Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2006

اكستان

44 - 64
سب سے پہلی بات تویہ ہے کہ ٢٧رجب کے بارے میں یقینی طورپر نہیں کہا جا سکتا کہ یہ وہی رات ہے جس میں نبی کریم  ۖ  معراج پر تشریف لے گئے تھے کیونکہ اس باب میں مختلف روایتیں ہیں۔ بعض روایتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ  ۖ  ربیع الاول کے مہینے میںتشریف لے گئے تھے ، بعض روایتوں میںرجب کا ذکر ہے، اوربعض روایتوں میں کوئی اورمہینہ بیان کیا گیا ہے ۔ اس لیے پورے یقین کے ساتھ نہیں کہا جاسکتا کہ کون سی رات صحیح معنٰی میں معراج کی رات تھی جس میں آنحضرت  ۖ  معراج پر تشریف لے گئے ۔ اس سے آپ خود اندازہ کرلیں کہ اگر شب ِمعراج بھی شب ِقدر کی طرح کوئی مخصوص رات ہوتی اوراس کے بارے میں کوئی خاص احکام ہوتے جس طرح شب ِقدر کے بارے میں ہیں تو اِس کی تاریخ اورمہینہ محفوظ رکھنے کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ لیکن چونکہ شب ِمعراج کی تاریخ محفوظ نہیں تو اب یقینی طورسے ٢٧رجب کو شب ِمعراج قرار دینا درست نہیں اوراگر بالفرض یہ تسلیم بھی کرلیا جائے کہ آپ  ۖ  ٢٧ رجب ہی کو معراج کے لیے تشریف لے گئے تھے جس میں یہ عظیم الشان واقعہ پیش آیا اور جس میں اللہ تعالیٰ نے نبی کریم  ۖ  کو یہ مقام قرب عطا فرمایا ، اور اپنی بارگاہ میں حاضری کا شرف بخشا ،اور اُمت کے لیے نمازوں کا تحفہ بھیجا ، تو بے شک وہی ایک رات بڑی فضیلت والی تھی ۔کسی مسلمان کو اس کی فضیلت میں کیا شبہہ ہوسکتا ہے؟ لیکن یہ فضیلت ہر سال آنے والی ٢٧رجب کی شب کو حاصل نہیں۔ پھر دوسری بات یہ ہے کہ (بعض روایتوں کے پیشِ نظر ۔ ناقل )یہ واقعۂ معراج سن٥نبوی میں پیش آیا ۔یعنی حضور  ۖ کے نبی بننے کے پانچویں سال یہ شب معراج پیش آئی جس کا مطلب یہ ہے کہ اس واقعہ کے بعد ١٨سال تک آپ دنیا میں تشریف فرمارہے لیکن اِن اٹھارہ سال کے دوران یہ کہیں ثابت نہیں کہ آپ  ۖنے شب ِمعراج کے بارے میں کوئی خاص حکم دیا ہو، یا اِس کو منانے کا اہتمام فرمایا ہو، یااِس کے بارے میں یہ فرمایا ہو کہ اِس رات میں شب ِقدر کی طرح جاگنا زیادہ اجروثواب کا باعث ہے۔ نہ تو
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حٖرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضرت زید اور ورقہ حق کی تلاش میں : 6 3
5 مستحق ِلعنت یہودیوں کا اعتراف 6 3
6 مستحق ِغضب عیسائیوں کا اعتراف : 6 3
7 چور کی ڈاڑھی میں تنکا : 7 3
8 حضرت زید کاچڑھاوے کے کھانے سے انکار : 7 3
9 نبوت سے پہلے اور نبوت کے بعد نبی گناہ سے بچا رہتا ہے : 8 3
10 اِرہاص اور معجزہ میں فرق : 8 3
11 آپ ۖ کی مجلس میں حاضری کے وقت حضرت سلمان کی عمر ڈھائی سو سال تھی : 9 3
12 نبی علیہ السلام کا غلاموں کے ساتھ حسن سلوک : 9 3
13 خندق کا مشورہ : 10 3
14 اسلام کی خصوصیت مستند مذہب : 10 3
15 ایک اعتراض کا جواب : 10 3
16 یزید اور شراب 12 3
17 حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی روایت : 12 1
18 یزید اور شراب 12 1
19 حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی روایت 12 18
20 حضرت محمد بن مسلمہ کے شریک ِقتال نہ ہونے کی وجہ : 15 18
21 حضرت ابوموسٰی اشعری کے شریک ِقتال نہ ہونے کی وجہ : 15 18
22 حضرت اُھبان رضی اللہ عنہ کی روایت : 16 18
23 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 22 1
24 رعایت خاصہ حق تعالیٰ باَہل ِبیت 22 23
25 فضیلت اتقیاء اہل بیت نبوی ۖ : 25 23
26 تفصیل تعظیم سادات : 25 23
27 حصول معیت رسول اللہ ۖ در جنت بوجہ محبت اہل بیت و معنٰی معیت : 26 23
28 بسلسلہ اصلاح خواتین 30 1
29 عورتوں کے عیوب اور اَمراض 30 28
30 عورتوں کے لیے تکبر اور حب ِدُنیا کا علاج 30 28
31 حرص اور دُنیا کی محبت کا علاج : 30 28
32 گلدستہ احادیث 34 1
33 تین چیزوں سے روزہ نہیں ٹوٹتا : 34 32
34 قیامت کے دن تین چیزیں عرش الٰہی کے نیچے ہوں گی : 34 32
35 ماہِ رجب کے فضائل واحکام 36 1
36 ماہِ رجب عظمت وفضیلت والا مہینہ : 36 35
37 رجب کی پہلی رات کی فضیلت : 37 35
38 ماہِ رجب میں روزے : 37 35
39 رجب کے کونڈے : 38 35
40 کونڈوں کی رسم کی شرعی حیثیت 39 35
41 ٢٧ رجب کے منکرات اوررسمیں : 42 35
42 ٢٧رجب اورشب ِمعراج : 42 35
43 قسط : ٢ ائمہ اربعہ رحمہم اللہ کے مقلدین کے بارے میں غیر مقلدین ( نام نہاد اہل ِ حدیثوں)کا نقطہ نظر 46 1
44 دینی مسائل 52 1
45 ( نکاح کابیان ) 52 44
46 نکاح کرنے کا حکم : 52 44
47 عقد ِنکاح : 52 44
48 نکاح ہونے کی ایک شرط : 54 44
49 نبوی لیل ونہار 55 1
50 آنحضرت ۖ کی عا دات ِ محمو دہ عیاد ت میں : 55 49
51 آپ ۖ کی عا دتِ خاص مو سم کے نئے میو ے کے با رے میں : 55 49
52 وفیات 56 1
53 تقریظ وتنقید 57 1
54 عالمی خبریں 59 1
55 کٹاس مندر کی تعمیر سے امن کی فضا بہتر ہوگی 59 54
56 بھارت بھی پاکستان کی طرح مذہبی مقامات کی حفاظت کو یقینی بنائے 59 54
57 بابری مسجد کی جگہ مندر کی بلٹ پروف عمارت تعمیر کرنے کا بھارتی منصوبہ 60 54
58 جاپانی بے ضمیر قوم 60 54
59 جاپانی وزیر اعظم نے بش کے لیے پریسلے کا گانا سنایا 60 54
60 این جی اوز نے قصاص و دیت اور قانون ِشہادت کے خاتمہ کا بھی مطالبہ کردیا 61 54
61 اخبار الجامعہ 62 1
62 جامعہ مدنیہ جدید کے تعلیمی احوال : 62 61
63 مسجد حامد میں نماز ِجمعہ کا آغاز : 62 61
64 رُوداد ِسفر لاہور تاکندیاں : 62 61
Flag Counter