Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2007

اكستان

28 - 64
درحقیقت اِن لوگوں نے خاندانی عصبیت کو بھی اُبھارنا اور استعمال کرنا چاہا۔ اِس چیز کو حضرت  عثمان نے محسوس فرماکر پریشانی میں تمام سپہ سالاروں کو جو گورنرز بھی تھے طلب فرمایا تاکہ مشورہ کریں۔ حضرات معاویہ امیر شام، عمرو بن العاص امیر مصر ،عبد اللہ بن سعد بن ابی سرح امیرمغرب (لیبیا، مراکش، الجزائر)، سعید بن العاص امیر کوفہ ،عبد اللہ عامر امیر بصرہ، سب آگئے۔ آپ پہلے پڑھ چکے ہیں کہ یہ سب حضرات اپنی اپنی جگہ محاذوں کے انچارج بھی تھے۔ 
مشورہ میں عبد اللہ بن عامر نے عرض کیا کہ ان معترضین کی جماعت کو جہاد کے لیے بھیج دیا جائے (کیونکہ یہ بھی سب مجاہدین تھے) تو اِس شر اُٹھانے سے یہ باز آجائیں گے اور میدانِ جہاد میں انسان کو     اپنی پڑی ہوتی ہے، اپنے کپڑے ہتھیار اور جانور (سواری) کے کام میں لگا رہتا ہے۔ 
سعید بن العاص رضی اللہ عنہ نے مشورہ دیا کہ اِن مفسدین کی جڑ ہی ماردی جائے۔ سزا دے کر ختم کردیا  جائے۔ حضرت معاویہ نے مشورہ دیا کہ تمام عُمَّال (حکام) کو اپنی اپنی جگہ بھیج دیا جائے اور اِن   لوگوں کی  طرف توجہ بھی نہ دی جائے (خاطر میں نہ لائیں) کیونکہ وہ تعداد میں بہت تھوڑے ہیں۔ اِن کی عسکری (لڑسکنے کی) قوت کمزور تر ہے۔ 
حضرت عبد اللہ بن سعد نے مشورہ دیا کہ اِن کی تالیف قلب کی جائے، اِس طرح کہ اِنہیں اتنا    مال  دیا جائے کہ اِن کے ذہن سے شر و فساد نکل جائے اور اِن کے دل جناب کی طرف مائل ہوجائیں۔ 
حضرت عمرو بن العاص کھڑے ہوگئے، انہوں نے کہا  اَمَّابَعَدْ !  اے عثمان آپ نے لوگوں پر   ایسی چیز مسلط کررکھی ہے جو انہیں پسند نہیں ہے۔ یا تو اِن کی ناپسند چیز کو ہٹادیں اور یا خود جاکر اپنے حکام کو  وہاں جمائیں۔ انہوں نے اُس وقت سخت باتیں کیں پھر تنہائی میں معذرت چاہی اور کہا کہ میں نے یہ باتیں اس لیے کہی ہیں کہ یہ گورنر اپنی اپنی جگہ جاکر یہاں کی گفتگو نقل کریں گے۔ اُس وقت میری گفتگو بھی لوگوں  تک پہنچے گی اِس سے لوگ آپ سے خوش ہوں گے۔ اُن کی اِس گفتگو کے بعد حضرت عثمان نے اپنے حکام   کو اپنی اپنی جگہ رہنے دیا اور اُن مخالفین کے لیے عطیات مالیہ کا حکم دیا اور یہ بھی حکم دیا کہ اِن لوگوں کو   مورچوں پر بھیج دیا جائے۔ اس طرح آپ  نے اِن کے مشوروں پر عمل اختیار فرمایا۔ 
لیکن فتنہ کا اِنسداد ہوتے ہوتے ایک نیا فتنہ کھڑا ہوگیا ،ہوا یہ کہ جب یہ حکام اپنی اپنی جگہ پہنچے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف ٓغاز 3 1
3 علمی ترقی کے بعد مقام : 7 50
4 حاکم کو کافر رَعیت کے بارے میں بھی ہدایت : 7 50
7 خواب میں اِشارہ اور خوفِ خدا : 8 6
9 ہدیہ کی رقم، تقوٰی و احتیاط : 8 50
10 خواب میں اِشارہ اور خوفِ خدا : 8 50
11 حضرت عمر کا بہترین مشورہ : 8 50
12 انتہائی اہم بات : 9 50
13 اتباع ِسنت اور تقوی اصل چیزیں ہیں : 10 50
14 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
15 سیاسیات : 11 14
19 حضرت شیخ الاسلام کا ایک مکتوب صدرِ جمہوریہ ہند کے نام 17 14
20 آغاز دَورِ فتن 18 1
21 ماہ ربیع الاول اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 30 1
23 صلاح ِخواتین شوہر سے متعلق عورتوں کی کوتاہیاں 34 1
24 شوہر کی تعظیم و خدمت میں کوتاہی : 34 23
25 مردو ں سے خوشامد کرانے اور نخرے کرنے کا مرض : 35 23
26 شوہر کو ناراض کرنا : 36 23
27 قارئین انوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل 36 1
28 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 37 1
29 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 37 28
30 فضیلت حضرت فاطمہ بوجہ فقر بر حضرت عائشہ و فضل ِفقر : 37 28
31 ذکر حضرت مریم وخدیجہ و فاطمہ وآسیہ : 39 28
32 گلدستہ ٔ احادیث 41 1
33 قیامت کے دن ہر نعمت کے متعلق سوال ہوگا سوائے تین نعمتوں کے : 41 32
34 تین باتیں حق ہیں : 44 32
35 وفیات 46 1
36 اِجماع اُمت اور قیاس شرعی کے منکر 47 1
37 غیر مقلدین (اہل حدیثوں) سے چند سوالات 47 36
38 یہودی خباثتیں 51 1
39 انسانی خون لینے کی اہم وَارداتیں : 51 38
40 دینی مسائل ( نکاح کا بیان ) 57 1
41 جن لوگوں سے نکاح کرنا حرام ہے : 57 40
42 عالمی خبریں 60 1
43 شرم کا مقام 60 42
44 خدا کی پناہ 60 42
45 گندا جنگلی چینی شخص کی 26سال میں بالوں کی پہلی دُھلائی 61 42
46 اپنی زبان اپنی شناخت 62 42
47 عورت کی شانِ حجاب 62 42
48 اخبار الجامعہ 63 1
49 درس ِ حدیث 63 48
50 درس حدیث 5 1
Flag Counter