ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2007 |
اكستان |
|
اخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) ١٨فروری کوجامعہ مدنیہ جدید کی مجلس شوریٰ کا سالانہ اجلاس ہواجس میںتعلیمی ، تعمیراتی اورمالیاتی امورپر گفتگو ہوئی ،تمام امورپر ممبران نے اطمینان کااظہار کیا اور اجلاس بخیر وخوبی مکمل ہوا ،والحمدللہ ۔ ٢٣فروری کو مسجد حامد کی تعمیر کے اگلے مرحلہ کے کام کا آغاز ہوا ،اس موقع پر تمام استاتذہ وطلباء نے دعاء کی۔ قارئین کرام سے بھی اِس میں تعاون اور اِس کی تکمیل اورعنداللہ قبولیت کے لیے دُعائوںکی درخواست ہے ۔ درس ِ حدیث کریم پارک اور ڈیفنس حضر ت مولانا سید محمود میاں صاحب ( مہتمم جامعہ مدنیہ جدید) ہر انگریزی مہینے کے پہلے ہفتہ کو بعد از نماز ِ عصر5:00 بمقام بیت الحمد نزد جامعہ مدنیہ کریم پارک راوی روڈ میں اور ہر مہینے کے دُوسرے ہفتہ کو بعد از نماز ِ عصر5:00 بمقام 35-X فیزIII ڈیفنس ہاوسنگ سوسائٹی لاہور میںمستورات کو حدیث شریف کا درس دیتے ہیں۔ خواتین کو شرکت کی عام دعوت ہے۔ رابطہ نمبر :042 - 7726702 042 - 5027139 - 0333 - 4300199 نوٹ : سفر کے درپیش ہونے کی بناء پر درس نہیں ہو سکے گا لہٰذا کسی بھی غیر متوقع زحمت سے بچنے کے لیے مقررہ تاریخ سے ایک دن پہلے خواتین فون پر رابطہ کر کے درس حدیث کے انعقاد کی ضرور تصدیق کر لیا کریں۔شکریہ