Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2007

اكستان

7 - 64
لمبی نماز۔ سفر میں مختصر نماز بتائی گئی ہے اور سفر میں رعایت بھی دے دی کہ اگر تین دن کا سفر ہے یا زیادہ کا تو پھر وہ ظہر، عصر، عشائ، چار کی بجائے دو پڑھ لے اور سنتیں معاف فرمادیں، وتر بس پڑھ لے۔ ہاں اگر کسی کا دل چاہتا ہے تو پڑھ لے سنتیںبھی۔ رسول اللہ  ۖ  نے حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کو مسئلہ بتایا تو گویا ابتدا میں حالت تو یہ تھی کہ جیسے اُستاد کو سمجھانا، خفا ہونا، ڈانٹ ڈپٹ اِن کی نوبت آتی ہے ایسے گویا نوبت آتی رہی۔ اُس کے بعد اِن کے تعلیم حاصل کرنے کا یہ حال ہوا کہ یہ قابل ِتعریف ہوگئے۔ 
علمی ترقی کے بعد مقام  : 
 اورجناب ِرسول اللہ  ۖ  نے یہ فرمایا کہ  اَعْلَمُھُمْ بِالْحَلَالِ وَالْحَرَامِ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ  حلال و حرام کو سب سے زیادہ پہچاننے والا تم میں معاذ بن جبل ہے۔ تو رسول اللہ  ۖ  کے اِشارے پر چلتے تھے اور تمام چیزیں نوٹ کرتے رہتے تھے۔ صحابہ کرام کی حالت یہی تھی۔ تو اِس وجہ سے بہت جلدی چند سال میں ہی ایسا درجہ اُنہوں نے حاصل کرلیا کہ وہ جناب ِرسول اللہ  ۖ  کے نزدیک بھی قاضی بنانے کے  قابل ہوگئے اور اِنہیں قاضی بناکر بھیجا۔ 
اِن کو یمن بھیجنے کی وجہ  : 
اِن کے واقعات میں ہے کہ اصل میں یہ مقروض تھے، پریشانِ حال تھے۔ رسول اللہ  ۖ  نے اِن کو وہاں بھیج دیا کہ یہ وہاں سے خراج وغیرہ بھی وصول کریں۔ جاتے وقت اِنہیں جب رُخصت فرمایا تو  رسول اللہ  ۖ  ساتھ ساتھ روانہ کرنے کے لیے چلے، نصیحتیں بھی فرمائیں۔ 
حاکم کو کافر رَعیت کے بارے میں بھی ہدایت  : 
اُن میں ایک نصیحت یہ تھی کہ  اِتَّقِ دَعْوَةَ الْمَظْلُوْمِ  مظلوم کی بد دُعاء سے بچتے رہنا  فَاِنَّہ لَیْسَ بَیْنَھَا وَبَیْنَ اللّٰہِ حِجَاب  اُس مظلوم کی بد دُعاء اور اللہ کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہوتا، بہت جلدی قبول ہوتی ہے۔ اَب مظلوم کون تھے وہی جو رعایا تھی۔ اُس میں مسلمان کم تھے غیر مسلم زیادہ تھے اُس وقت تک۔  مگر کسی کے اُوپر بھی ظلم رَوا نہیں رکھا شریعت نے، چاہے وہ مسلمان ہو چاہے غیر مسلم۔ یہی چیزیں دیکھ کر لوگ مسلمان ہوتے گئے ہیں اَب تک۔ کہ اِن کے یہاں اِس قدر انصاف ہے، عدل ہے تو اُنہیں یہ نصیحت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف ٓغاز 3 1
3 علمی ترقی کے بعد مقام : 7 50
4 حاکم کو کافر رَعیت کے بارے میں بھی ہدایت : 7 50
7 خواب میں اِشارہ اور خوفِ خدا : 8 6
9 ہدیہ کی رقم، تقوٰی و احتیاط : 8 50
10 خواب میں اِشارہ اور خوفِ خدا : 8 50
11 حضرت عمر کا بہترین مشورہ : 8 50
12 انتہائی اہم بات : 9 50
13 اتباع ِسنت اور تقوی اصل چیزیں ہیں : 10 50
14 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
15 سیاسیات : 11 14
19 حضرت شیخ الاسلام کا ایک مکتوب صدرِ جمہوریہ ہند کے نام 17 14
20 آغاز دَورِ فتن 18 1
21 ماہ ربیع الاول اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 30 1
23 صلاح ِخواتین شوہر سے متعلق عورتوں کی کوتاہیاں 34 1
24 شوہر کی تعظیم و خدمت میں کوتاہی : 34 23
25 مردو ں سے خوشامد کرانے اور نخرے کرنے کا مرض : 35 23
26 شوہر کو ناراض کرنا : 36 23
27 قارئین انوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل 36 1
28 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 37 1
29 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 37 28
30 فضیلت حضرت فاطمہ بوجہ فقر بر حضرت عائشہ و فضل ِفقر : 37 28
31 ذکر حضرت مریم وخدیجہ و فاطمہ وآسیہ : 39 28
32 گلدستہ ٔ احادیث 41 1
33 قیامت کے دن ہر نعمت کے متعلق سوال ہوگا سوائے تین نعمتوں کے : 41 32
34 تین باتیں حق ہیں : 44 32
35 وفیات 46 1
36 اِجماع اُمت اور قیاس شرعی کے منکر 47 1
37 غیر مقلدین (اہل حدیثوں) سے چند سوالات 47 36
38 یہودی خباثتیں 51 1
39 انسانی خون لینے کی اہم وَارداتیں : 51 38
40 دینی مسائل ( نکاح کا بیان ) 57 1
41 جن لوگوں سے نکاح کرنا حرام ہے : 57 40
42 عالمی خبریں 60 1
43 شرم کا مقام 60 42
44 خدا کی پناہ 60 42
45 گندا جنگلی چینی شخص کی 26سال میں بالوں کی پہلی دُھلائی 61 42
46 اپنی زبان اپنی شناخت 62 42
47 عورت کی شانِ حجاب 62 42
48 اخبار الجامعہ 63 1
49 درس ِ حدیث 63 48
50 درس حدیث 5 1
Flag Counter