ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2006 |
اكستان |
|
جو دیں کی خدمت یہ کر رہا ہے ،خدایا اِس کو قبول کر لے ( مولوی غلام اللہ اور ہمنوا مولوی عقیل احمد (میواتی برادران)فاضل جامعہ مدنیہ جدید ) خدایا پڑھنا قبول کرلے، ہمارا پڑھنا قبول کرلے پڑھایا ہم کو ہے شیخ نے جو، خدایا اس کو قبو ل کرلے پڑھی بخاری جو ہم نے مولیٰ، عمل کی ہمت عطاء تو کردے یہ سونے چاندی کا سلسلہ ہے، خدایا اِس کو قبول کرلے صدا زبانوں پہ ہو ہمارے، حدیث ِ نبویۖ کے یہ ترانے قرآن و سنت پہ جان دیں ہم، خدایا ہم کو قبول کرلے رہیں پڑھاتے قرآن مولیٰ، ہیں آپ کے ہم غلام مولیٰ پڑھائیں ہم بھی حدیث ِ نبویۖ ، خدایا ہم کو قبول کرلے صدا پڑھاتے رہیںبخاری، تادیر سایہ دُعا ہماری دُعائیں ساری قبول کرلے، خدایا سب کو قبول کرلے ہیں شیح محمود اور خالد،امان اللہ اور عبدواحد ہیں شیح پیارے حسن ہمارے ، تو اِن کی محنت قبول کر لے یہ دیں کا گلشن صدا ہو قائم،ہوں رحمتیں اِس پہ تیری دائم جو دیں کی خدمت یہ کر رہا ہے ،خدایا اِس کو قبول کر لے ١ شیح الحدیث حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب ٢ حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب ، شیخ الحدیث جامعہ مدنیہ جدید ٣ حضرت مولانا خالد محمو د صاحب،اُستاذ الحدیث جامعہ مدنیہ جدید ٤ حضرت مولانا امان اللہ صاحب ،اُستاذ الحدیث جامعہ جدید ٥ حضرت مولاناڈاکٹر مفتی عبدالواحد صاحب،اُستاذ الحدیث جامعہ مدنیہ جدید ٦ حضرت مولانا محمد حسن صاحب ،اُستاذ الحدیث جامعہ مدنیہ جدید ٧ جامعہ مدنیہ جدید و خانقاہ ِ حامدیہ