ و فضل ِفقر : (٤٧) قَالَ بَعْضُ الشُّیُوْخِ الْکِبَارِ رَأَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی الْمَنَامِ وَھُوَ یُحَدِّثُنِیْ بِفَضَائِلِ الْفُقَرَآئِ وَشَرَفِ الْفَقِیْرِ عَلَی الْغَنِیِّ فَحَفِظْتُ مِنْ قَوْلِہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَنَّہ قَالَ لِیْ حَسْبُکَ اَنَّ عَائِشَةَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا تَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَبْلَ اَغْنِیَائِھَا بِخَمْسِمِائَةِ عَامٍ وَاَنَّ ابْنَتِیْ فَاطِمَةَ رِضْوَانُ اللّٰہِ عَلَیْھَا تَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَبْلَ عَائِشَةَ بِاَرْبَعِیْنَ سَنَةً لِاَنَّہَا نَالَتْ مِنَ الدُّنْیَا اَقَلَّ مِنْ عَائِشَةَ رِضْوَانُ اللّٰہِ عَلَیْھَا (ذکرہ العلامة الیافعی فی روض الریاحین ) ۔ بعض بڑے بزرگوں نے فرمایا کہ میں نے نبی ۖ کو خواب میں دیکھا اِس حالت میں کہ آپ مُجھ سے فقراء کے فضائل بیان فرمارہے تھے اور دولت پر فقیر کی بزرگی بیان کرتے تھے۔ پس آپ کے کلام میں سے میں نے یہ یاد رکھا کہ آپ نے فرمایا مجھ سے، کافی ہے (فضل فقر میں) تجھ کو یہ بات کہ عائشہ (رضی اللہ عنہا) جنت میں اپنے دولت مندوں سے (یعنی اپنے ہم پلہ اعمال ِنیک میں جو لوگ ہوں گے اُن سے) پانچ سو برس پہلے داخل ہوگی اور میری بیٹی فاطمہ (رضوان اللہ علیہا) جنت میں داخل ہوگی چالیس برس قبل عائشہ کے، اِس لیے کہ اُس نے (یعنی فاطمہ نے) دُنیا سے نفع بہت کم اُٹھایا ہے بہ نسبت عائشہ کے (رضوان اللہ علیہما) ۔