Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2006

اكستان

21 - 64
	بعد اَزاں حضرت مولانا مفتی محمد وقاص صاحب مدظلہم جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام و ممبر پارلیمنٹ بنگلہ دیش کا بیان ہوا۔ مولانا اِسی وقت پاکستان پہنچے تھے اور ایئرپورٹ سے سیدھے جامعہ جدید تشریف لائے۔ اُنہوں نے اپنے مختصر بیان میں تقریب ختم ِبخاری شریف کے حسن ِانتظام کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ ٣٣ برس پہلے دارالعلوم دیوبند کی تقریب ختم بخاری شریف کی یاد تازہ ہوگئی ۔ نیز مسلمانوں کی ذمہ داریاں اور این جی اوز کی سازشی سرگرمیوں سے خبردار رہنے پر زور دیا۔ بعد ازاں سٹیج سیکرٹری مولانا محمد عرفان صاحب نے چند احباب کی فرمائش پر کچھ اشعار حضور علیہ الصلوٰة والسلام کی رفعت ِ شان میں پیش کیے۔ اِس کے بعد حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب مدظلہم مہتمم و شیخ الحدیث جامعہ مدنیہ جدید نے بخاری شریف کی آخری حدیث ِ پاک کی تلاوت فرماکر اِس کی تشریح فرمائی جو آپ اِسی شمارہ میں ملاحظہ فرمائیں۔ حضرت شیخ الحدیث صاحب مدظلہم کے درس کے بعد اِس سال امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلباء کو انعامات دیے گئے اور دورۂ حدیث شریف سے فارغ ہونے والے طلباء کی دستار بندی کی گئی۔ 
	حضرت شاہ صاحب مدظلہم کی دُعا پر یہ مبارک مجلس اختتام پذیر ہوئی۔ فوراً ہی حافظ فرید احمد صاحب شریفی نے عشاء کی اذان دی۔دس منت کے بعد تقریباً ساڑھے دس بجے عشاء کی جماعت ہوئی۔ بعد ازاں تمام مہمانان ِ گرامی اور طلباء نے ماحضر تناول فرمایا۔ 
	حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب مدظلہم شیخ الحدیث و مہتمم جامعہ مدنیہ جدید اور دیگر منتظمین و اراکین جامعہ اِس پُر وقار تقریب کی کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ جلسہ گاہ میں ہر طرح کا حسن ِانتظام تھا۔ پارکنگ کی جگہ، استقبالیہ اور مستورات کے لیے باپردہ الگ جگہ، خاص طور پر سپیکر کا نظم اور سٹیج کی خوبصورتی اور اِس کے اُوپر حاضرین کے بالمقابل عقیدۂ حیات النبی  ۖ  کی احادیث پر مشتمل جہازی سائز کا بینر آویزاں تھا۔ سٹیج کے دائیں بائیں شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی رحمة اللہ علیہ اور حضرت اقدس مولانا سید حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ کے ملفوظات ِ عالیہ پر مشتمل بینرز آویزاں تھے۔ الغرض ہر چیز سے انتظام کی حسن و خوبی جھلک رہی تھی۔ 
	اللہ تعالیٰ اِس اِدارے کی اور تمام دینی مدارس و مکاتب کی حفاظت فرمائے اور اِن کی تمام دینی و ملّی خدمات کو قبولیت سے سرفراز فرماکر مزید کی توفیق عطاء فرمائے، آمین بحرمة خاتم النبیّن  ۖ ۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 عربوں کا ذوق فصاحت وبلاغت : 6 3
5 عربوں کا قوی حافظہ اور اُس کی وجہ ، بدن ہلکا اور اُس کی وجہ : 6 3
6 وفد اور خطیب : 7 3
7 قوت ِ بیانیہ جادو کاسا اثر رکھتی ہے ، اِس سے انقلابات آجاتے ہیں : 7 3
8 ہٹلر انگریزوں کو تباہ کرکے خود بھی تباہ ہوگیا : 7 3
9 رسول اللہ ۖ کے پسندیدہ خطیب اور شاعر : 8 3
10 مسیلمہ کے پاس جنات اور شیاطین آتے تھے : 8 3
11 ہر قبیلہ میں کاہن ہوتا تھا : 9 3
12 ''حنفیہ''حضرت علی کی اہلیہ محترمہ : 9 3
13 قرآنِ پاک کی یکجا کتابت بعد اَزاں اشاعت : 9 3
14 مسیلمہ کا ناپاک مقصد : 10 3
15 نبی علیہ السلام کا جواب اور حضرت ثابت پر اعتماد : 10 3
16 دو جھوٹے نبی اور نبی علیہ السلام کا خواب : 10 3
17 مسیلمہ کے قاتل : 12 3
18 غیر مسلم شروع سے بدعہد ہیں : 12 3
19 تقریب ختم ِبخاری شریف قسط : ١ 13 1
20 اِلہامی ترتیب : 13 19
21 پہلا اور آخری باب : 14 19
22 وحی بمنزلِ صورت ،نیت بمنزلِ رُوح : 14 19
23 اعمال کی صورت اِس دُنیا میں بھی : 15 19
24 فائدہ یا نقصان اِس کا پتہ ناپ تول سے چلے گا : 17 19
25 وزن ِاعمال آخر میں لانے کی وجہ : 17 19
26 جو دیں کی خدمت یہ کر رہا ہے ،خدایا اِس کو قبول کر لے 18 1
27 جامعہ مدنیہ جدید کی ایک پُروقار اور تاریخی تقریب کی مختصر رُوداد 20 1
28 '' مذمت '' 23 27
29 رمضان المبارک کی فضیلت اور تاریخی واقعات 34 1
30 ماہِ رمضان کی فضیلت و عظمت : 34 29
31 نزول ِقرآن : 34 29
32 ماہِ رمضان نزولِ قرآن کی زندۂ جاوید یادگار ہے : 35 29
33 جنگ ِ بدر : 35 29
34 فتح مکہ : 35 29
35 روزے کے فائدے : 36 29
36 وزہ دار پر انعامات ِ خداوندی : 37 29
37 روزہ نہ رکھنے پر وعید : 37 29
38 شب براء ت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا چاہیے 39 29
39 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 40 1
40 بسلسلہ اصلاح خواتین 44 1
41 عورتوں کے عیوب اور اَمراض 44 40
42 عورتوں کو ایک دوسرے سے ملنے میں احتیاط 44 40
43 نبوی لیل ونہار 46 1
44 آنحضرت ۖ کی پاک خصلتیں معاشرتی معاملات میں 46 43
45 بقیہ : عورتوں کے عیوب اور امراض 48 40
46 گلدستہ ٔ احادیث 49 1
47 تین قسم کے لوگوں کی دُعا ء رد نہیں ہوتی : 49 46
48 ائمہ اربعہ رحمہم اللہ کے مقلدین کے بارے میں غیر مقلدین ( نام نہاد اہل ِ حدیثوں)کا نقطہ نظر 53 1
49 دینی مسائل 57 1
50 ( نکاح کابیان ) 57 49
51 ٹیلی فون پر نکاح : 57 49
52 عورت کی پہچان ضروری ہے : 57 49
53 نکاح کرنے میں کسی کو وکیل بنانا : 57 49
54 عذاب ِقبر احادیث کی روشنی میں 59 1
55 وفیات 61 1
56 اخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter