ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2007 |
اكستان |
|
صلاح ِخواتین شوہر سے متعلق عورتوں کی کوتاہیاں ( از اِفادات : حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمة اللہ علیہ ) شوہر کی تعظیم و خدمت میں کوتاہی : ایک کوتاہی عورتوں کی یہ ہے کہ وہ شوہر کی تعظیم اور اُن کا اَدب نہیں کرتیں اور یہ سخت بے حیائی ہے۔ بعض عورتیں شوہروں کی اطاعت و خدمت میں کمی کرتی ہیں۔ بعض عورتیں مرد کی خدمت مامائوں (نوکرانیوں) پر ڈال دیتی ہیں اور خود اُس کے کاموں کا اہتمام نہیں کرتیں اور بعض عورتیں مردوں سے خرچ بہت مانگتی ہیں۔ بعض عورتیں مردوں سے ایسا برابری کا برتائو کرتی ہیں کہ گویا شوہر اُن کا برابر کا بھائی ہے اور یہ بھی غنیمت ہے۔ بعض جگہ تو عورتیں مردوں پر حکومت کرتی ہیں حالانکہ شریعت میں شوہروں کی تعظیم کے متعلق سخت تاکید آئی ہے۔ حدیث میں صاف آیا ہے کہ اگر میں خدا کے سوا کسی کے لیے سجدہ کو جائز کرتا تو عورتوں کو حکم دیتا کہ اپنے شوہروں کو سجدہ کیا کریں۔ لیکن سجدہ تو خدا کے سواء کسی کو جائز نہیں مگر اِس سے یہ بات تو معلوم ہوگئی کہ شوہر کی کس درجہ تعظیم عورتوں کے ذمہ واجب ہے۔ بعض جگہ تو عورتیں مرد کو ذلیل بھی کرتی ہیں اور بعض جگہ مرد بھی ظالم ہوتے ہیں کہ وہ عورتوں کو بہت ذلیل رکھتے ہیں اور بعض جگہ دونوں طرف سے یہ برتائو ہوتا ہے۔ قیامت میں اِن سب کا حساب ہوگا اور جس نے جس کی حق تلفی کی ہوگی اُس سے انتقام لیا جائے گا۔ پس مردوں کو چاہیے کہ وہ عورتوں کے حقوق کی رعایت رکھیں اور عورتوں کو مردوں کی تعظیم کرنی چاہیے اور اُن کی اطاعت و فرمانبرداری کا خیال رکھنا چاہیے۔ (الکمال فی الدین ص ١١١ ۔ حقوق البیت ص ٤٧) شوہر کی شان میں گستاخی و زبان درازی کا مرض : بعض عورتوں کی یہ عادت ہے کہ وہ خاوند سے زبان درازی سے پیش آتی ہیں، اُس کے سامنے