ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2006 |
اكستان |
|
جنہیں عملیات کے ذریعے سے یا ویسے ہی دوستی میں جنات آجاتے ہیں بعض لوگوں کے پاس، اس طرح سے اُس کے پاس آتے تھے بلکہ یہ کوئی طریقہ تھا، کوئی عمل کرتے تھے وہ لوگ، اُس سے وہ کوئی جن یا ہمزاد یا شیطان قسم کی چیز تابع ہوجاتی تھی اور وہ خبریں لاکر دیتے تھے۔ ہر قبیلہ میں کاہن ہوتا تھا : روایتوں میں آتا ہے کہ کوئی قبیلہ ایسا نہیں تھا کہ جہاں کوئی کاہن نہ ہو، ہرجگہ گویا کاہن موجود ہوتا تھا۔ وہ کاہن جو ہے وہ تو ایک اچھا خاصہ اُن کے مسائل حل کرنے کا ذریعہ بنا ہوتا تھا، وہ اُسے بہت مانتے تھے۔ کوئی بیمار ہو تو اُسے نسخہ بتادے گا اور کوئی بات معلوم کرنی ہو تو خبر بتادے گا جیسے یہ فال کھلواتے ہیں، استخارہ کراتے ہیں یا خود کرتے ہیں ایسے کام وہ کرتا تھا، تعویذ دیتے ہیں، جھاڑپھونک ہے وہ بھی کرتا تھا،تو دوائیں بھی ہوگئیں، جھاڑپھونک بھی ہوگئی اور وہ کلام جو ہوتا تھا اُس کا وہ بھی فصیح ہوتا تھا، مسجّع اور مقفہ ہوتا تھا جیسے شعر کہتے ہیں۔ تو یہ مسیلمہ کذاب بھی ایساہی تھا مگر یہ بڑھ گیا اور اُس کی قوم بنو حنفیہ اِس کے ساتھ ہوگئی، اِس نے نبوت کا دعویٰ کردیا۔ ''حنفیہ''حضرت علی کی اہلیہ محترمہ : یہ جو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بیٹے ہیںمحمد ابن حنفیہ تو اِن کی والدہ ماجدہ ''حنفیہ'' جو ہیں یہ وہاں بنوحنفیہ سے قید ہوکر آئی تھیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اِن کو اپنے نکاح میں لے لیا تو اِن سے یہ پیدا ہوئے تھے اس لیے محمد ابن حنفیہ کہلاتے ہیں۔ مسیلمہ کی قوم نے بڑا سخت مقابلہ کیا تھا اور بڑی تعداد میں صحابہ کرام شہید ہوئے، قراء شہید ہوئے ،ساڑھے سات سو آدمی شہید ہوئے۔ قرآنِ پاک کی یکجا کتابت بعد اَزاں اشاعت : پھر اُس کے بعد خیال ہوا کہ قرآن پاک کو لکھ لیا جائے کہیں ایسا نہ ہو کہ اس طرح حفاظ شہید ہوتے رہیں تو پھر کہیں قرآن پاک ہی نہ تلف ہوجائے تو پھر لکھا گیا۔ مگر ایسا ہوا نہیں، نوبت نہیں آئی کیونکہ اُس وقت تک اتنے حفاظ تھے کہ ضرورت نہیں پڑی مزید لکھ کر اشاعت عام کرنے کی۔ حتی کہ فتوحات ہوتے ہوتے عجمی