Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2007

اكستان

35 - 64
خاموش ہی نہیں ہوتیں حتی کہ بعض خاوند مارتے بھی ہیں مگر یہ چپ نہیں ہوتیں۔ 
بعض جگہ عورتیں مردوں کو ذلیل کرتی ہیں اور یہاں تک کوشش ہوتی ہے کہ مناظرہ (آپسی تکرار و گفتگو) میں بھی ہم غالب رہیں۔ جو بات شوہر کہتا ہے اُس کا جواب اِن کے پاس تیار رہتا ہے۔ کوئی بات  بے جواب نہ چھوڑیں گی خواہ گوارہ ہو یا ناگوار، خواہ معقول ہو یا نامعقول۔ غرض عورتوں میں زبان درازی    کا بڑا مرض ہے اور یہ ساری خرابی تکبر کی ہے۔ عورتیں یہ چاہتی ہیں کہ ہم ہاریں نہیںتاکہ ہیٹی نہ ہو چنانچہ   شوہر سے جھگڑ کر اپنی ہمجولیوں میں فخر کرتی ہیں کہ دیکھا ہم کیسا مرد کو بہکاکر آئی ہیں۔ 
حدیث میں سیدنا رسول اللہ  ۖ  کا اِرشاد ہے کہ اگر میں خدا کے سواء کسی کے لیے سجدہ کرنے  کی اجازت دیتا تو عورت کو حکم کرتا کہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے۔ کیا ٹھکانہ ہے مرد کی عظمت کا کہ اگر خدا کے  بعد کسی کے لیے سجدہ جائز ہوتا تو عورت کو مرد کے سجدہ کا حکم ہوتا۔ مگر اَب عورتیں مردوں کی یہ قدر کرتی ہیں   کہ اُن کے ساتھ زبان درازی اور مقابلہ سے پیش آتی ہیں۔ 
اے عورتو! خدا نے تم کو جیسا بنایا ہے ویسا ہی اپنے کو مرد سے چھوٹا سمجھو اور اُس کے غصہ کے وقت زبان درازی کبھی نہ کرو اور اُس وقت خاموش رہو اور جب اُس کا غصہ اُتر جائے تو دُوسرے وقت کہو کہ میں اُس وقت نہ بولی تھی، اَب بتلاتی ہوں کہ تمہاری فلاں بات بے جا تھی یا زیادتی کی تھی، اِس طرح کرنے سے بات نہ بڑھے گی اور مردوں کے دل میں تمہاری قدر بھی ہوگی۔ (حقوق البیت ص ٥١ ۔اِصلاح النساء ص ١٨٩)  
مردو ں سے خوشامد کرانے اور نخرے کرنے کا مرض  : 
عورتوں پر تعجب ہے کہ یہ مردوں سے بھی زیادہ حج کا اِرادہ کرکے اپنے کو بڑا سمجھنے لگتی ہیں بلکہ  آجکل عمومًا ویسے بھی عورتوں میں بڑائی کا مادہ (عیب) زیادہ ہوتا ہے۔  
بعض دفعہ تو یہ مردوں سے خوشامد کراتی ہیں، اِن کو شرم اور غیرت بھی نہیں آتی کہ مرد رات دن   جان کھپاکر اِن کے واسطے کماکر لاتے ہیں۔ کیا مردوں کی عنایت و بخشش کا یہی نتیجہ ہے کہ یہ مردوں کے سر چڑھیں۔ میں سچ کہتا ہوں کہ اگر عورتیں ذرا صبر و تحمل سے کام لیا کریں تو اِن کو مردوں سے زیادہ ثواب ملے کیونکہ یہ ضعیف اور کمزور ہیں۔ کمزوروں کا تھوڑا سا عمل بھی طاقتور آدمی کے بہت سے اَعمال سے بعض دفعہ بڑھ جاتا ہے مگر عورتوں میں جس قدر ضعف (کمزوری) ہے یہ اُسی قدر مردوں پر شیر ہوتی ہیں اور یہ مردوں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف ٓغاز 3 1
3 علمی ترقی کے بعد مقام : 7 50
4 حاکم کو کافر رَعیت کے بارے میں بھی ہدایت : 7 50
7 خواب میں اِشارہ اور خوفِ خدا : 8 6
9 ہدیہ کی رقم، تقوٰی و احتیاط : 8 50
10 خواب میں اِشارہ اور خوفِ خدا : 8 50
11 حضرت عمر کا بہترین مشورہ : 8 50
12 انتہائی اہم بات : 9 50
13 اتباع ِسنت اور تقوی اصل چیزیں ہیں : 10 50
14 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
15 سیاسیات : 11 14
19 حضرت شیخ الاسلام کا ایک مکتوب صدرِ جمہوریہ ہند کے نام 17 14
20 آغاز دَورِ فتن 18 1
21 ماہ ربیع الاول اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 30 1
23 صلاح ِخواتین شوہر سے متعلق عورتوں کی کوتاہیاں 34 1
24 شوہر کی تعظیم و خدمت میں کوتاہی : 34 23
25 مردو ں سے خوشامد کرانے اور نخرے کرنے کا مرض : 35 23
26 شوہر کو ناراض کرنا : 36 23
27 قارئین انوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل 36 1
28 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 37 1
29 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 37 28
30 فضیلت حضرت فاطمہ بوجہ فقر بر حضرت عائشہ و فضل ِفقر : 37 28
31 ذکر حضرت مریم وخدیجہ و فاطمہ وآسیہ : 39 28
32 گلدستہ ٔ احادیث 41 1
33 قیامت کے دن ہر نعمت کے متعلق سوال ہوگا سوائے تین نعمتوں کے : 41 32
34 تین باتیں حق ہیں : 44 32
35 وفیات 46 1
36 اِجماع اُمت اور قیاس شرعی کے منکر 47 1
37 غیر مقلدین (اہل حدیثوں) سے چند سوالات 47 36
38 یہودی خباثتیں 51 1
39 انسانی خون لینے کی اہم وَارداتیں : 51 38
40 دینی مسائل ( نکاح کا بیان ) 57 1
41 جن لوگوں سے نکاح کرنا حرام ہے : 57 40
42 عالمی خبریں 60 1
43 شرم کا مقام 60 42
44 خدا کی پناہ 60 42
45 گندا جنگلی چینی شخص کی 26سال میں بالوں کی پہلی دُھلائی 61 42
46 اپنی زبان اپنی شناخت 62 42
47 عورت کی شانِ حجاب 62 42
48 اخبار الجامعہ 63 1
49 درس ِ حدیث 63 48
50 درس حدیث 5 1
Flag Counter