Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2007

اكستان

36 - 64
کا تحمل ہے کہ اِن کو سر چڑھالیتے ہیں ورنہ اِن کے سامنے عورتوں کی حقیقت ہی کیا ہے۔ اگر مرد کو غصہ آجائے   تو ایک دن میں اِن کو دُرست کرسکتا ہے۔ چنانچہ سخت مزاج کے لوگ ایسا کر بھی لیتے ہیں۔ 
بزرگوں نے نقل کیا ہے کہ عاقل مرد پر عورت غالب ہوجاتی ہے مگر جاہل مرد اِن پر غالب ہوتا ہے۔ اِس کی وجہ یہی ہے کہ عقلمند آدمی صبر و تحمل سے کام لیتا ہے اور جاہل تحمل نہیں کرتا اس لیے جاہلوں سے یہ خوب دُرست رہتی ہیں۔ بہرحال عورتوں کو تکبر کرنا بہت نازیباہے۔ (الصخایہ ملحقہ سنت ابراہیم  ص ١٧ /١٣٧) 
شوہر کو ناراض کرنا  :  
 عورتیں اس میں بھی کوتاہی کرتی ہیں۔ شوہر کی ناراضگی ایسی چیز ہے کہ اِس سے فرشتے لعنت کرتے ہیں۔ عورتوں کی عادت ہے کہ شوہروں کے سامنے زبان درازی بہت کرتی ہیں۔ بھلا اِس کو اِس طرح تکلیف پہنچانی چاہیے؟ اوّل تو ہر وقت ہی اُس کا مزاج دیکھ کر بات کہو ایسی بات نہ کہو جو اُس کو ناگوار ہو۔ خاص طور    پر جب وہ باہر سے گھر میں آئے اُس وقت تو ضرور ہی پہلے اُس کے مزاج کو دیکھ لو، کہیں کسی سے لڑکر نہ آیا ہو  کسی وجہ سے غصہ میں نہ ہو۔ مگر اِن کو ذرا بھی صبر نہیں ہوتا، بس آتے ہی ٹانگ لیتی ہیں۔ 
 شوہر کے حق میں (اگر تم سے) گستاخی ہوجائے توتوبہ کرو اور اُس سے معاف کرائو۔ تم خاوند کو   برابر کا دوست سمجھتی ہو اور اُس کے ساتھ برابر کا برتائو کرتی ہو۔ یاد رکھو وہ جیسے دوست ہے حاکم بھی تو ہے۔ دوست تو اِس واسطے ہے تاکہ اُس کے حقوق ادا کرسکو کیونکہ محبت میں جیسے حقوق ادا ہوسکتے ہیں بغیر محبت کے  ادا نہیں ہوسکتے۔(جاری ہے )  
قارئین انوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل
ماہنامہ انوارِ مدینہ کے ممبر حضرات جن کو مستقل طورپر رسالہ ارسال کیا جارہا ہے لیکن عرصہ سے اُن کے واجبات موصول نہیں ہوئے اُن کی خدمت میں گزارش ہے کہ انوارِ مدینہ ایک دینی رسالہ ہے جو ایک دینی ادارہ سے وابستہ ہے اس کا فائدہ طرفین کا فائدہ ہے اور اس کا نقصان طرفین کا نقصان ہے اس لیے آپ سے گزارش ہے کہ اس رسالہ کی سرپرستی فرماتے ہوئے اپنا چندہ بھی ارسال فرمادیں اوردیگر احباب کوبھی اس کی خریداری کی طرف متوجہ فرمائیں تاکہ جہاں اس سے ادارہ کو فائدہ ہو وہاں آپ کے لیے بھی صدقہ جاریہ بن سکے۔(ادارہ) 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف ٓغاز 3 1
3 علمی ترقی کے بعد مقام : 7 50
4 حاکم کو کافر رَعیت کے بارے میں بھی ہدایت : 7 50
7 خواب میں اِشارہ اور خوفِ خدا : 8 6
9 ہدیہ کی رقم، تقوٰی و احتیاط : 8 50
10 خواب میں اِشارہ اور خوفِ خدا : 8 50
11 حضرت عمر کا بہترین مشورہ : 8 50
12 انتہائی اہم بات : 9 50
13 اتباع ِسنت اور تقوی اصل چیزیں ہیں : 10 50
14 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
15 سیاسیات : 11 14
19 حضرت شیخ الاسلام کا ایک مکتوب صدرِ جمہوریہ ہند کے نام 17 14
20 آغاز دَورِ فتن 18 1
21 ماہ ربیع الاول اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 30 1
23 صلاح ِخواتین شوہر سے متعلق عورتوں کی کوتاہیاں 34 1
24 شوہر کی تعظیم و خدمت میں کوتاہی : 34 23
25 مردو ں سے خوشامد کرانے اور نخرے کرنے کا مرض : 35 23
26 شوہر کو ناراض کرنا : 36 23
27 قارئین انوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل 36 1
28 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 37 1
29 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 37 28
30 فضیلت حضرت فاطمہ بوجہ فقر بر حضرت عائشہ و فضل ِفقر : 37 28
31 ذکر حضرت مریم وخدیجہ و فاطمہ وآسیہ : 39 28
32 گلدستہ ٔ احادیث 41 1
33 قیامت کے دن ہر نعمت کے متعلق سوال ہوگا سوائے تین نعمتوں کے : 41 32
34 تین باتیں حق ہیں : 44 32
35 وفیات 46 1
36 اِجماع اُمت اور قیاس شرعی کے منکر 47 1
37 غیر مقلدین (اہل حدیثوں) سے چند سوالات 47 36
38 یہودی خباثتیں 51 1
39 انسانی خون لینے کی اہم وَارداتیں : 51 38
40 دینی مسائل ( نکاح کا بیان ) 57 1
41 جن لوگوں سے نکاح کرنا حرام ہے : 57 40
42 عالمی خبریں 60 1
43 شرم کا مقام 60 42
44 خدا کی پناہ 60 42
45 گندا جنگلی چینی شخص کی 26سال میں بالوں کی پہلی دُھلائی 61 42
46 اپنی زبان اپنی شناخت 62 42
47 عورت کی شانِ حجاب 62 42
48 اخبار الجامعہ 63 1
49 درس ِ حدیث 63 48
50 درس حدیث 5 1
Flag Counter