Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2007

اكستان

18 - 64
سلسلہ نمبر٢٦			                قسط  :  ٣  ،  آخری 
''الحامد ٹرسٹ''نزد جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہورکی جانب سے شیخ المشائخ محدثِ کبیر حضرت اقدس مولانا سیّد حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ کے بعض اہم خطوط اور مضامین کو سلسلہ وار شائع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے جو تاحال طبع نہیں ہوسکے جبکہ ان کی نوع بنوع خصوصیات اس بات کی متقاضی ہیں کہ افادۂ عام کی خاطر اِن کو شائع کردیا جائے۔ اسی سلسلہ میں بعض وہ مضامین بھی شائع کیے جائیں گے جو بعض جرا ئد و اخبارات میں مختلف مواقع پر شائع ہو چکے ہیں تاکہ ایک ہی لڑی میں تمام مضامین مرتب و یکجا محفوظ ہو جائیں۔(ادارہ)
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم 
آغاز دَورِ فتن 
٭   ٣٣  ھ  ظہور ِفتنہ  :
اِس سال امیر المؤمنین عثمان رضی اللہ عنہ نے قراء کوفہ کے ایک گروہ کو صوبہ بدر کرکے شام بھیج دیا۔ جس کا سبب یہ ہوا کہ اِن قاریوں نے سعید بن عامر کی مجلس میں بہت بُری باتیں کیں۔ اُنہوں نے حضرت عثمان سے درخواست کی کہ اِن لوگوں کو یہاں سے شام بھجوادیں (جلاوطن کردیں) ۔
حضرت عثمان نے امیر شام حضرت معاویہ  کو تحریر فرمایا کہ قراء کوفہ جلاوطن کرکے تمہارے پاس بھیجے جارہے ہیں اُنہیں ٹھہرائو، اُن کا اکرام کرو اور اُن سے اُلفت سے پیش آئو  فَاَنْزِلْھُمْ وَاَکْرِمْھُمْ وَتَاَلَّفْھُمْ۔ جب یہ لوگ آئے تو حضرت معاویہ نے اِنہیں ٹھہرایا، اکرام کیا اُن کے ساتھ ایک نشست (میٹنگ) رکھی۔ اُنہیں وعظ کیا، نصیحت فرمائی کہ جماعت کی پیروی کریں اور الگ ہٹ کر دُور ہوکر رہنے کا جو اِرادہ کررہے ہیں وہ چھوڑدیں۔ اِس کے جواب میں اُن کی طرف سے گفتگو کرنے والے شخص نے جو جواب دیا اُس میں بد مزگی تھی، بہت برا جواب تھا جو حضرت معاویہ نے اپنی حلیمانہ طبیعت کی وجہ سے برداشت کرلیا۔ حضرت معاویہ نے جوابی گفتگو میں قریش پر اُن کے اعتراض کا جواب دیا اور قریش کی تعریف کی اور جناب رسول اللہ  ۖ  کی تعریف میں بیان جاری رکھا۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف ٓغاز 3 1
3 علمی ترقی کے بعد مقام : 7 50
4 حاکم کو کافر رَعیت کے بارے میں بھی ہدایت : 7 50
7 خواب میں اِشارہ اور خوفِ خدا : 8 6
9 ہدیہ کی رقم، تقوٰی و احتیاط : 8 50
10 خواب میں اِشارہ اور خوفِ خدا : 8 50
11 حضرت عمر کا بہترین مشورہ : 8 50
12 انتہائی اہم بات : 9 50
13 اتباع ِسنت اور تقوی اصل چیزیں ہیں : 10 50
14 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
15 سیاسیات : 11 14
19 حضرت شیخ الاسلام کا ایک مکتوب صدرِ جمہوریہ ہند کے نام 17 14
20 آغاز دَورِ فتن 18 1
21 ماہ ربیع الاول اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 30 1
23 صلاح ِخواتین شوہر سے متعلق عورتوں کی کوتاہیاں 34 1
24 شوہر کی تعظیم و خدمت میں کوتاہی : 34 23
25 مردو ں سے خوشامد کرانے اور نخرے کرنے کا مرض : 35 23
26 شوہر کو ناراض کرنا : 36 23
27 قارئین انوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل 36 1
28 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 37 1
29 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 37 28
30 فضیلت حضرت فاطمہ بوجہ فقر بر حضرت عائشہ و فضل ِفقر : 37 28
31 ذکر حضرت مریم وخدیجہ و فاطمہ وآسیہ : 39 28
32 گلدستہ ٔ احادیث 41 1
33 قیامت کے دن ہر نعمت کے متعلق سوال ہوگا سوائے تین نعمتوں کے : 41 32
34 تین باتیں حق ہیں : 44 32
35 وفیات 46 1
36 اِجماع اُمت اور قیاس شرعی کے منکر 47 1
37 غیر مقلدین (اہل حدیثوں) سے چند سوالات 47 36
38 یہودی خباثتیں 51 1
39 انسانی خون لینے کی اہم وَارداتیں : 51 38
40 دینی مسائل ( نکاح کا بیان ) 57 1
41 جن لوگوں سے نکاح کرنا حرام ہے : 57 40
42 عالمی خبریں 60 1
43 شرم کا مقام 60 42
44 خدا کی پناہ 60 42
45 گندا جنگلی چینی شخص کی 26سال میں بالوں کی پہلی دُھلائی 61 42
46 اپنی زبان اپنی شناخت 62 42
47 عورت کی شانِ حجاب 62 42
48 اخبار الجامعہ 63 1
49 درس ِ حدیث 63 48
50 درس حدیث 5 1
Flag Counter