ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2007 |
اكستان |
|
حاجت و ضرورت کی بناء پر نہیں ہوتا محض اپنے مال و دولت میں اضافے کی خاطر ہوتا ہے) تو اللہ تعالیٰ اُس کی گدائی کے سبب اُس کے مال و دولت کو اور کم کردیتا ہے (یعنی خواہ ظاہری طور پر اُس کے مال و دولت کو نقصان و بربادی سے دوچار کرتا ہے یا اُس کی خیر و برکت سے اِس طرح محروم کردیتا ہے کہ وہ ہر وقت اپنے مال میں کمی و نقصان کو محسوس کرتا رہتا ہے)۔ وفیات ٭ ٢٢نومبر ٢٠٠٧ء کو شیخ الحدیث باب العلوم کہروڑ پکا حضرت مولانا عبد المجید مدظلہم کی اہلیہ محتر مہ طویل علالت کے بعد وفات پاگئیں اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَےْہِ رَاجِعُوْنَ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرماکر جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ حضرت مولانا کو اِس حادثہ پر صبر جمیل اور اَجر عظیم عطاء فرمائے۔ ٭ تاخیر سے موصولہ اطلاع کے مطابق مولانا رشید احمد صاحب لدھیانوی کی اہلیہ صاحبہ ٢٧جنوری کو طویل علالت کے بعد وفات پاگئیں اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَےْہِ رَاجِعُوْنَ مرحومہ رئیس اَحرار حضرت مولانا حبیب الرحمن صاحب لدھیانوی رحمة اللہ علیہ کی پوتی تھیں اور بہت نیک سیرت خاتون تھیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطاء فرماکر پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ ٭ محترم ڈاکٹر سعید احمد مستنصر صاحب کی پھوپی صاحبہ بھی گزشتہ دِنوں وفات پاگئیں۔ نیز فاضل جامعہ مدنیہ جدید مولوی علی صاحب کی نانی صاحبہ، سابق طالب علم جامعہ مدنیہ جدید مولوی مشتاق صاحب کی والدہ صاحبہ اور جواں سالہ ہمشیرہ چند گھنٹوں کے وقفہ سے آگے پیچھے وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَےْہِ رَاجِعُوْنَ اللہ تعالیٰ جملہ مرحومین کی مغفرت فرماکر پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ اہل ِ ادارہ سب کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے ایصال ثواب اور دُعائے مغفرت کرائی گئی، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے، آمین۔