ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2006 |
اكستان |
|
درس حدیث حضرت اقدس پیر و مرشدمولانا سید حامد میاںصاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقائہ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈروڈلاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچا یا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین ) نبی علیہ السلام کے پسندیدہ خطیب اور شاعر ..... حضرت ثابت اور حضرت حسان بعض بیانات جادو کا سا اثر رکھتے ہیں ۔ عرب کے ہر قبیلہ میں کاہن ہوتا تھا جھوٹے نبی کا انجام ( تخریج و تزئین : مولانا سےّد محمود میاں صاحب ) کیسٹ نمبر ٥٠ سائیڈبی ( ١٩٨٥ ۔٨۔٢٣) الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علٰی خیر خلقہ سیدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد ! جناب رسول اللہ ۖ نے صحابہ کرام کی تعریف فرمائی۔ ارشاد فرمایا نِعْمَ الرَّجُلُ اَبُوْبَکْرٍ ابوبکر اچھے آدمی ہیں، نِعْمَ الرَّجُلُ عُمَرُ عمر اچھے آدمی ہیں، نِعْمَ الرَّجُلُ اَبُوْعُبَیْدَةَ ابْنُ الْجَرَّاحِ ابوعبیدہ اچھے آدمی ہیں، نِعْمَ الرَّجُلُ اُسَیْدُ بْنُ حُضَیْرٍ اُسید ابن حضیر اچھے آدمی ہیں، نِعْمَ الرَّجُلُ ثَابِتُ بْنُ قَیْسِ ابْنِ شَمَّاسٍ۔ یہ ثابت بن قیس ابن شماس کی تعریف فرمائی کہ اچھے آدمی ہیں، یہ ثابت بن قیس ابن شماس جناب رسول اللہ ۖ کے خطیب تھے، مناظر بھی ایک طرح سے سمجھ لیجئے۔ بڑے فصیح اللسان تھے۔ فی البدیہ بہت عمدہ موضوع کے مطابق جیسے وقت کا اور حالات کا تقاضا ہو ویسے ہی گفتگو کرسکتے تھے فوراً۔ آواز بڑی تھی۔ بڑی آواز ہونی بھی لائوڈ سپیکر کے دَور سے پہلے تک بڑی ضروری تھی ورنہ آواز نہیں پہنچ سکتی۔