Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2007

اكستان

27 - 64
کرلی۔ ان کی سرزنش کا اِرادہ چھوڑدیا اور انہیں اختیار دیا کہ جہاں وہ رہنا چاہتے ہیں بتلادیں تاکہ وہیں  رہنے کا بندوبست کردیا جائے۔ تو اُن لوگوں نے کہا کہ ہم عبد الرحمن بن خالد کے پاس رہیں گے۔ جب یہ مدینہ سے واپس آئے تو اِتنے عرصہ میں عبد الرحمن الجزیرہ سے تبدیل ہوکر حمص جاچکے تھے۔ یہ لوگ بھی وہاں چلے گئے۔ انہوں نے اُن لوگوں کو ساحلی حصہ میں رہنے کا حکم دیا اور اُن کا وظیفہ جاری کردیا۔ 
دُوسری طرف بصرہ میں اِسی طرح کی ایک جماعت نے سر اُٹھایا۔ انہیں بھی حضرت عثمان  نے شام اور مصر بھیج دیا۔ 
غرض یہ مذکورہ بالا لوگ اور کوفہ و بصرہ کے گروپ وہی تھے جو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت   کو پارہ پارہ کرنے، اُن کے دُشمنوں کی مدد، اُن کا درجہ گھٹانے اور بدکلامی اور عیب جوئی میں لگے رہے     وَھُمُ الظَّالِمُوْنَ فِیْ ذٰلِکَ وَھُوَ الْبَارُّ الرَّاشِدُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ۔ (البدایہ ج٧ ص ١٦٦) 
کہا جاتا ہے کہ جس وقت اشتر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس سے آیا تو اُسے کوفہ کے دوستوں  کی طرف سے خط ملا جس میں اُس کو اور اُس کے ساتھیوں کو انہوں نے بلایا تھا۔ اشتر نے ساتھیوں سے ذکر  کیا۔ انہوں نے کہا ہم یہیں ٹھہریں گے لہٰذا وہ وہیں رہے اور اشتر کوفہ چلاگیا۔ 
  ٣٤  ھ جس میں فتنوں کی ہوا نے آندھی کی شکل اختیار کرلی  : 
اس سال اِن سب لوگوں نے جو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے منحرف ہوئے تھے، آپس میں خط و کتابت شروع کی۔ ایسے زیادہ لوگ کوفہ میں رہے یا کوفہ کے تھے جیسے مذکورہ بالا افراد جوکہ کوفہ سے نکال   دیے گئے تھے۔ کوفہ کے لوگ سعید بن العاص کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوئے۔ اُن کے نظام کو درہم برہم کر  دیا۔ اِنہیں اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو برا بھلا کہنا شروع کردیا۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس وفد تشکیل کرکے بھیجا جو اُن سے اِس بارے میں بحث و تمحیص کرے کہ ''انہوں نے بہت سے صحابۂ کرام کو  معزول کرکے اپنے اَقرباء کو جو بنواُمیہ تھے اِن کی جگہ کیوں والی بنایا'' اِن کے بھیجے ہوئے یہ لوگ بات   نہایت سخت طرح کرتے تھے۔ انہوں نے جاکر نہایت غلیظ و سخت اَنداز میں آپ سے باتیں کیں۔ مطالبہ کیا  کہ اپنے حکام (عمال) کو معزول کرکے اُن کے علاوہ حکام (ائمہ) مقرر کریں۔ اِن کا اِس طرح آنا اور  مطالبہ کرنا آپ پر بہت شاق گزرا۔ (البدایہ  ج٧  ص١٦٧) 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف ٓغاز 3 1
3 علمی ترقی کے بعد مقام : 7 50
4 حاکم کو کافر رَعیت کے بارے میں بھی ہدایت : 7 50
7 خواب میں اِشارہ اور خوفِ خدا : 8 6
9 ہدیہ کی رقم، تقوٰی و احتیاط : 8 50
10 خواب میں اِشارہ اور خوفِ خدا : 8 50
11 حضرت عمر کا بہترین مشورہ : 8 50
12 انتہائی اہم بات : 9 50
13 اتباع ِسنت اور تقوی اصل چیزیں ہیں : 10 50
14 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
15 سیاسیات : 11 14
19 حضرت شیخ الاسلام کا ایک مکتوب صدرِ جمہوریہ ہند کے نام 17 14
20 آغاز دَورِ فتن 18 1
21 ماہ ربیع الاول اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 30 1
23 صلاح ِخواتین شوہر سے متعلق عورتوں کی کوتاہیاں 34 1
24 شوہر کی تعظیم و خدمت میں کوتاہی : 34 23
25 مردو ں سے خوشامد کرانے اور نخرے کرنے کا مرض : 35 23
26 شوہر کو ناراض کرنا : 36 23
27 قارئین انوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل 36 1
28 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 37 1
29 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 37 28
30 فضیلت حضرت فاطمہ بوجہ فقر بر حضرت عائشہ و فضل ِفقر : 37 28
31 ذکر حضرت مریم وخدیجہ و فاطمہ وآسیہ : 39 28
32 گلدستہ ٔ احادیث 41 1
33 قیامت کے دن ہر نعمت کے متعلق سوال ہوگا سوائے تین نعمتوں کے : 41 32
34 تین باتیں حق ہیں : 44 32
35 وفیات 46 1
36 اِجماع اُمت اور قیاس شرعی کے منکر 47 1
37 غیر مقلدین (اہل حدیثوں) سے چند سوالات 47 36
38 یہودی خباثتیں 51 1
39 انسانی خون لینے کی اہم وَارداتیں : 51 38
40 دینی مسائل ( نکاح کا بیان ) 57 1
41 جن لوگوں سے نکاح کرنا حرام ہے : 57 40
42 عالمی خبریں 60 1
43 شرم کا مقام 60 42
44 خدا کی پناہ 60 42
45 گندا جنگلی چینی شخص کی 26سال میں بالوں کی پہلی دُھلائی 61 42
46 اپنی زبان اپنی شناخت 62 42
47 عورت کی شانِ حجاب 62 42
48 اخبار الجامعہ 63 1
49 درس ِ حدیث 63 48
50 درس حدیث 5 1
Flag Counter