ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2007 |
اكستان |
|
طرف سے بطورِ انعام، بطورِ امداد جیسے چاہیں وہ رقم دے دیں۔ تو اُنہوں نے اِسی طرح سے کیا، بعد میں وہ رقم دے دی۔ بہرحال یہ تبدیلی ہوگئی اُس رقم کی ایک طرح سے کہ وہ بیت المال میں داخل ہوگئی پھر بعد میں وہاں سے لی ہے تو بطورِ اعانت ملی ہے، وہ ٹھیک ہے۔ یہ وہ نہیں رہی رقم جو وہ وہاں سے وصول کرکے لائے تھے۔ حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ وہاں شام میں تھے جہاد میں حضرتِ ابوعبیدہ بن جراح کی حیات میں، وہاں وباء پھیلی طاعون کی، اُس میں اِن کو بھی طاعون ہوا۔ تو اِن سے پوچھا شاگردوں نے کہ ہم کس سے علم حاصل کریں گے؟ کس سے پڑھیں جاکر۔ اِنہوں نے نصیحت کی اور کہا کہ دیکھو چار آدمیوں سے پڑھو، چار آدمی ہیں ایسے۔ ایک تو شام میں ہی ہیں ابودرداء اور ایک سلمانِ فارسی اور ایک ابن مسعود۔ ہوسکتا ہے کہ اُس وقت یہ سارے کے سارے وہیں ہوں کیونکہ جہاد کا سلسلہ جاری تھا شام میں، اور ہوسکتا ہے اِن میں سے کچھ ایسے ہوں جو اُس سمت نہ ہوں کسی اور جانب ہوں اور عبد اللہ بن سلام سے بھی اَلَّذِیْ کَانَ یَہُوْدِیًّا فَاَسْلَمَ جو یہودی تھے اور مسلمان ہوگئے۔ انتہائی اہم بات : اِس میں ایک بات آتی ہے اُن کی کہی ہوئی جو مجھے بہت عجیب لگی اور بہت اچھی اور صحیح ہے۔ بات یہ ہے کہ فقط عالم ہونا یا بڑا عالم ہونا، بڑے سے بڑا عالم ہونا یہ کوئی دلیل نہیں کہ اُس کی اِقتداء کی جائے، پیروی کی جائے بلکہ دلیل ہے تقوی کہ وہ کس میں زیادہ ہے۔ اگر تقوی نہیں ہوگا تو وہ بڑا اور بڑے سے بڑا جو عالم ہے وہ اپنے علم کا استعمال غلط کرتا ہے اور اگر تقویٰ ہوگا تو وہ عالم چاہے اُتنا بڑا نہ ہو لیکن علم کا استعمال غلط طرح کبھی نہیں کرے گا۔ تو اِنہوں نے ایک بات کہی ہے حضرت عبد اللہ بن سلام کے بارے میں اِسی میں۔ اِنہیں یہ نصیحت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اُس آدمی یعنی عبد اللہ بن سلام سے بھی علم حاصل کرو جو یہودی تھے اور مسلمان ہوگئے۔ کیونکہ میں نے جناب رسول اللہ ۖ سے یہ سنا ہے کہ فَاِنَّہ عَاشِرُ عَشْرَةٍ فِی الْجَنَّةِ یہ بھی دس جو ہیں جنتی اُن میں سے یہ دسویں ہیں۔ تو اُن کی فضیلت کی وجہ اور لائق ِاتباع اور لائق ِتعلُّم اور علم کس سے حاصل کیا جائے اُس کے لائق تر اُن کو سمجھاہے کہ جن کے بارے میں رسول اللہ ۖ سے تعریفی کلمے سن لیے تھے اور جنت میں جانا یا دسواں آدمی ہونا جنت میں، یہ علم پر موقوف نہیں ہے بلکہ یہ ایمان پر موقوف ہے۔ کس میں قوت ِایمانی زیادہ