Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2006

اكستان

20 - 64
جامعہ مدنیہ جدید کی ایک پُروقار اور تاریخی تقریب کی مختصر رُوداد 
(  بقلم مولانا محمد عابد صاحب، فاضل جامعہ مدنیہ لاہور  )
	١٨ رجب المرجب مطابق ١٤ اگست بروز پیر کو بعد نماز ِ مغرب جامعہ مدنیہ جدید کی مسجد حامد میں بخاری شریف کی تکمیل کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ اِس تقریب کی صدارت مخدوم المشائخ حضرت اقدس سید نفیس الحسینی شاہ صاحب دامت برکاتہم نے فرمائی۔ اِس تقریب کا باقاعدہ آغاز جناب حافظ فرید احمد صاحب شریفی کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد جامعہ مدنیہ جدید کے فاضل مولانا غلام اللہ فاروقی نے سرائیکی میں ہدیۂ نعت پیش کیا۔ 
	ہدیۂ عقیدت کے بعد جامعہ مدنیہ جدید کے اُستاذ الحدیث حضرت مولانا محمد حسن صاحب مدظلہم نے تفصیلی بیان فرمایا۔ آپ نے اپنے بیان میں اکابرین کی رفعت ِ شان کے سلسلہ میں ترغیبی واقعات سُنائے۔ علماء و اَکابر کے ادب و احترام پر زور دیا، علم سیکھنے کی ترغیب دی۔ بعد ازاں حضرت بانی جامعہ رحمة اللہ علیہ  کے نواسے جناب سعد الاسلام صاحب نے نعتیہ کلام پیش کیا۔پھر جامعہ قاسمیہ رحمن پورہ لاہور کے مہتمم حصرت مولانا شاہ محمد صاحب مدظلہم نے اصلاحی بیان فرمایا اور کلمات ِ تبریک پیش کیے۔
	 اس کے بعد حضرت مولانا خالد محمود صاحب مدظلہم، اُستاذ الحدیث و ناظم ِ تعلیمات جامعہ مدنیہ جدید نے حضرت اقدس بانی ٔ جامعہ رحمہ اللہ کی شخصیت، جامعہ مدنیہ جدید و خانقاہِ حامدیہ اور الحامد ٹرسٹ کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔ اس موقع پر دو کتابچے تقسیم کیے گئے، ایک الحامد ٹرسٹ کی جانب سے ''خدمات و تعارف'' کے عنوان سے تھا جبکہ دوسرا خانقاہِ حامدیہ کی طرف سے ''ہر مسلمان کے لیے دن رات کے مختصر معمولات'' کے عنوان سے تھا۔ 
	مولانا غلام اللہ میواتی اور مولانا عقیل احمد میواتی (جو میواتی برادران کے نام سے معروف ہیں) نے اِسی سال جامعہ مدنیہ جدید میں دورۂ حدیث شریف کی تکمیل کی ہے۔ اِن دونوں نے اپنے اِس تعلیمی سال کی تکمیل کی خوشی میں ایک پُر اثر دُعائیہ نظم تیار کی اور نہایت پُر سوز انداز میں پڑھ کر حاضرین سے دادِ تحسین لی۔ اِس کے بعد ایک نعتیہ کلام انہی میواتی برادران نے مزید پڑھ کر سنایا۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 عربوں کا ذوق فصاحت وبلاغت : 6 3
5 عربوں کا قوی حافظہ اور اُس کی وجہ ، بدن ہلکا اور اُس کی وجہ : 6 3
6 وفد اور خطیب : 7 3
7 قوت ِ بیانیہ جادو کاسا اثر رکھتی ہے ، اِس سے انقلابات آجاتے ہیں : 7 3
8 ہٹلر انگریزوں کو تباہ کرکے خود بھی تباہ ہوگیا : 7 3
9 رسول اللہ ۖ کے پسندیدہ خطیب اور شاعر : 8 3
10 مسیلمہ کے پاس جنات اور شیاطین آتے تھے : 8 3
11 ہر قبیلہ میں کاہن ہوتا تھا : 9 3
12 ''حنفیہ''حضرت علی کی اہلیہ محترمہ : 9 3
13 قرآنِ پاک کی یکجا کتابت بعد اَزاں اشاعت : 9 3
14 مسیلمہ کا ناپاک مقصد : 10 3
15 نبی علیہ السلام کا جواب اور حضرت ثابت پر اعتماد : 10 3
16 دو جھوٹے نبی اور نبی علیہ السلام کا خواب : 10 3
17 مسیلمہ کے قاتل : 12 3
18 غیر مسلم شروع سے بدعہد ہیں : 12 3
19 تقریب ختم ِبخاری شریف قسط : ١ 13 1
20 اِلہامی ترتیب : 13 19
21 پہلا اور آخری باب : 14 19
22 وحی بمنزلِ صورت ،نیت بمنزلِ رُوح : 14 19
23 اعمال کی صورت اِس دُنیا میں بھی : 15 19
24 فائدہ یا نقصان اِس کا پتہ ناپ تول سے چلے گا : 17 19
25 وزن ِاعمال آخر میں لانے کی وجہ : 17 19
26 جو دیں کی خدمت یہ کر رہا ہے ،خدایا اِس کو قبول کر لے 18 1
27 جامعہ مدنیہ جدید کی ایک پُروقار اور تاریخی تقریب کی مختصر رُوداد 20 1
28 '' مذمت '' 23 27
29 رمضان المبارک کی فضیلت اور تاریخی واقعات 34 1
30 ماہِ رمضان کی فضیلت و عظمت : 34 29
31 نزول ِقرآن : 34 29
32 ماہِ رمضان نزولِ قرآن کی زندۂ جاوید یادگار ہے : 35 29
33 جنگ ِ بدر : 35 29
34 فتح مکہ : 35 29
35 روزے کے فائدے : 36 29
36 وزہ دار پر انعامات ِ خداوندی : 37 29
37 روزہ نہ رکھنے پر وعید : 37 29
38 شب براء ت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا چاہیے 39 29
39 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 40 1
40 بسلسلہ اصلاح خواتین 44 1
41 عورتوں کے عیوب اور اَمراض 44 40
42 عورتوں کو ایک دوسرے سے ملنے میں احتیاط 44 40
43 نبوی لیل ونہار 46 1
44 آنحضرت ۖ کی پاک خصلتیں معاشرتی معاملات میں 46 43
45 بقیہ : عورتوں کے عیوب اور امراض 48 40
46 گلدستہ ٔ احادیث 49 1
47 تین قسم کے لوگوں کی دُعا ء رد نہیں ہوتی : 49 46
48 ائمہ اربعہ رحمہم اللہ کے مقلدین کے بارے میں غیر مقلدین ( نام نہاد اہل ِ حدیثوں)کا نقطہ نظر 53 1
49 دینی مسائل 57 1
50 ( نکاح کابیان ) 57 49
51 ٹیلی فون پر نکاح : 57 49
52 عورت کی پہچان ضروری ہے : 57 49
53 نکاح کرنے میں کسی کو وکیل بنانا : 57 49
54 عذاب ِقبر احادیث کی روشنی میں 59 1
55 وفیات 61 1
56 اخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter